سورۃ 34: سبإ

قرآن کریم, حصہ 2

قرآن کریم، سورۃ 34، آیت 21 (عام شمار 34:20)

وَلَقَدۡ صَدَّقَ عَلَيۡهِمۡ إِبۡلِيسُ ظَنَّهُۥ فَٱتَّبَعُوهُ إِلَّا فَرِيقٗا مِّنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ

اور یقیناً ان کے خلاف ابلیس نے اپنا ظن سچا کر دکھایا۔ پس انہوں نے اس کی پیروی کی سوائے مومنوں میں سے ایک گروہ کے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 34، آیت 22 (عام شمار 34:21)

وَمَا كَانَ لَهُۥ عَلَيۡهِم مِّن سُلۡطَٰنٍ إِلَّا لِنَعۡلَمَ مَن يُؤۡمِنُ بِٱلۡأٓخِرَةِ مِمَّنۡ هُوَ مِنۡهَا فِي شَكّٖۗ وَرَبُّكَ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٍ حَفِيظٞ

اور اُسے اُن پر کوئی غلبہ نہیں تھا مگر ہم یہ چاہتے تھے کہ اُسے جو آخرت پر ایمان لاتا ہے اُس سے ممتاز کردیں جو اُس کے بارہ میں شک میں (مبتلا) ہے اور تیرا ربّ ہر چیز پر حفیظ ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 34، آیت 23 (عام شمار 34:22)

قُلِ ٱدۡعُواْ ٱلَّذِينَ زَعَمۡتُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ لَا يَمۡلِكُونَ مِثۡقَالَ ذَرَّةٖ فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَلَا فِي ٱلۡأَرۡضِ وَمَا لَهُمۡ فِيهِمَا مِن شِرۡكٖ وَمَا لَهُۥ مِنۡهُم مِّن ظَهِيرٖ

تُو کہہ دے کہ انہیں پکارو جنہیں تم نے اللہ کے سوا (کچھ) گمان کر رکھا ہے۔ وہ تو آسمانوں اور زمین میں ایک ذرہ برابر بھی کسی چیز کے مالک نہیں اور نہ ہی اُن دونوں میں اُن کا کوئی حصہ ہے اور ان میں سے کوئی بھی اُس (یعنی اللہ ) کا مددگار نہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 34، آیت 24 (عام شمار 34:23)

وَلَا تَنفَعُ ٱلشَّفَٰعَةُ عِندَهُۥٓ إِلَّا لِمَنۡ أَذِنَ لَهُۥۚ حَتَّىٰٓ إِذَا فُزِّعَ عَن قُلُوبِهِمۡ قَالُواْ مَاذَا قَالَ رَبُّكُمۡۖ قَالُواْ ٱلۡحَقَّۖ وَهُوَ ٱلۡعَلِيُّ ٱلۡكَبِيرُ

اور اُس کے حضور کسی کے حق میں شفاعت کام نہیں آئے گی سوائے اس کے جس کے حق میں اس نے اجازت دی ہو۔ یہاں تک کہ جب ان کے دلوں سے گھبراہٹ دور کر دی جائے گی تو وہ (اپنی شفاعت کرنے والوں سے) پوچھیں گے (ابھی) تمہارے ربّ نے کیا کہا تھا؟ وہ کہیں گے حق (کہا تھا) اور وہ بہت بلند شان والا (اور) بہت بڑا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 34، آیت 25 (عام شمار 34:24)

۞قُلۡ مَن يَرۡزُقُكُم مِّنَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۖ قُلِ ٱللَّهُۖ وَإِنَّآ أَوۡ إِيَّاكُمۡ لَعَلَىٰ هُدًى أَوۡ فِي ضَلَٰلٖ مُّبِينٖ

تُو (کافروں سے) پوچھ کہ کون ہے جو تمہیں آسمانوں اور زمین سے رزق عطا کرتا ہے؟ (خود ہی) کہہ دے کہ اللہ۔ اور (یہ بھی کہہ دے کہ) یقیناً ہم یا تم ہدایت پر ہیں یا کھلی کھلی گمراہی میں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 34، آیت 26 (عام شمار 34:25)

قُل لَّا تُسۡـَٔلُونَ عَمَّآ أَجۡرَمۡنَا وَلَا نُسۡـَٔلُ عَمَّا تَعۡمَلُونَ

تُو کہہ دے کہ تم اُن جُرموں کے متعلق نہیں پوچھے جاؤ گے جو ہم نے کئے اور نہ ہی ہم اُس کے متعلق پوچھے جائیں گے جو تم کرتے ہو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 34، آیت 27 (عام شمار 34:26)

قُلۡ يَجۡمَعُ بَيۡنَنَا رَبُّنَا ثُمَّ يَفۡتَحُ بَيۡنَنَا بِٱلۡحَقِّ وَهُوَ ٱلۡفَتَّاحُ ٱلۡعَلِيمُ

تُو کہہ دے کہ ہمارا ربّ ہمیں اکٹھا کرے گا پھر ہمارے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کرے گا اور وہ بہت واضح فیصلہ کرنے والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 34، آیت 28 (عام شمار 34:27)

قُلۡ أَرُونِيَ ٱلَّذِينَ أَلۡحَقۡتُم بِهِۦ شُرَكَآءَۖ كَلَّاۚ بَلۡ هُوَ ٱللَّهُ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡحَكِيمُ

تُو کہہ دے کہ مجھے وہ دکھاؤ تو سہی جنہیں تم نے شرکاء کے طور پر اُس کے ساتھ ملادیا ہے۔ ہرگز ایسا نہیں بلکہ وہی اللہ ہے جو کامل غلبہ والا (اور) حکمت والا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 34، آیت 29 (عام شمار 34:28)

وَمَآ أَرۡسَلۡنَٰكَ إِلَّا كَآفَّةٗ لِّلنَّاسِ بَشِيرٗا وَنَذِيرٗا وَلَٰكِنَّ أَكۡثَرَ ٱلنَّاسِ لَا يَعۡلَمُونَ

اور ہم نے تجھے نہیں بھیجا مگر تمام لوگوں کے لئے بشیر اور نذیر بنا کر مگر اکثر لوگ نہیں جانتے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 34، آیت 30 (عام شمار 34:29)

وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَٰذَا ٱلۡوَعۡدُ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ

اور وہ کہتے ہیں کہ یہ وعدہ کب (پورا) ہوگا؟ اگر تم سچے ہو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 34، آیت 31 (عام شمار 34:30)

قُل لَّكُم مِّيعَادُ يَوۡمٖ لَّا تَسۡتَـٔۡخِرُونَ عَنۡهُ سَاعَةٗ وَلَا تَسۡتَقۡدِمُونَ

تُو کہہ دے کہ تمہارے لئے ایک (معیّن) دن کا وعدہ ہے جس سے تم ایک لمحہ بھی نہ پیچھے رہ سکتے ہو اور نہ آگے بڑھ سکتے ہو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 34، آیت 32 (عام شمار 34:31)

وَقَالَ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ لَن نُّؤۡمِنَ بِهَٰذَا ٱلۡقُرۡءَانِ وَلَا بِٱلَّذِي بَيۡنَ يَدَيۡهِۗ وَلَوۡ تَرَىٰٓ إِذِ ٱلظَّـٰلِمُونَ مَوۡقُوفُونَ عِندَ رَبِّهِمۡ يَرۡجِعُ بَعۡضُهُمۡ إِلَىٰ بَعۡضٍ ٱلۡقَوۡلَ يَقُولُ ٱلَّذِينَ ٱسۡتُضۡعِفُواْ لِلَّذِينَ ٱسۡتَكۡبَرُواْ لَوۡلَآ أَنتُمۡ لَكُنَّا مُؤۡمِنِينَ

اور اُن لوگوں نے کہا جنہوں نے کفر کیا کہ ہم ہرگز اس قرآن پر ایمان نہیں لائیں گے اور نہ اُن (پیشگوئیوں) پر جو اُس کے سامنے ہیں۔ کاش تُو دیکھ سکتا کہ جب ظالم لوگ اپنے ربّ کے حضور ٹھہرائے گئے ہوں گے۔ اُن میں بعض بعض (دوسروں) کی طرف بات لَو ٹا رہے ہوں گے۔ جنہیں کمزور بنادیا گیا تھا وہ اُن سے کہیں گے جنہوں نے تکبر کیا کہ اگر تم نہ ہوتے تو ہم ضرور مومن ہو جاتے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 34، آیت 33 (عام شمار 34:32)

قَالَ ٱلَّذِينَ ٱسۡتَكۡبَرُواْ لِلَّذِينَ ٱسۡتُضۡعِفُوٓاْ أَنَحۡنُ صَدَدۡنَٰكُمۡ عَنِ ٱلۡهُدَىٰ بَعۡدَ إِذۡ جَآءَكُمۖ بَلۡ كُنتُم مُّجۡرِمِينَ

جن لوگوں نے تکبر کیا وہ ان سے جو کمزور کردیئے گئے تھے ‘ کہیں گے کیا ہم نے تمہیں ہدایت سے روکا تھا بعد اس کے جب وہ تمہارے پاس آئی؟ (نہیں) بلکہ تم خود ہی مجرم تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 34، آیت 34 (عام شمار 34:33)

وَقَالَ ٱلَّذِينَ ٱسۡتُضۡعِفُواْ لِلَّذِينَ ٱسۡتَكۡبَرُواْ بَلۡ مَكۡرُ ٱلَّيۡلِ وَٱلنَّهَارِ إِذۡ تَأۡمُرُونَنَآ أَن نَّكۡفُرَ بِٱللَّهِ وَنَجۡعَلَ لَهُۥٓ أَندَادٗاۚ وَأَسَرُّواْ ٱلنَّدَامَةَ لَمَّا رَأَوُاْ ٱلۡعَذَابَۚ وَجَعَلۡنَا ٱلۡأَغۡلَٰلَ فِيٓ أَعۡنَاقِ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْۖ هَلۡ يُجۡزَوۡنَ إِلَّا مَا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ

