سورۃ 27: النمل

قرآن کریم, حصہ 4

قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 61 (عام شمار 27:60)

أَمَّنۡ خَلَقَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ وَأَنزَلَ لَكُم مِّنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءٗ فَأَنۢبَتۡنَا بِهِۦ حَدَآئِقَ ذَاتَ بَهۡجَةٖ مَّا كَانَ لَكُمۡ أَن تُنۢبِتُواْ شَجَرَهَآۗ أَءِلَٰهٞ مَّعَ ٱللَّهِۚ بَلۡ هُمۡ قَوۡمٞ يَعۡدِلُونَ

یا (یہ بتاؤ کہ) کون ہے وہ جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور تمہارے لئے آسمان سے پانی اُتارا اور اس کے ذریعہ ہم نے پُررونق باغات اُگائے۔ تمہارے بس میں تو نہ تھا کہ تم ان کے درخت پروان چڑھاتے۔ (پس) کیا اللہ کے ساتھ کوئی (اور) معبود ہے؟ (نہیں نہیں ) بلکہ وہ ناانصافی کرنے والے لوگ ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 62 (عام شمار 27:61)

أَمَّن جَعَلَ ٱلۡأَرۡضَ قَرَارٗا وَجَعَلَ خِلَٰلَهَآ أَنۡهَٰرٗا وَجَعَلَ لَهَا رَوَٰسِيَ وَجَعَلَ بَيۡنَ ٱلۡبَحۡرَيۡنِ حَاجِزًاۗ أَءِلَٰهٞ مَّعَ ٱللَّهِۚ بَلۡ أَكۡثَرُهُمۡ لَا يَعۡلَمُونَ

یا (پھر) وہ کون ہے جس نے زمین کو قرار پکڑنے کی جگہ بنایا اور اس کے بیچ میں دریا جاری کر دیئے اور جس نے اس کے پہاڑ بنائے اور دو سمندروں کے درمیان ایک روک بنا دی۔ کیاا للہ کے ساتھ کوئی (اور) معبود ہے؟ (نہیں) بلکہ ان میں سے اکثر نہیں جانتے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 63 (عام شمار 27:62)

أَمَّن يُجِيبُ ٱلۡمُضۡطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكۡشِفُ ٱلسُّوٓءَ وَيَجۡعَلُكُمۡ خُلَفَآءَ ٱلۡأَرۡضِۗ أَءِلَٰهٞ مَّعَ ٱللَّهِۚ قَلِيلٗا مَّا تَذَكَّرُونَ

یا (پھر) وہ کون ہے جو بے قرار کی دعا قبول کرتا ہے جب وہ اسے پکارے اور تکلیف دور کر دیتا ہے اور تمہیں زمین کے وارث بناتا ہے۔ کیا اللہ کے ساتھ کوئی (اور) معبود ہے؟ بہت کم ہے جو تم نصیحت پکڑتے ہو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 64 (عام شمار 27:63)

أَمَّن يَهۡدِيكُمۡ فِي ظُلُمَٰتِ ٱلۡبَرِّ وَٱلۡبَحۡرِ وَمَن يُرۡسِلُ ٱلرِّيَٰحَ بُشۡرَۢا بَيۡنَ يَدَيۡ رَحۡمَتِهِۦٓۗ أَءِلَٰهٞ مَّعَ ٱللَّهِۚ تَعَٰلَى ٱللَّهُ عَمَّا يُشۡرِكُونَ

یا (پھر) وہ کون ہے جو خشکی اور تری کے اندھیروں میں تمہاری رہنمائی کرتا ہے اور کون ہے وہ جو اپنی رحمت کے آگے آگے خوشخبری کے طور پر ہوائیں چلاتا ہے۔ کیا اللہ کے ساتھ کوئی (اور) معبود ہے؟ بہت بلند ہے اللہ اُس سے جو وہ شرک کرتے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 65 (عام شمار 27:64)

أَمَّن يَبۡدَؤُاْ ٱلۡخَلۡقَ ثُمَّ يُعِيدُهُۥ وَمَن يَرۡزُقُكُم مِّنَ ٱلسَّمَآءِ وَٱلۡأَرۡضِۗ أَءِلَٰهٞ مَّعَ ٱللَّهِۚ قُلۡ هَاتُواْ بُرۡهَٰنَكُمۡ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ

یا وہ کون ہے جو تخلیق کا آغاز کرتا ہے پھر وہ اُسے دہراتا ہے۔ اور کون ہے جوتمہیں آسمان اور زمین سے رزق عطا کرتا ہے۔ کیا اللہ کے ساتھ کوئی (اور) معبود ہے؟ تُو کہہ دے کہ اپنی قطعی دلیل لاؤ اگر تم سچے ہو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 66 (عام شمار 27:65)

قُل لَّا يَعۡلَمُ مَن فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ ٱلۡغَيۡبَ إِلَّا ٱللَّهُۚ وَمَا يَشۡعُرُونَ أَيَّانَ يُبۡعَثُونَ

تُو کہہ دے کہ کوئی بھی، جو آسمانوں اور زمین میں ہے، غیب کو نہیں جانتا مگر اللہ۔ اور وہ تو یہ بھی شعور نہیں رکھتے کہ وہ کب اٹھائے جائیں گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 67 (عام شمار 27:66)

بَلِ ٱدَّـٰرَكَ عِلۡمُهُمۡ فِي ٱلۡأٓخِرَةِۚ بَلۡ هُمۡ فِي شَكّٖ مِّنۡهَاۖ بَلۡ هُم مِّنۡهَا عَمُونَ

بلکہ آخرت کے بارہ میں ان کا علم تمام ہوا۔ بلکہ وہ تو اس کے متعلق شک میں ہیں۔ بلکہ وہ تو اُس کے بارہ میں اندھے ہو چکے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 68 (عام شمار 27:67)

وَقَالَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓاْ أَءِذَا كُنَّا تُرَٰبٗا وَءَابَآؤُنَآ أَئِنَّا لَمُخۡرَجُونَ

اور اُن لوگوں نے جنہوں نے کفر کیا کہا کہ کیا جب ہم مٹی ہو جائیں گے اور ہمارے آباءو اجداد بھی، تو کیا پھر بھی ہم ضرور نکالے جانے والے ہیں؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 69 (عام شمار 27:68)

لَقَدۡ وُعِدۡنَا هَٰذَا نَحۡنُ وَءَابَآؤُنَا مِن قَبۡلُ إِنۡ هَٰذَآ إِلَّآ أَسَٰطِيرُ ٱلۡأَوَّلِينَ

یقیناً یہ وعدہ ہمیں اور ہمارے آباءو اجداد کو پہلے بھی دیا گیا تھا۔ یہ تو پہلے لوگوں کی کہانیوں کے سواکچھ نہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 70 (عام شمار 27:69)

قُلۡ سِيرُواْ فِي ٱلۡأَرۡضِ فَٱنظُرُواْ كَيۡفَ كَانَ عَٰقِبَةُ ٱلۡمُجۡرِمِينَ

تُو کہہ دے زمین میں خوب سیر کرو اور پھر دیکھو کہ مجرموں کا کیسا انجام تھا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 71 (عام شمار 27:70)

وَلَا تَحۡزَنۡ عَلَيۡهِمۡ وَلَا تَكُن فِي ضَيۡقٖ مِّمَّا يَمۡكُرُونَ

اور اُن پر غم نہ کر اور کسی تنگی میں مبتلا نہ ہو اس کے باعث جو وہ مکر کرتے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 72 (عام شمار 27:71)

وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَٰذَا ٱلۡوَعۡدُ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ

اور وہ کہتے ہیں کہ یہ وعدہ کب پورا ہوگا اگر تم سچے ہو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 73 (عام شمار 27:72)

قُلۡ عَسَىٰٓ أَن يَكُونَ رَدِفَ لَكُم بَعۡضُ ٱلَّذِي تَسۡتَعۡجِلُونَ

تُو کہہ دے بعید نہیں کہ ان باتوں میں سے بعض جن کو تم جلدی طلب کرتے ہو تمہارے پیچھے لگی ہوئی ہوں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 74 (عام شمار 27:73)

وَإِنَّ رَبَّكَ لَذُو فَضۡلٍ عَلَى ٱلنَّاسِ وَلَٰكِنَّ أَكۡثَرَهُمۡ لَا يَشۡكُرُونَ

اور (یہ کہ) تیرا ربّ یقیناً لوگوں پر بہت فضل کرنے والا ہے لیکن ان میں سے اکثر شکر نہیں کرتے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 75 (عام شمار 27:74)

وَإِنَّ رَبَّكَ لَيَعۡلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُورُهُمۡ وَمَا يُعۡلِنُونَ

اور یقیناً تیرا ربّ خوب جانتا ہے جو اُن کے سینے چھپاتے ہیں اور جو کچھ وہ (خود) ظاہر کرتے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 76 (عام شمار 27:75)

وَمَا مِنۡ غَآئِبَةٖ فِي ٱلسَّمَآءِ وَٱلۡأَرۡضِ إِلَّا فِي كِتَٰبٖ مُّبِينٍ

اور آسمان اور زمین میں کوئی چھپی ہوئی چیز نہیں مگر کھلی کھلی کتاب میں موجود ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 77 (عام شمار 27:76)

إِنَّ هَٰذَا ٱلۡقُرۡءَانَ يَقُصُّ عَلَىٰ بَنِيٓ إِسۡرَـٰٓءِيلَ أَكۡثَرَ ٱلَّذِي هُمۡ فِيهِ يَخۡتَلِفُونَ

یقیناً یہ قرآن بنی اسرائیل کے سامنے اکثر وہ باتیں بیان کرتا ہے جن میں وہ اختلاف رکھتے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 78 (عام شمار 27:77)

وَإِنَّهُۥ لَهُدٗى وَرَحۡمَةٞ لِّلۡمُؤۡمِنِينَ

اور یقیناً یہ مومنوں کےلئے ہدایت اور رحمت ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 79 (عام شمار 27:78)

إِنَّ رَبَّكَ يَقۡضِي بَيۡنَهُم بِحُكۡمِهِۦۚ وَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡعَلِيمُ

ضرور تیرا ربّ ان کے درمیان اپنی حکمت کے ساتھ فیصلہ کردے گا اور وہ کامل غلبہ والا (اور ) دائمی علم رکھنے والا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 80 (عام شمار 27:79)

فَتَوَكَّلۡ عَلَى ٱللَّهِۖ إِنَّكَ عَلَى ٱلۡحَقِّ ٱلۡمُبِينِ

پس اللہ پر توکل کر۔ یقیناً تُو کھلے کھلے حق پر قائم ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

·

آج 10 میں سے 10 باقی