سورۃ 43: الزخرف
قرآن کریم
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 1
اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 2
حَمِید مَجِید: صاحبِ حمد، صاحبِ مجد۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 3
کھول کر بیان کرنے والی کتاب کی قَسم۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 4
یقیناً ہم نے اسے فصیح وبلیغ قرآن بنایا تا کہ تم عقل کرو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 5
اور یقیناً یہ (قرآن) اُمُّ الکتاب میں ہے (اور) ہمارے نزدیک ضرور بہت بلند شان (اور) حکمت والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 6
کیا ہم تمہیں نصیحت کرنے سے محض اس لئے باز آجائیں گے کہ تم ایک حد سے بڑھی ہوئی قوم ہو؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 7
اور کتنے ہی نبی ہم نے پہلے لوگوں میں بھیجے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 8
اور کوئی نبی ان کے پاس نہیں آتا تھا مگر وہ اس کے ساتھ تمسخر کیا کرتے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 9
پس ہم نے ان سے بھی زیادہ سخت پکڑ والوں کو ہلاک کردیا۔ اور پہلوں کی مثال گزر چکی ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 10
اور تُو اگراُن سے پوچھے کہ کون ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا؟ تو وہ ضرور کہیں گے کہ انہیں کامل غلبہ والے (اور) صاحبِ علم نے پیدا کیا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 11
جس نے تمہارے لئے زمین کو بچھونا بنایا اور تمہاری خاطر اس میں رستے بنائے تاکہ تم ہدایت پاؤ۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 12
اور وہ جس نے اندازہ کے مطابق آسمان سے پانی اتارا پھر اس سے ہم نے ایک مُردہ سرزمین کو زندہ کر دیا۔اُسی طرح تم نکالے جاؤ گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 13
اور وہ جس نے ہر قسم کے جوڑے بنائے اور تمہارے لئے قسم قسم کی کشتیاں اور چوپائے بنائے جن پر تم سواری کرتے ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 14
تا کہ تم ان کی پیٹھوں پر جَم کر بیٹھ سکو۔ پھر جب تم ان پر اچھی طرح قرار پکڑ لو تو اپنے ربّ کی نعمت کا تذکرہ کرو اور کہو پاک ہے وہ جس نے اسے ہمارے لئے مسخر کیا اور ہم اسے زیر نگیں کرنے کی طاقت نہیں رکھتے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 15
اور یقیناً ہم اپنے ربّ کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 16
اور انہوں نے اس کے بندوں میں سے بعض کو اس کا جزو قرار دے دیا۔ یقیناً انسان کھلا کھلا ناشکرا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 17
کیا جو وہ پیدا کرتا ہے اس میں سے اس نے بس بیٹیاں ہی اختیار کی ہیں اور تمہیں بیٹوں کے لئے چُن لیا؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 18
اور جب ان میں سے کسی کو اس کی خوشخبری دی جاتی ہے جسے وہ رحمان کے تعلق میں ایک اعلیٰ مثال کے طور پر پیش کرتا ہے تو اس کا منہ کالا ہو جاتا ہے جبکہ وہ سخت غم کو ضبط کرنے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 19
اور کیا وہ جو زیورو ں میں پالی جاتی ہو اور وہ جھگڑے کے دوران واضح بات (تک) نہ کرسکے (تم اُسے خدا کے حصّہ میں ڈالتے ہو)۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 20
اور انہوں نے فرشتوں کو جو رحمان کے بندے ہیں عورتیں (یعنی مورتیاں) بنا رکھا ہے۔ کیا وہ ان کی تخلیق پر گواہ ہیں؟ یقیناً ان کی گواہی لکھی جائے گی اور وہ پوچھے جائیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)