سورۃ 38: ص
قرآن کریم, حصہ 3
قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 41 (عام شمار 38:40)
اور یقیناً اسے ہمارے ہاں ایک قربت اور اچھا مقام حاصل تھا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 42 (عام شمار 38:41)
اور ہمارے بندے ایوب کو بھی یاد کر جب اس نے اپنے ربّ کو پکارا کہ یقیناً مجھے شیطان نے بہت دکھ اور عذاب دیا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 43 (عام شمار 38:42)
(ہم نے اسے کہا) اپنی سواری کو ایڑ لگا۔ یہ (قریب ہی) نہانے کے لئے ٹھنڈا پانی ہے اور پینے کے لئے بھی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 44 (عام شمار 38:43)
اور پھر ہم نے اسے اس کے اہلِ خانہ اور ان کے علاوہ ان جیسے اور بھی عطا کر دیئے اپنی رحمت کے طور پر اور اہلِ عقل کے لئے ایک سبق آموز ذکر کے طور پر۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 45 (عام شمار 38:44)
اور خشک اور تر شاخوں کاگچھا اپنے ہاتھ میں لے اور اسی سے ضرب لگا اور (اپنی) قسم کو جھوٹا نہ کر۔ یقیناً ہم نے اسے بہت صبر کرنے والا پایا۔ کیا ہی اچھا بندہ تھا۔ یقیناً وہ بار بار عاجزی سے جھکنے والا تھا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 46 (عام شمار 38:45)
اور یاد کر ہمارے بندوں ابراہیم اور اسحاق اور یعقوب کو جو بہت دسترس والے اور صاحب بصیرت تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 47 (عام شمار 38:46)
یقیناً ہم نے انہیں خالصۃً آخرت کے گھر کے ذکر کی وجہ سے چن لیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 48 (عام شمار 38:47)
اور یقیناً وہ ہمارے نزدیک ضرور چُنیدہ (اور) بہت خوبیوں والے لوگوں میں سے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 49 (عام شمار 38:48)
اور اسماعیل کو بھی یاد کر اور اَلیَسَع کو اور ذُوالکفل کو اور وہ سب بہترین لوگوں میں سے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 50 (عام شمار 38:49)
یہ ایک عظیم ذکر ہے اور یقیناً متقیوں کے لئے بہت اچھا ٹھکانا ہوگا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 51 (عام شمار 38:50)
یعنی ہمیشہ کے باغات ہونگے۔ اُن کی خاطر دروازے اچھی طرح کھلے رکھے جائیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 52 (عام شمار 38:51)
اُن میں وہ تکیوں پر ٹیک لگائے ہوئے ہوں گے (اور) وہاں بکثرت طرح طرح کے میوے اور مشروب طلب کر رہے ہوں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 53 (عام شمار 38:52)
اور ان کے پاس (حیادار) نظریں جھکائے رکھنے والی ہمجولیاں ہوں گی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 54 (عام شمار 38:53)
یہ ہے وہ جس کا حساب کے دن کے لئے تم وعدہ دیئے جاتے ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 55 (عام شمار 38:54)
یقیناً یہ ہمارا رزق ہے۔ اُس کا ختم ہوجانا ممکن نہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 56 (عام شمار 38:55)
یہی ہوگا۔ اور یقیناً سرکشوں کے لئے ضرور سب سے بُری لَوٹنے کی جگہ ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 57 (عام شمار 38:56)
جہنّم۔ وہ اس میں داخل ہوں گے۔ پس کیا ہی بُرا بچھونا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 58 (عام شمار 38:57)
یہ ضرور ہوگا۔ پس وہ اسے چکھیں (یعنی) کھولتا ہوا اور یخ بستہ پانی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 59 (عام شمار 38:58)
اور دوسری بھی اُس سے ملتی جلتی چیزیں ہوں گی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 60 (عام شمار 38:59)
یہ وہ لشکر ہے جو تمہارے ساتھ (اس میں) داخل ہونے والا ہے۔ ان کے لئے کوئی مرحبا نہیں۔ یقیناً وہ آگ میں داخل ہونے والے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad