سورۃ 37: الصافات

قرآن کریم

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 1

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 2

وَٱلصَّـٰٓفَّـٰتِ صَفّٗا

قطار در قطار صف بندی کرنے والی (فوجوں) کی قسم۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 3

فَٱلزَّـٰجِرَٰتِ زَجۡرٗا

پھر اُن کی جو للکارتے ہوئے ڈپٹنے والیاں ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 4

فَٱلتَّـٰلِيَٰتِ ذِكۡرًا

پھر ذکر بلند کرنے والیوں کی۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 5

إِنَّ إِلَٰهَكُمۡ لَوَٰحِدٞ

یقیناً تمہارا معبود ایک ہی ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 6

رَّبُّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا وَرَبُّ ٱلۡمَشَٰرِقِ

آسمانوں کا بھی ربّ ہے اور زمین کا بھی اور اس کا بھی جو ان دونوں کے درمیان ہے اور تمام مشرقوں کا ربّ ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 7

إِنَّا زَيَّنَّا ٱلسَّمَآءَ ٱلدُّنۡيَا بِزِينَةٍ ٱلۡكَوَاكِبِ

یقیناً ہم نے نزدیک کے آسمان کو ستاروں کے ذریعہ ایک زینت بخشی۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 8

وَحِفۡظٗا مِّن كُلِّ شَيۡطَٰنٖ مَّارِدٖ

اور (یہ) حفاظت کے طور پر ہے ہر دھتکارے ہوئے شیطان سے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 9

لَّا يَسَّمَّعُونَ إِلَى ٱلۡمَلَإِ ٱلۡأَعۡلَىٰ وَيُقۡذَفُونَ مِن كُلِّ جَانِبٖ

وہ ملاءاعلیٰ کی باتیں نہیں سن سکیں گے اور ہر طرف سے پتھراؤ کئے جائیں گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 10

دُحُورٗاۖ وَلَهُمۡ عَذَابٞ وَاصِبٌ

اس حال میں کہ دھتکارے ہوئے ہیں اور ان کے لئے چمٹ جانے والا عذاب (مقدر) ہے

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 11

إِلَّا مَنۡ خَطِفَ ٱلۡخَطۡفَةَ فَأَتۡبَعَهُۥ شِهَابٞ ثَاقِبٞ

سوائے اُس کے جو کوئی ایک آدھ بات اُچک لے تو اس کا بھی ایک روشن شعلہ تعاقب کرے گا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 12

فَٱسۡتَفۡتِهِمۡ أَهُمۡ أَشَدُّ خَلۡقًا أَم مَّنۡ خَلَقۡنَآۚ إِنَّا خَلَقۡنَٰهُم مِّن طِينٖ لَّازِبِۭ

پس تُو ان سے پوچھ کیا خَلق کرنے کے لحاظ سے وہ زیادہ مضبوط ہیں یا وہ (خِلقت میں مضبوط تَر ہیں) جنہیں ہم نے پیدا کیا؟ یقیناً ہم نے انہیں ایک چمٹ جانے والی مٹی سے پیدا کیا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 13

بَلۡ عَجِبۡتَ وَيَسۡخَرُونَ

حقیقت یہ ہے کہ تُو تو (تخلیق پر) عش عش کر اٹھا ہے جبکہ وہ تمسخر اُڑاتے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 14

وَإِذَا ذُكِّرُواْ لَا يَذۡكُرُونَ

اور جب انہیں نصیحت کی جاتی ہے تو وہ نصیحت نہیں پکڑتے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 15

وَإِذَا رَأَوۡاْ ءَايَةٗ يَسۡتَسۡخِرُونَ

اور جب بھی وہ کوئی نشان دیکھیں تو مذاق اڑانے لگتے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 16

وَقَالُوٓاْ إِنۡ هَٰذَآ إِلَّا سِحۡرٞ مُّبِينٌ

اور کہتے ہیں یہ تو محض ایک کھلا کھلا جادو ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 17

أَءِذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابٗا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَبۡعُوثُونَ

کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے تو کیا ہم ضرور اٹھائے جانے والے ہیں؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 18

أَوَءَابَآؤُنَا ٱلۡأَوَّلُونَ

اور کیا ہمارے گزشتہ آباء واجداد بھی۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 19

قُلۡ نَعَمۡ وَأَنتُمۡ دَٰخِرُونَ

تُو کہہ دے ہاں! اس حال میں کہ تم ذلیل ہوگے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 20

فَإِنَّمَا هِيَ زَجۡرَةٞ وَٰحِدَةٞ فَإِذَا هُمۡ يَنظُرُونَ

پس یقیناً یہ ایک ہی ڈپٹ ہوگی تو اچانک وہ دیکھتے رہ جائیں گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

10 von 10 heute frei