سورۃ 38: ص

قرآن کریم, حصہ 4

قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 61 (عام شمار 38:60)

قَالُواْ بَلۡ أَنتُمۡ لَا مَرۡحَبَۢا بِكُمۡۖ أَنتُمۡ قَدَّمۡتُمُوهُ لَنَاۖ فَبِئۡسَ ٱلۡقَرَارُ

وہ (لعنت ڈالنے والے گروہ سے) کہیں گے بلکہ تم ہی (ملعون) ہو، تمہارے لئے کوئی مرحبا نہیں، تم ہی ہو جنہوں نے ہمارے لئے یہ کچھ آگے بھیجا ہے۔ پس کیا ہی بُری قرار کی جگہ ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 62 (عام شمار 38:61)

قَالُواْ رَبَّنَا مَن قَدَّمَ لَنَا هَٰذَا فَزِدۡهُ عَذَابٗا ضِعۡفٗا فِي ٱلنَّارِ

وہ کہیں گے اے ہمارے ربّ! جس نے ہمارے لئے یہ آگے بھیجا اسے آگ میں دُہرا عذاب دے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 63 (عام شمار 38:62)

وَقَالُواْ مَا لَنَا لَا نَرَىٰ رِجَالٗا كُنَّا نَعُدُّهُم مِّنَ ٱلۡأَشۡرَارِ

اور وہ کہیں گے ہمیں کیا ہوا ہے کہ ہم ان لوگوں کو نہیں دیکھ رہے جنہیں ہم شریروں میں شما ر کیا کرتے تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 64 (عام شمار 38:63)

أَتَّخَذۡنَٰهُمۡ سِخۡرِيًّا أَمۡ زَاغَتۡ عَنۡهُمُ ٱلۡأَبۡصَٰرُ

کیا ہم نے انہیں حقیر سمجھ رکھا تھا یا اُن (کی پہچان) سے ہماری نظریں چُوک گئیں؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 65 (عام شمار 38:64)

إِنَّ ذَٰلِكَ لَحَقّٞ تَخَاصُمُ أَهۡلِ ٱلنَّارِ

یقیناً یہ آ گ والوں کا باہمی جھگڑنا حق ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 66 (عام شمار 38:65)

قُلۡ إِنَّمَآ أَنَا۠ مُنذِرٞۖ وَمَا مِنۡ إِلَٰهٍ إِلَّا ٱللَّهُ ٱلۡوَٰحِدُ ٱلۡقَهَّارُ

تو کہہ دے میں تو محض ایک ڈرانے والا ہوں اور کوئی معبود نہیں مگر اللہ جو واحد (اور) صاحبِ جبروت ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 67 (عام شمار 38:66)

رَبُّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡغَفَّـٰرُ

آسمانوں اور زمین کا ربّ اور اُس کا جو اِن دونوں کے درمیان ہے۔ کامل غلبہ والا (اور) بہت بخشنے والا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 68 (عام شمار 38:67)

قُلۡ هُوَ نَبَؤٌاْ عَظِيمٌ

تو کہہ دے یہ ایک بہت بڑی خبر ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 69 (عام شمار 38:68)

أَنتُمۡ عَنۡهُ مُعۡرِضُونَ

تم اس سے اِعراض کررہے ہو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 70 (عام شمار 38:69)

مَا كَانَ لِيَ مِنۡ عِلۡمِۭ بِٱلۡمَلَإِ ٱلۡأَعۡلَىٰٓ إِذۡ يَخۡتَصِمُونَ

مجھے ملاءاعلیٰ کا کوئی علم نہیں تھا جب وہ بحث کر رہے تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 71 (عام شمار 38:70)

إِن يُوحَىٰٓ إِلَيَّ إِلَّآ أَنَّمَآ أَنَا۠ نَذِيرٞ مُّبِينٌ

مجھے تو محض یہ وحی کی جاتی ہے کہ میں ایک کھلا کھلا ڈرانے والا ہوں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 72 (عام شمار 38:71)

إِذۡ قَالَ رَبُّكَ لِلۡمَلَـٰٓئِكَةِ إِنِّي خَٰلِقُۢ بَشَرٗا مِّن طِينٖ

جب تیرے ربّ نے فرشتوں سے کہا یقیناً میں مٹی سے بشر پیدا کرنے والا ہوں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 73 (عام شمار 38:72)

فَإِذَا سَوَّيۡتُهُۥ وَنَفَخۡتُ فِيهِ مِن رُّوحِي فَقَعُواْ لَهُۥ سَٰجِدِينَ

پس جب میں اسے ٹھیک ٹھاک کر لوں اور اس میں اپنی روح میں سے کچھ پھونک دوں تو اس کے سامنے سجدہ کرتے ہوئے گِر پڑو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 74 (عام شمار 38:73)

فَسَجَدَ ٱلۡمَلَـٰٓئِكَةُ كُلُّهُمۡ أَجۡمَعُونَ

اس پر سب کے سب فرشتوں نے سجدہ کیا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 75 (عام شمار 38:74)

إِلَّآ إِبۡلِيسَ ٱسۡتَكۡبَرَ وَكَانَ مِنَ ٱلۡكَٰفِرِينَ

مگر ابلیس نے نہیں۔ اس نے استکبار کیا اور وہ تھا ہی کافروں میں سے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 76 (عام شمار 38:75)

قَالَ يَـٰٓإِبۡلِيسُ مَا مَنَعَكَ أَن تَسۡجُدَ لِمَا خَلَقۡتُ بِيَدَيَّۖ أَسۡتَكۡبَرۡتَ أَمۡ كُنتَ مِنَ ٱلۡعَالِينَ

اس نے کہا اے ابلیس! تجھے کس چیز نے اُسے سجدہ کرنے سے منع کیا جسے میں نے اپنی (قدرت کے) دونوں ہاتھوں سے تخلیق کیا تھا؟ کیا تو نے تکبر سے کام لیا ہے یا تو بہت اونچے لوگوں میں سے ہے؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 77 (عام شمار 38:76)

قَالَ أَنَا۠ خَيۡرٞ مِّنۡهُ خَلَقۡتَنِي مِن نَّارٖ وَخَلَقۡتَهُۥ مِن طِينٖ

اس نے کہا میں اس سے بہتر ہوں۔ تُو نے مجھے آگ سے پیدا کیا اور اسے مٹی سے پیدا کیا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 78 (عام شمار 38:77)

قَالَ فَٱخۡرُجۡ مِنۡهَا فَإِنَّكَ رَجِيمٞ

اس نے کہا پس یہاں سے نکل جا۔ تُو یقیناً دھتکارا ہوا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 79 (عام شمار 38:78)

وَإِنَّ عَلَيۡكَ لَعۡنَتِيٓ إِلَىٰ يَوۡمِ ٱلدِّينِ

اور یقیناً تجھ پر میری لعنت پڑے گی جزا سزا کے دن تک۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 38، آیت 80 (عام شمار 38:79)

قَالَ رَبِّ فَأَنظِرۡنِيٓ إِلَىٰ يَوۡمِ يُبۡعَثُونَ

اس نے کہا اے میرے ربّ! اس صورت میں مجھے اس دن تک مہلت دے دے جس دن (لوگ) مبعوث کئے جائیں گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

·

آج 10 میں سے 10 باقی