سورۃ 36: يس
قرآن کریم, حصہ 3
قرآن کریم، سورۃ 36، آیت 41 (عام شمار 36:40)
سورج کی دسترس میں نہیں کہ چاند کو پکڑ سکے اور نہ ہی رات دن سے آگے بڑھ سکتی ہے اور سب کے سب (اپنے اپنے) مدار پر رواں دواں ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 36، آیت 42 (عام شمار 36:41)
اور ان کے لئے یہ بھی ایک نشان ہے کہ ہم نے ان کی نسل کو ایک بھری ہوئی کشتی میں سوار کیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 36، آیت 43 (عام شمار 36:42)
اور ہم ان کے لئے ویسی ہی اور (سواریاں) بنائیں گے جن پر وہ سوار ہوا کریں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 36، آیت 44 (عام شمار 36:43)
اور اگر ہم چاہیں تو انہیں غرق کر دیں پس ان کا کوئی فریاد رس نہیں ہوگا اور نہ وہ بچائے جائیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 36، آیت 45 (عام شمار 36:44)
سوائے ہماری طرف سے رحمت کے طور پر اور ایک مدت تک عارضی فائدہ پہنچانے کی خاطر۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 36، آیت 46 (عام شمار 36:45)
اور جب انہیں کہا جاتا ہے کہ تقویٰ اختیار کرو اُن امور میں جو تمہارے سامنے ہیں اور ان میں بھی جو تمہارے پسِ پشت ہیں تاکہ تم رحم کئے جاؤ (تو وہ توجہ نہیں دیتے)۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 36، آیت 47 (عام شمار 36:46)
اور ان کے پاس ان کے ربّ کے نشانات میں سے کوئی نشان نہیں آتا مگر وہ اس سے اِعراض کرنے والے ہوتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 36، آیت 48 (عام شمار 36:47)
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ نے جو رزق تمہیں عطا کیا ہے اس میں سے خرچ کرو تو وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ان لوگوں سے جو ایمان لائے ہیں کہتے ہیں کیا ہم انہیں کھلائیں جن کو اللہ اگر چاہتا تو خود کھلاتا؟ تم تو محض ایک کھلی کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 36، آیت 49 (عام شمار 36:48)
اور وہ پوچھتے ہیں کہ یہ وعدہ کب پورا ہو گا اگر تم سچے ہو؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 36، آیت 50 (عام شمار 36:49)
وہ کسی چیز کا انتظار نہیں کر رہے سوائے ایک ہولناک آواز کے جو انہیں آ پکڑے گی جبکہ وہ جھگڑ رہے ہوں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 36، آیت 51 (عام شمار 36:50)
پس وہ وصیت کرنے کی بھی توفیق نہ پائیں گے اور نہ اپنے اہل کی طرف لوٹ سکیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 36، آیت 52 (عام شمار 36:51)
اور بگل میں پھونکا جائے گا تو اچانک وہ قبروں سے نکل کر اپنے ربّ کی طرف دوڑنے لگیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 36، آیت 53 (عام شمار 36:52)
وہ کہیں گے اے وائے ہماری ہلاکت! کس نے ہمیں ہماری آرام گاہ سے اٹھایا۔ یہی تو ہے جس کا رحمان نے وعدہ کیا تھا اور مُرسلین سچ ہی کہتے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 36، آیت 54 (عام شمار 36:53)
یہ محض ایک ہی ہولناک آواز ہوگی۔ پس اچانک وہ سب کے سب ہمارے سامنے حاضر کر دیئے جائیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 36، آیت 55 (عام شمار 36:54)
پس آج کے دن کسی جان پر کچھ ظلم نہیں کیا جائے گا اور تم کوئی جزا نہیں دیئے جاؤگے سوائے اُس کے جو تم کیا کرتے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 36، آیت 56 (عام شمار 36:55)
یقیناً اہلِ جنت آج کے دن مختلف دلچسپیوں سے لطف اندوز ہو رہے ہوں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 36، آیت 57 (عام شمار 36:56)
وہ اور ان کے ساتھی سایوں میں تختوں پر تکیے لگائے ہوں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 36، آیت 58 (عام شمار 36:57)
ان کے لئے اس میں پھل ہوگا اور ان کے لئے وہ سب کچھ ہوگا جو وہ طلب کریں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 36، آیت 59 (عام شمار 36:58)
”سلام“ کہا جائے گا ربّ رحیم کی طرف سے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 36، آیت 60 (عام شمار 36:59)
اور اے مجرمو! آج کے دن بالکل جُدا ہو جاؤ۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad