سورۃ 26: الشعراء

قرآن کریم, حصہ 11

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 201 (عام شمار 26:200)

كَذَٰلِكَ سَلَكۡنَٰهُ فِي قُلُوبِ ٱلۡمُجۡرِمِينَ

اسی طرح ہم نے مجرموں کے دلوں میں اس (بات) کو داخل کر دیا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 202 (عام شمار 26:201)

لَا يُؤۡمِنُونَ بِهِۦ حَتَّىٰ يَرَوُاْ ٱلۡعَذَابَ ٱلۡأَلِيمَ

(کہ) وہ اس پر ایمان نہیں لائیں گے یہاں تک کہ درد ناک عذاب کو دیکھ لیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 203 (عام شمار 26:202)

فَيَأۡتِيَهُم بَغۡتَةٗ وَهُمۡ لَا يَشۡعُرُونَ

پس وہ ان کے پاس اچانک آجائے اور وہ کوئی شعور نہ رکھتے ہوں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 204 (عام شمار 26:203)

فَيَقُولُواْ هَلۡ نَحۡنُ مُنظَرُونَ

پس وہ کہیں گے کہ کیا ہم مہلت دئیے جانے والے ہیں؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 205 (عام شمار 26:204)

أَفَبِعَذَابِنَا يَسۡتَعۡجِلُونَ

پس کیا وہ ہمارے عذاب کو جلد طلب کرتے ہیں؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 206 (عام شمار 26:205)

أَفَرَءَيۡتَ إِن مَّتَّعۡنَٰهُمۡ سِنِينَ

کیا تو نے غور کیا کہ اگر ہم انہیں چند سال کے لئے فائدہ پہنچا دیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 207 (عام شمار 26:206)

ثُمَّ جَآءَهُم مَّا كَانُواْ يُوعَدُونَ

پھر وہ ان کے پاس آجائے جس سے وہ ڈرائے جاتے تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 208 (عام شمار 26:207)

مَآ أَغۡنَىٰ عَنۡهُم مَّا كَانُواْ يُمَتَّعُونَ

تو جو عارضی فائدہ وہ پہنچائے جاتے تھے وہ ان کے کچھ کام نہ آسکے گا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 209 (عام شمار 26:208)

وَمَآ أَهۡلَكۡنَا مِن قَرۡيَةٍ إِلَّا لَهَا مُنذِرُونَ

اور ہم نے کوئی بستی ہلاک نہیں کی مگر اس کے لئے ڈرانے والے (بھیجے جاچکے) تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 210 (عام شمار 26:209)

ذِكۡرَىٰ وَمَا كُنَّا ظَٰلِمِينَ

(یہ) ایک بڑا عبرتناک ذکر (ہے) اور ہم ہرگز ظلم کرنے والے نہیں تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 211 (عام شمار 26:210)

وَمَا تَنَزَّلَتۡ بِهِ ٱلشَّيَٰطِينُ

اور شیطان یہ (وحی) لئے ہوئے نہیں اترے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 212 (عام شمار 26:211)

وَمَا يَنۢبَغِي لَهُمۡ وَمَا يَسۡتَطِيعُونَ

اور نہ اُن کی یہ مجال ہے اور نہ ہی وہ (اس کی) استطاعت رکھتے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 213 (عام شمار 26:212)

إِنَّهُمۡ عَنِ ٱلسَّمۡعِ لَمَعۡزُولُونَ

یقیناً وہ (کلامِ الہٰی) سننے سے بلاشبہ معزول کر دئیے گئے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 214 (عام شمار 26:213)

فَلَا تَدۡعُ مَعَ ٱللَّهِ إِلَٰهًا ءَاخَرَ فَتَكُونَ مِنَ ٱلۡمُعَذَّبِينَ

پس تو اللہ کے ساتھ کوئی معبود نہ پکار ورنہ تُو عذاب دئیے جانے والوں میں سے ہوجائے گا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 215 (عام شمار 26:214)

وَأَنذِرۡ عَشِيرَتَكَ ٱلۡأَقۡرَبِينَ

اور اپنے اہلِ خاندان یعنی اقرباءکو ڈرا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 216 (عام شمار 26:215)

وَٱخۡفِضۡ جَنَاحَكَ لِمَنِ ٱتَّبَعَكَ مِنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ

اور اپنا پَر مومنوں میں سے ان کے لئے جو تیری پیروی کرتے ہیں، جھکا دے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 217 (عام شمار 26:216)

فَإِنۡ عَصَوۡكَ فَقُلۡ إِنِّي بَرِيٓءٞ مِّمَّا تَعۡمَلُونَ

پس اگر وہ تیری نافرمانی کریں تو کہہ دے کہ یقیناً میں اس سے جو تم کرتے ہو بَری ہوں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 218 (عام شمار 26:217)

وَتَوَكَّلۡ عَلَى ٱلۡعَزِيزِ ٱلرَّحِيمِ

اور کامل غلبہ والے (اور) بار بار رحم کرنے والے (اللہ) پر توکل کر۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 219 (عام شمار 26:218)

ٱلَّذِي يَرَىٰكَ حِينَ تَقُومُ

جو تجھے دیکھ رہا ہوتا ہے جب تو کھڑا ہوتا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 26، آیت 220 (عام شمار 26:219)

وَتَقَلُّبَكَ فِي ٱلسَّـٰجِدِينَ

اور سجدہ کرنے والوں میں تیری بے قراری کو بھی۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

·

آج 10 میں سے 10 باقی