سورۃ 38: ص

قرآن کریم, حصہ 5

قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 81 (عام شمار 38:80)

قَالَ فَإِنَّكَ مِنَ ٱلۡمُنظَرِينَ

اس نے کہا پس یقیناً تُو مہلت دیئے جانے والوں میں سے ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 82 (عام شمار 38:81)

إِلَىٰ يَوۡمِ ٱلۡوَقۡتِ ٱلۡمَعۡلُومِ

ایک معلوم وقت کے دن تک۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 83 (عام شمار 38:82)

قَالَ فَبِعِزَّتِكَ لَأُغۡوِيَنَّهُمۡ أَجۡمَعِينَ

اس نے کہا تو پھر تیری عزت کی قسم! میں ضرور ان سب کو گمراہ کروں گا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 84 (عام شمار 38:83)

إِلَّا عِبَادَكَ مِنۡهُمُ ٱلۡمُخۡلَصِينَ

سوائے اُن میں سے تیرے اُن بندوں کے جو (تیرے) چنیدہ ہوں گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 85 (عام شمار 38:84)

قَالَ فَٱلۡحَقُّ وَٱلۡحَقَّ أَقُولُ

اس نے کہا پس حق تو یہ ہے اور میں لازماً حق ہی کہتا ہوں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 86 (عام شمار 38:85)

لَأَمۡلَأَنَّ جَهَنَّمَ مِنكَ وَمِمَّن تَبِعَكَ مِنۡهُمۡ أَجۡمَعِينَ

میں جہنّم کو ضرور بھردوں گا تجھ سے اور اُن سب سے جو ان میں سے تیری پیروی کریں گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 87 (عام شمار 38:86)

قُلۡ مَآ أَسۡـَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ أَجۡرٖ وَمَآ أَنَا۠ مِنَ ٱلۡمُتَكَلِّفِينَ

تو کہہ دے کہ میں تم سے اس (بات) پر کوئی اجر نہیں مانگتا اور نہ ہی میں تکلف کرنے والوں میں سے ہوں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 88 (عام شمار 38:87)

إِنۡ هُوَ إِلَّا ذِكۡرٞ لِّلۡعَٰلَمِينَ

یہ تو تمام جہانوں کے لئے ایک عظیم نصیحت کے سوا کچھ نہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 89 (عام شمار 38:88)

وَلَتَعۡلَمُنَّ نَبَأَهُۥ بَعۡدَ حِينِۭ

اور کچھ عرصہ کے بعد تم لوگ اس کی حقیقت کو ضرور جان لو گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

آج 10 میں سے 10 باقی