اور وہ لوگ جو کمزور بنا دیئے گئے تھے ان سے‘ جنہوں نے تکبر کیا ‘ کہیں گے بلکہ یہ تو رات دن کیا جانے والا ایک فریب تھا۔ جب تم ہمیں اس بات کا حکم دیتے تھے کہ ہم اللہ کا انکار کر دیں اور اس کے شریک ٹھہرائیں۔ اور وہ اپنی پشیمانی کو چھپاتے پھریں گے جب عذاب دیکھیں گے اور ہم ان لوگوں کی گردنوں میں طوق ڈالیں گے جنہوں نے کفر کیا۔ کیا وہ اس کے سوا بھی کوئی جزا دیئے جائیں گے جو وہ کیا کرتے تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 34، آیت 35 (عام شمار 34:34)

وَمَآ أَرۡسَلۡنَا فِي قَرۡيَةٖ مِّن نَّذِيرٍ إِلَّا قَالَ مُتۡرَفُوهَآ إِنَّا بِمَآ أُرۡسِلۡتُم بِهِۦ كَٰفِرُونَ

اور ہم نے کبھی کسی بستی میں کوئی ڈرانے والا نہیں بھیجا مگر اس کے خوشحال لوگوں نے کہا کہ جس پیغام کے ساتھ تم بھیجے گئے ہو ہم اس کا بشدّت انکار کرنے والے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 34، آیت 36 (عام شمار 34:35)

وَقَالُواْ نَحۡنُ أَكۡثَرُ أَمۡوَٰلٗا وَأَوۡلَٰدٗا وَمَا نَحۡنُ بِمُعَذَّبِينَ

اور انہوں نے کہا ہم اموال اور اولاد میں بہت زیادہ ہیں اور ہم عذاب نہیں دئیے جائیں گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 34، آیت 37 (عام شمار 34:36)

قُلۡ إِنَّ رَبِّي يَبۡسُطُ ٱلرِّزۡقَ لِمَن يَشَآءُ وَيَقۡدِرُ وَلَٰكِنَّ أَكۡثَرَ ٱلنَّاسِ لَا يَعۡلَمُونَ

تُو کہہ دے یقیناً میرا ربّ جس کے لئے چاہے رزق کشادہ کر دیتا ہے اور تنگ بھی کرتا ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 34، آیت 38 (عام شمار 34:37)

وَمَآ أَمۡوَٰلُكُمۡ وَلَآ أَوۡلَٰدُكُم بِٱلَّتِي تُقَرِّبُكُمۡ عِندَنَا زُلۡفَىٰٓ إِلَّا مَنۡ ءَامَنَ وَعَمِلَ صَٰلِحٗا فَأُوْلَـٰٓئِكَ لَهُمۡ جَزَآءُ ٱلضِّعۡفِ بِمَا عَمِلُواْ وَهُمۡ فِي ٱلۡغُرُفَٰتِ ءَامِنُونَ

اور تمہارے اموال اور تمہاری اولاد ایسی چیزیں نہیں جو تمہیں ہمارے نزدیک مرتبہء قرب تک لے آئیں۔ سوائے اس کے جو ایمان لایا اور نیک اعمال بجا لایا۔ پس یہی وہ لوگ ہیں جن کو اُن کے اعمال کے بدلے جو وہ کرتے تھے، دُہری جزا دی جائے گی اور وہ بالاخانوں میں امن کے ساتھ رہنے والے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 34، آیت 39 (عام شمار 34:38)

وَٱلَّذِينَ يَسۡعَوۡنَ فِيٓ ءَايَٰتِنَا مُعَٰجِزِينَ أُوْلَـٰٓئِكَ فِي ٱلۡعَذَابِ مُحۡضَرُونَ

اور وہ لوگ جو ہماری آیات کو عاجز کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دوڑے پھرتے ہیں یہی لوگ عذاب میں حاضر کئے جانے والے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 34، آیت 40 (عام شمار 34:39)

قُلۡ إِنَّ رَبِّي يَبۡسُطُ ٱلرِّزۡقَ لِمَن يَشَآءُ مِنۡ عِبَادِهِۦ وَيَقۡدِرُ لَهُۥۚ وَمَآ أَنفَقۡتُم مِّن شَيۡءٖ فَهُوَ يُخۡلِفُهُۥۖ وَهُوَ خَيۡرُ ٱلرَّـٰزِقِينَ

تُو کہہ دے کہ یقیناً میرا ربّ اپنے بندوں میں سے جس کے لئے چاہے رزق کشادہ کردیتا ہے اور (کبھی) اس کے لئے (رزق) تنگ بھی کرتا ہے اور جو چیز بھی تم خرچ کرتے ہو تو وہی ہے جو اس کا بدلہ دیتا ہے اور وہ رزق عطا کرنے والوں میں سب سے بہتر ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

·

آج 10 میں سے 10 باقی