سورۃ 27: النمل
قرآن کریم, حصہ 3
قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 41 (عام شمار 27:40)
وہ شخص جس کے پاس کتاب کا علم تھا اس نے کہا میں اسے تیرے پاس لے آؤں گا پیشتر اس سے کہ تیرا نگہبان دستہ تیری طرف لوٹ آئے۔ پس جب اس نے اسے اپنے پاس پڑا پایا تو کہا یہ محض میرے ربّ کے فضل سے ہے تا کہ وہ مجھے آزمائے کہ میں شکر کرتا ہوں یا ناشکری۔ اور جو بھی شکر کرتا ہے تو اپنے نفس کے فائدہ کے لئے شکر کرتا ہے اور جو ناشکری کرتا ہے تو میرا ربّ یقیناً مستغنی اور صاحبِ اکرام ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 42 (عام شمار 27:41)
اس نے کہا اس کا تخت اس کے لئے ایک عام سی چیز بنا دو۔ ہم دیکھتے ہیں کہ آیا وہ حقیقت کو پا جاتی ہے یا ایسے لوگوں میں سے ہو جاتی ہے جو ہدایت نہیں پاتے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 43 (عام شمار 27:42)
پس جب وہ آئی تو اس سے پوچھا گیا کہ کیا تیرا تخت اسی طرح کا ہے؟ تو اس نے جواب دیا گویا یہ وہی ہے اور اس سے پہلے ہی ہمیں علم دے دیا گیا تھا اور ہم فرمانبردار ہو چکے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 44 (عام شمار 27:43)
اور اُس (یعنی سلیمان) نے اُسے اُس سے روکا جس کی وہ اللہ کے سوا عبادت کیا کرتی تھی۔ یقیناً وہ کافر قوم میں سے تھی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 45 (عام شمار 27:44)
اسے کہا گیا: محل میں داخل ہوجا۔ پس جب اس نے اسے دیکھا تو اسے گہرا پانی سمجھا اور اپنی دونوں پنڈلیوں سے کپڑا اٹھا لیا۔ اُس (یعنی سلیمان) نے کہا یہ تو ایک ایسا محل ہے جو شیشوں سے جَڑا ہوا ہے۔ اس (ملکہ) نے کہا اے میرے ربّ! یقیناً میں نے اپنی جان پر ظلم کیا۔ اور (اب) میں سلیمان کے ساتھ اللہ، تمام جہانوں کے ربّ کی فرمانبردار ہوتی ہوں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 46 (عام شمار 27:45)
اور ہم نے یقیناً ثمود کی طرف بھی اُن کا بھائی صالح بھیجا تھا (یہ کہتے ہوئے) کہ اللہ کی عبادت کرو۔ پس اچانک وہ دو گروہ بن کر جھگڑنے لگے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 47 (عام شمار 27:46)
اس نے کہا اے میری قوم! تم کیوں اچھی بات سے پہلے بُری بات کے لئے جلدی کرتے ہو۔ تم کیوں اللہ سے بخشش نہیں مانگتے تا کہ تم پر رحم کیا جائے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 48 (عام شمار 27:47)
انہوں نے کہا ہم تجھ سے اور تیرے ساتھیوں سے برا شگون لیتے ہیں۔ اُس نے کہا تمہارا شگون تو اللہ کے پاس ہے بلکہ تم تو ایک ایسی قوم ہو جسے آزمایا جائے گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 49 (عام شمار 27:48)
اور (اُس کے) مرکزی شہر میں نو اشخاص تھے جو ملک میں فساد کیا کرتے تھے اور اصلاح نہیں کرتے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 50 (عام شمار 27:49)
انہوں نے کہا آپس میں اللہ کی قسمیں کھاؤ کہ ہم ضرور اس پر اور اس کے گھر والوں پر شب خون ماریں گے۔ پھر ہم ضرور اس کے سرپرست سے کہیں گے کہ ہم نے تو اس کے گھر والوں کی ہلاکت کا مشاہدہ نہیں کیا اور یقیناً ہم سچے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 51 (عام شمار 27:50)
اور انہوں نے بہت بڑا مکر کیا اور ہم نے بھی ایک (جوابی) مکر کیا اور وہ کچھ نہ سمجھ سکے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 52 (عام شمار 27:51)
پس دیکھ کہ ان کے مکر کا کیسا انجام ہوا کہ ہم نے اُن کو اور ان کی تمام قوم کو ہلاک کر دیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 53 (عام شمار 27:52)
پس یہ ان کے گھر ہیں جو اُس ظلم کے سبب ویران پڑے ہیں جو انہوں نے کیا۔ یقیناً اس میں ان لوگوں کے لئے ایک عظیم نشان ہے جو علم رکھتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 54 (عام شمار 27:53)
اور ہم نے ان کو نجات بخشی جو ایمان لائے اور وہ تقویٰ اختیار کرنے والے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 55 (عام شمار 27:54)
اور لوط کو بھی (نجات دی) جب اس نے اپنی قوم سے کہا کہ کیا تم بے حیائی کے مرتکب ہوتے ہو؟ جبکہ تم اچھی طرح سمجھ رہے ہو (کہ کیا کرتے ہو)۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 56 (عام شمار 27:55)
کیا تم ضرور شہوت مٹانے کے لئے عورتوں کو چھوڑ کر مَردوں کے پاس آتے ہو؟ بلکہ تم تو ایک جاہل قوم ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 57 (عام شمار 27:56)
پس اس کی قوم کا سوائے اس کے کوئی جواب نہ تھا کہ انہوں نے کہا کہ لوط کے خاندان کو اپنی بستی سے نکال دو۔ یقیناً یہ ایسے لوگ ہیں جو بڑے پاکباز بنتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 58 (عام شمار 27:57)
پس ہم نے اس کو نجات بخشی اور اس کے گھر والوں کو بھی، سوائے اس کی بیوی کے جسے ہم نے پیچھے رہ جانے والوں میں شمار کر رکھا تھا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 59 (عام شمار 27:58)
اور ہم نے ان پر ایک بارش برسائی۔ پس کتنی بُری ہوتی ہے ڈرائے جانے والوں کی بارش۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 60 (عام شمار 27:59)
کہہ دے کہ سب تعریف اللہ ہی کے لئے ہے اور سلام ہو اس کے بندوں پر جنہیں اس نے چن لیا۔ کیا اللہ بہتر ہے یا وہ جنہیں وہ شریک ٹھہراتے ہیں؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad