سورۃ 27: النمل
قرآن کریم, حصہ 5
قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 81 (عام شمار 27:80)
تو ہرگز مُردوں کو نہیں سنا سکتا اور نہ ہی بہروں کو (اپنی) پکار سنا سکتا ہے جب وہ پیٹھ دکھاتے ہوئے منہ پھیر لیتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 82 (عام شمار 27:81)
اور یقیناً تو اندھوں کو ان کی گمراہی سے ہدایت کی طرف نہیں لا سکتا۔ تُو تو محض ان کو سنا سکتا ہے جو ہمارے نشانات پر ایمان لاتے ہیں اور وہ فرمانبردار ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 83 (عام شمار 27:82)
اور جب ان پر فرمان صادق آ جائے گا تو ہم ان کے لئے سطح زمین میں سے ایک جاندار نکالیں گے جو ان کو کاٹے گا (اس وجہ سے) کہ لوگ ہماری آیات پر یقین نہیں لاتے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 84 (عام شمار 27:83)
اور (یاد کرو) جس دن ہم ہر امت میں سے جس نے ہماری آیات کی تکذیب کی ایک لشکر اکٹھا کریں گے اور پھر وہ الگ الگ صف بند کئے جائیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 85 (عام شمار 27:84)
یہاں تک کہ جب وہ (اللہ کے حضور) آجائیں گے وہ کہے گا کیا تم نے میری آیات کو جھٹلا دیا تھا جبکہ تم اُن کا بطور علم احاطہ نہیں کر سکے تھے ؟ یا پھر اور کیا تھا جو تم کرتے رہے ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 86 (عام شمار 27:85)
اور ان پر فرمان صادر ہو جائے گا اس ظلم کی وجہ سے جو انہوں نے کیا۔ پس وہ (جواب میں) کچھ نہ بولیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 87 (عام شمار 27:86)
کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے رات کو بنایا تاکہ وہ اس میں آرام پائیں اور دن کو روشن کرنے والا بنایا۔ یقیناً اس میں ایمان لانے والے لوگوں کے لئے بہت سے نشانات ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 88 (عام شمار 27:87)
اور جس دن بگل میں پھونکا جائے گا تو جو بھی آسمانوں میں ہے اور جو بھی زمین میں ہے خوف سے بے چین ہو جائے گا سوائے اس کے جِسے اللہ چاہے۔ اور سب اس کے حضور عاجزانہ حاضر ہوں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 89 (عام شمار 27:88)
اور تُو پہاڑوں کو دیکھتا ہے اس حال میں کہ انہیں ساکن و جامد گمان کرتا ہے حالانکہ وہ بادلوں کی طرح چل رہے ہیں۔ (یہ) اللہ کی صنعت ہے جس نے ہر چیز کو مضبوط بنایا۔ یقیناً وہ اُس سے جو تم کرتے ہو ہمیشہ باخبر رہتا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 90 (عام شمار 27:89)
جو بھی کوئی نیکی لے کر آئے گا تو اس کے لئے اس سے بہتر (اجر) ہو گا اور وہ لوگ اس دن سخت اضطراب سے بچے رہیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 91 (عام شمار 27:90)
اور جو بدی لے کر آئے گا تو اُن کے چہرے آگ میں جھونکے جائیں گے۔ کیا تم کوئی جزا دیئے جاؤگے مگراُسی کی جو تم کرتے رہے ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 92 (عام شمار 27:91)
مجھے صرف یہی حکم دیا گیا ہے کہ میں اِس شہر کے ربّ کی عبادت کروں جس نے اِسے حرمت بخشی ہے اور ہر چیز اُسی کی ہے اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں فرمانبرداروں میں سے ہو جاؤں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 93 (عام شمار 27:92)
اور یہ کہ میں قرآن کی تلاوت کروں۔ پس جس نے ہدایت پائی تو وہ اپنی ہی خاطرہدایت پاتا ہے اور جو گمراہ ہوا تو کہہ دے کہ میں تو محض ڈرانے والوں میں سے ہوں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 27، آیت 94 (عام شمار 27:93)
اور کہہ دے کہ سب تعریف اللہ ہی کے لئے ہے۔ وہ عنقریب تمہیں اپنے نشانات دکھائے گا۔ پس تم انہیں پہچان لو گے اور تیرا ربّ ہرگز اس سے غافل نہیں جو تم لوگ کرتے ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad