سورۃ 36: يس
قرآن کریم, حصہ 4
قرآن کریم، سورۃ 36، آیت 61 (عام شمار 36:60)
اے بنی آدم! کیا میں نے تمہیں تاکیدی ہدایت نہیں کی تھی کہ تم شیطان کی عبادت نہ کرو۔ یقیناً وہ تمہارا کھلا کھلا دشمن ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 36، آیت 62 (عام شمار 36:61)
اور یہ کہ تم میری عبادت کرو یہ سیدھا راستہ ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 36، آیت 63 (عام شمار 36:62)
مگر اس نے یقیناً تم میں سے ایک کثیر مخلوق کو گمراہ کردیا۔ پس کیا تم عقل نہیں کرتے تھے؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 36، آیت 64 (عام شمار 36:63)
یہی وہ جہنم ہے جس کا تم وعدہ دئیے جاتے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 36، آیت 65 (عام شمار 36:64)
آج اس میں داخل ہو جاؤ بوجہ اس کے کہ تم انکار کیا کرتے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 36، آیت 66 (عام شمار 36:65)
آج کے دن ہم ان کے مُونہوں پر مہر لگادیں گے اور ان کے ہاتھ ہم سے کلام کریں گے اور ان کے پاؤں گواہی دیں گے اس کی جو وہ کسب کیا کرتے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 36، آیت 67 (عام شمار 36:66)
اور اگر ہم چاہتے تو ان کی آنکھوں کو ضرور مسخ کر دیتے پھر وہ رستے پر آگے بڑھتے مگر وہ (اُسے) دیکھ کیسے سکتے تھے؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 36، آیت 68 (عام شمار 36:67)
اور اگر ہم چاہتے تو انہیں ان کے ٹھکانوں پر ہی مٹا ڈالتے پھر نہ وہ چلنے کی طاقت رکھتے اور نہ لَوٹ سکتے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 36، آیت 69 (عام شمار 36:68)
اور جسے ہم لمبی عمر دیتے ہیں اس کو جبلّی طاقتوں کے لحاظ سے کم کرتے چلے جاتے ہیں۔ پس کیا وہ عقل نہیں کرتے؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 36، آیت 70 (عام شمار 36:69)
اور ہم نے اسے شعر کہنا نہیں سکھایا اور نہ ہی یہ اسے زیب دیتا تھا۔ یہ تو محض ایک نصیحت ہے اور واضح قرآن ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 36، آیت 71 (عام شمار 36:70)
تاکہ وہ اسے ڈرائے جو زندہ ہو اور کافروں پر فرمان صادق آ جائے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 36، آیت 72 (عام شمار 36:71)
کیا انہوں نے دیکھا نہیں کہ ہم نے اس میں سے جو ہمارے دست قدرت نے بنایا، ان کی خاطر مویشی پیدا کئے۔ پس وہ اُن کے مالک بن گئے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 36، آیت 73 (عام شمار 36:72)
اور ہم نے انہیں ان کے زیرِنگیں کر دیا۔ پس ان ہی میں سے ان کی سواریاں ہیں اور انہی میں سے (بعض کو) وہ کھاتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 36، آیت 74 (عام شمار 36:73)
اور اُن کے لئے اُن میں بہت سے فوائد ہیں اور مشروبات بھی۔ پس کیا وہ شکر نہیں کریں گے؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 36، آیت 75 (عام شمار 36:74)
اور انہوں نے اللہ کے سوا معبود اپنا رکھے ہیں شاید کہ وہ (ان کی طرف سے) مدد دیئے جائیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 36، آیت 76 (عام شمار 36:75)
وہ اُن کی مدد کی کوئی استطاعت نہیں رکھیں گے جبکہ وہ تو ان کے خلاف (گواہی دینے کے لئے) حاضر کئے گئے لشکر ہوں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 36، آیت 77 (عام شمار 36:76)
پس تجھے ان کی بات غم میں مبتلا نہ کرے۔ یقیناً ہم جانتے ہیں جو وہ چھپاتے ہیں اور جو وہ ظاہر کرتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 36، آیت 78 (عام شمار 36:77)
کیا انسان نے نہیں دیکھا کہ ہم نے اسے نطفہ سے پیدا کیا تو پھر یہ کیا انقلاب ہوا کہ وہ ایک کھلا کھلا جھگڑالُو بن گیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 36، آیت 79 (عام شمار 36:78)
اور ہم پر باتیں بنانے لگا اور اپنی خِلقت کو بھول گیا۔ کہنے لگا کون ہے جو ہڈیوں کو زندہ کرے گا جبکہ وہ گل سڑ چکی ہوں گی؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 36، آیت 80 (عام شمار 36:79)
تُو کہہ دے انہیں وہ زندہ کرے گا جس نے انہیں پہلی بار پیدا کیا تھا اور وہ ہر قسم کی خَلق کا خوب علم رکھنے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad