سورۃ 34: سبإ
قرآن کریم, حصہ 3
قرآن کریم، سورۃ 34، آیت 41 (عام شمار 34:40)
اور جس دن وہ ان سب کو اکٹھا کرے گا۔ پھر فرشتوں سے پوچھے گا کیا یہ لوگ تمہاری ہی عبادت کیا کرتے تھے؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 34، آیت 42 (عام شمار 34:41)
وہ کہیں گے پاک ہے تُو۔ اُن کی بجائے تُو ہمارا دوست ہے۔ بلکہ وہ تو جنوں کی عبادت کیا کرتے تھے (اور) اِن میں سے اکثر اُنہی پر ایمان لانے والے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 34، آیت 43 (عام شمار 34:42)
پس آج تم میں سے کوئی کسی دوسرے کے لئے نہ کسی نفع کا مالک ہوگا نہ نقصان کا اور ہم اُن لوگوں سے جنہوں نے ظلم کیا کہیں گے اس آگ کا عذاب چکھو جس کی تم تکذیب کیا کرتے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 34، آیت 44 (عام شمار 34:43)
اور جب اُن پر ہماری روشن آیات پڑھی جاتی ہیں وہ کہتے ہیں کہ یہ محض ایک عام آدمی ہے جو تمہیں اُس سے روکنا چاہتا ہے جس کی تمہارے باپ دادا عبادت کیا کرتے تھے۔ اور وہ کہتے ہیں یہ کچھ بھی نہیں مگر ایک بڑا جھوٹ ہے جو گھڑ لیا گیا ہے۔ اور اُن لوگوں نے جنہوں نے حق کا انکار کیا جب وہ اُن کے پاس آیا کہا کہ یہ ایک کھلے کھلے جادو کے سوا کچھ نہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 34، آیت 45 (عام شمار 34:44)
اور ہم نے انہیں کوئی کتابیں نہیں دیں جنہیں وہ پڑھتے اور اُن کا درس دیتے اور نہ ہی تجھ سے پہلے ہم نے ان کی طرف کوئی ڈرانے والا بھیجا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 34، آیت 46 (عام شمار 34:45)
اور اُن لوگوں نے بھی جھٹلادیا تھا جو اُن سے پہلے تھے اور یہ تو اُس کے دسویں حصہ کو بھی نہیں پہنچے جو ہم نے اُن لوگوں کو عطا کیا تھا۔ پس انہوں نے (بھی جب) میرے رسولوں کو جھٹلایا تو کیسی (سخت) تھی میری پکڑ!
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 34، آیت 47 (عام شمار 34:46)
تُو کہہ دے کہ میں محض تمہیں ایک بات کی نصیحت کرتا ہوں کہ تم دو دو اور ایک ایک کر کے اللہ کی خاطر کھڑے ہو جاؤ پھر خوب غور کرو۔ تمہارے ساتھی کو کوئی جنون نہیں۔ وہ تو محض ایک سخت عذاب سے پہلے تمہیں ڈرانے والا (بن کر آیا) ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 34، آیت 48 (عام شمار 34:47)
تُو کہہ دے جو بھی میں تم سے اجر مانگتا ہوں وہ تمہاری ہی خاطر ہے۔ میرا اجر تو اللہ کے سوا کسی پر نہیں اور وہ ہر چیز پر گواہ ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 34، آیت 49 (عام شمار 34:48)
تُو کہہ دے کہ یقیناً میرا ربّ حق سے (باطل پر) ضرب لگاتا ہے۔ (وہ) غیبوں کا بہت جاننے والا (ہے)۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 34، آیت 50 (عام شمار 34:49)
تُو کہہ دے کہ حق آچکا ہے اور باطل نہ تو (کوئی) آغاز کر سکتا ہے اور نہ (اسے) دہرا سکتا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 34، آیت 51 (عام شمار 34:50)
تُو کہہ دے کہ اگر میں گمراہ ہو جاؤں تو میں خود اپنے نفس کے (مفاد کے) خلاف گمراہ ہوں گا اور اگر میں ہدایت پاجاؤں تو (ایسا محض) اس لئے (ہوگا) کہ میرا ربّ میری طرف وحی کرتا ہے۔ یقیناً وہ بہت سننے والا (اور) قریب رہنے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 34، آیت 52 (عام شمار 34:51)
اور کاش تُو دیکھ سکے جب وہ سخت گھبراہٹ محسوس کریں گے اور (اس کا) زائل ہونا کسی طرح ممکن نہ ہوگا اور وہ قریب کے مقام سے (یعنی جلد تَر) پکڑے جائیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 34، آیت 53 (عام شمار 34:52)
اور وہ کہیں گے ہم اس پر ایمان لے آئے اور ایک دُور کے مقام سے ان کا (ایمان کو) پکڑ لینا کیسے ممکن ہو سکتا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 34، آیت 54 (عام شمار 34:53)
حالانکہ وہ اس سے پہلے اس کا انکار کر چکے تھے۔ اور وہ ایک دُور کی جگہ سے غیب میں اٹکل پچو کے تیر چلائیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 34، آیت 55 (عام شمار 34:54)
اور ان کے درمیان اور جو وہ چاہیں گے اس کے درمیان ایک روک ڈال دی جائے گی جیسا کہ اس سے پہلے ان کے ہم قماش لوگوں سے کیا گیا۔ یقیناً وہ ہمیشہ ایک بے چین کر دینے والے شک میں مبتلا رہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad