سورۃ 37: الصافات

قرآن کریم, حصہ 2

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 21 (عام شمار 37:20)

وَقَالُواْ يَٰوَيۡلَنَا هَٰذَا يَوۡمُ ٱلدِّينِ

اور وہ کہیں گے اے وائے ہماری ہلاکت! یہ تو جزاسزا کا دن ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 22 (عام شمار 37:21)

هَٰذَا يَوۡمُ ٱلۡفَصۡلِ ٱلَّذِي كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ

یہ (وہ) فیصلہ کا دن ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 23 (عام شمار 37:22)

۞ٱحۡشُرُواْ ٱلَّذِينَ ظَلَمُواْ وَأَزۡوَٰجَهُمۡ وَمَا كَانُواْ يَعۡبُدُونَ

ان لوگوں کو اکٹھا کرو جنہوں نے ظلم کئے اور ان کے ساتھیوں کو بھی اور ان کو بھی جن کی وہ عبادت کیا کرتے تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 24 (عام شمار 37:23)

مِن دُونِ ٱللَّهِ فَٱهۡدُوهُمۡ إِلَىٰ صِرَٰطِ ٱلۡجَحِيمِ

اللہ کے سوا۔ پس انہیں جہنم کے رستے پر ڈال دو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 25 (عام شمار 37:24)

وَقِفُوهُمۡۖ إِنَّهُم مَّسۡـُٔولُونَ

اور انہیں ذرا ٹھہراؤ، یقیناً وہ پوچھے جانے والے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 26 (عام شمار 37:25)

مَا لَكُمۡ لَا تَنَاصَرُونَ

(اب) تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ (آج) تم ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 27 (عام شمار 37:26)

بَلۡ هُمُ ٱلۡيَوۡمَ مُسۡتَسۡلِمُونَ

بلکہ وہ تو آج (ہر جُرم) تسلیم کرنے والے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 28 (عام شمار 37:27)

وَأَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلَىٰ بَعۡضٖ يَتَسَآءَلُونَ

اور ان میں سے بعض بعض کی طرف سوال کرتے ہوئے متوجہ ہوں گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 29 (عام شمار 37:28)

قَالُوٓاْ إِنَّكُمۡ كُنتُمۡ تَأۡتُونَنَا عَنِ ٱلۡيَمِينِ

وہ کہیں گے کہ یقیناً تم دائیں طرف سے (یعنی دین کی جہت سے ہمیں بہکانے) ہمارے پاس آیا کرتے تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 30 (عام شمار 37:29)

قَالُواْ بَل لَّمۡ تَكُونُواْ مُؤۡمِنِينَ

وہ (جواباً) کہیں گے کہ تم بھی تو کسی صورت ایمان لانے والے نہیں تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 31 (عام شمار 37:30)

وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيۡكُم مِّن سُلۡطَٰنِۭۖ بَلۡ كُنتُمۡ قَوۡمٗا طَٰغِينَ

ہمیں تو تم پر کسی قوی دلیل کی برتری حاصل نہیں تھی بلکہ تم خود ہی حد سے گزرنے والے لوگ تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 32 (عام شمار 37:31)

فَحَقَّ عَلَيۡنَا قَوۡلُ رَبِّنَآۖ إِنَّا لَذَآئِقُونَ

پس ہم پر ہمارے ربّ کا قول صادق آگیا۔ ہم یقیناً (عذاب کا مزا) چکھنے والے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 33 (عام شمار 37:32)

فَأَغۡوَيۡنَٰكُمۡ إِنَّا كُنَّا غَٰوِينَ

پس ہم نے تمہیں گمراہ کیا۔ یقیناً ہم خود بھی گمراہ تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 34 (عام شمار 37:33)

فَإِنَّهُمۡ يَوۡمَئِذٖ فِي ٱلۡعَذَابِ مُشۡتَرِكُونَ

پس یقیناً وہ (سب) اس دن عذاب میں برابر شریک ہوں گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 35 (عام شمار 37:34)

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَفۡعَلُ بِٱلۡمُجۡرِمِينَ

یقیناً ہم مجرموں سے ایسا ہی سلوک کرتے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 36 (عام شمار 37:35)

إِنَّهُمۡ كَانُوٓاْ إِذَا قِيلَ لَهُمۡ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا ٱللَّهُ يَسۡتَكۡبِرُونَ

یقیناً وہ ایسے تھے کہ جب انہیں کہا جاتا تھا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تو وہ استکبار کرتے تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 37 (عام شمار 37:36)

وَيَقُولُونَ أَئِنَّا لَتَارِكُوٓاْ ءَالِهَتِنَا لِشَاعِرٖ مَّجۡنُونِۭ

اور کہتے تھے کیا ہم ایک مجنون شاعر کی خاطر اپنے معبودوں کو چھوڑ دیں گے؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 38 (عام شمار 37:37)

بَلۡ جَآءَ بِٱلۡحَقِّ وَصَدَّقَ ٱلۡمُرۡسَلِينَ

حقیقت یہ ہے کہ وہ تو حق لے کر آیا تھا اور سب رسولوں کی تصدیق کرتا تھا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 39 (عام شمار 37:38)

إِنَّكُمۡ لَذَآئِقُواْ ٱلۡعَذَابِ ٱلۡأَلِيمِ

یقیناً تم دردناک عذاب ضرور چکھنے والے ہو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 37، آیت 40 (عام شمار 37:39)

وَمَا تُجۡزَوۡنَ إِلَّا مَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ

اور تم کوئی جزا نہیں دیئے جارہے مگر اسی کی جو تم کیا کرتے تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

·

آج 10 میں سے 10 باقی