سورۃ 38: ص
قرآن کریم, حصہ 2
قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 21 (عام شمار 38:20)
اور اس کی سلطنت کو ہم نے مضبوط کر دیا اور اسے حکمت اورفیصلہ کن کلام بخشے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 22 (عام شمار 38:21)
اور کیا تیرے پاس جھگڑنے والوں کی خبر پہنچی ہے جب انہوں نے محل کی فصیل کو پھلانگا؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 23 (عام شمار 38:22)
جب وہ دا ؤد کے سامنے آئے تو وہ ان کی وجہ سے سخت گھبرایا۔ انہوں نے کہا کوئی خوف نہ کر۔ (ہم) دو جھگڑنے والے (ہیں) ہم میں سے ایک دوسرے پر زیادتی کر رہا ہے۔ پس ہمارے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کر اور کوئی زیادتی نہ کر اور ہمیں سیدھے رستے کی طرف ہدایت دے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 24 (عام شمار 38:23)
یقیناً یہ میرا بھائی ہے۔ اس کی ننانوے دُنبیاں ہیں اور میری صرف ایک دُنبی ہے۔ پھر بھی یہ کہتا ہے کہ اسے بھی میری ملکیت میں شامل کر دے اور بحث میں مجھ پر غالب آ جاتا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 25 (عام شمار 38:24)
اس نے کہا اس نے تیری ایک دنبی اپنی دنبیوں میں شامل کرنے کا سوال کر کے یقیناً تجھ پر ظلم کیا ہے۔ اور یقیناً بہت سے شریک ہیں کہ ان میں سے بعض، بعض دوسروں پر ظلم کرتے ہیں سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور اعمال صالحہ بجا لائے اور بہت تھوڑے ہیں ایسے لوگ۔ اور دا ؤد نے سمجھ لیا کہ ہم نے اس کی آزمائش کی تھی۔ پس اس نے اپنے ربّ سے بخشش مانگی اور وہ عجز کرتے ہوئے گِر پڑا اور توبہ کی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 26 (عام شمار 38:25)
پس ہم نے اس کو یہ (قصور) بخش دیا۔ اور یقیناً اُسے ہمارے ہاں ایک قربت اور اچھا مقام حاصل تھا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 27 (عام شمار 38:26)
اے دا ؤد! یقیناً ہم نے تجھے زمین میں خلیفہ بنایا ہے۔ پس لوگوں کے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کر اور میلانِ طبع کی پیروی نہ کر ورنہ وہ (میلان) تجھے اللہ کے رستے سے گمراہ کر دے گا۔ یقیناً وہ لوگ جو اللہ کے رستے سے گمراہ ہو جاتے ہیں ان کے لئے سخت عذاب (مقدر) ہے بوجہ اس کے کہ وہ حساب کا دن بھول گئے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 28 (عام شمار 38:27)
اور ہم نے آسمان اور زمین کو اور جو اُن کے درمیان ہے بے مقصد پیدا نہیں کیا۔ یہ ان لوگوں کا محض گمان ہے جنہوں نے انکار کیا۔ پس آگ (کے عذاب) کی ہلاکت ہو ان پر جنہوں نے کفر کیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 29 (عام شمار 38:28)
کیا ہم ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجا لائے ویسا ہی قرار دے دیں گے جیسے زمین میں فساد کرنے والوں کو یا کیا ہم تقویٰ اختیار کرنے والوں کو بدکرداروں جیسا سمجھ لیں گے ؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 30 (عام شمار 38:29)
عظیم کتاب جسے ہم نے تیری طرف نازل کیا، برکت دی گئی ہے تاکہ یہ (لوگ) اس کی آیات پر تدبر کریں اور تاکہ عقل والے نصیحت پکڑیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 31 (عام شمار 38:30)
اور ہم نے دا ؤد کو سلیمان عطا کیا۔ کیا ہی اچھا بندہ تھا۔ یقیناً وہ بار بار عاجزی سے جھکنے والا تھا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 32 (عام شمار 38:31)
جب شام کے وقت اس کے سامنے تیزرَو گھوڑے لائے گئے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 33 (عام شمار 38:32)
تو اس نے کہا یقیناً میں مال کی محبت اپنے ربّ کی یاد کی وجہ سے کرتا ہوں۔ یہاں تک کہ وہ اوٹ میں چلے گئے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 34 (عام شمار 38:33)
(اس نے کہا) انہیں دوبارہ میرے سامنے لاؤ۔ پس وہ (ان کی) پنڈلیوں اور گردنوں پر (پیار سے) ہاتھ پھیرنے لگا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 35 (عام شمار 38:34)
اور یقیناً ہم نے سلیمان کو آزمایا اور ہم نے اس (کی سلطنت) کے تخت پر (عقل وشعور سے عاری) ایک جسد پھینک دیا۔ تب وہ (اللہ ہی کی طرف) جُھکا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 36 (عام شمار 38:35)
(اور) کہا اے میرے ربّ! مجھے بخش دے اور مجھے ایک ایسی سلطنت عطا کر کہ میرے بعد اُس پر اور کوئی نہ جچے۔ یقیناً تُو ہی بے انتہا عطا کرنے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 37 (عام شمار 38:36)
پس ہم نے اس کے لئے ہوا کو بھی مسخر کر دیا جو اس کے حکم پر نرم رفتاری سے، جدھر وہ (لے) جانا چاہتا تھا، چلتی تھی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 38 (عام شمار 38:37)
اور شیاطین کو بھی (یعنی) ہر فنِ تعمیر کے ماہر اور غوطہ خور کو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 39 (عام شمار 38:38)
اور (بعض) دوسروں کو بھی جنہیں زنجیروں میں جکڑا گیا تھا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 40 (عام شمار 38:39)
یہ ہماری بے حساب عطا ہے پس احسان کا سلوک کر یا روکے رکھ۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad