سورۃ 43: الزخرف
قرآن کریم, حصہ 2
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 21 (عام شمار 43:20)
اور وہ کہتے ہیں اگر رحمان چاہتا تو ہم ان کی پوجا نہ کرتے۔ انہیں اس بات کا کچھ بھی علم نہیں وہ تو محض اٹکل پچو سے کام لیتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 22 (عام شمار 43:21)
کیا ہم نے اِس سے پہلے انہیں کوئی کتاب دی تھی جس سے وہ مضبوطی سے چمٹے ہوئے ہیں؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 23 (عام شمار 43:22)
بلکہ وہ تو کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے آباءواجداد کو ایک مسلک پر پایا اور ہم یقیناً انہی کے نقوشِ قدم پر ہدایت پانے والے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 24 (عام شمار 43:23)
اور اسی طرح ہم نے کبھی تجھ سے پہلے کسی بستی میں کوئی ڈرانے والا نہیں بھیجا مگر اسکے خوشحال لوگوں نے کہا کہ یقیناً ہم نے اپنے آباءو اجداد کو ایک خاص مسلک پر پایا اور یقیناً ہم انہی کے نقوشِ قدم پر چلنے والے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 25 (عام شمار 43:24)
اس نے کہا کیا اس صورت میں بھی کہ میں اس سے بہتر چیز لے آؤں جس پر تم نے اپنے آباءکو پایا؟ انہوں نے کہا یقیناً ہم ان باتوں کا انکار کرتے ہیں جن کے ساتھ تم بھیجے گئے ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 26 (عام شمار 43:25)
تب ہم نے ان سے انتقام لیا۔ پس دیکھ کہ جھٹلانے والوں کا کیسا انجام ہوا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 27 (عام شمار 43:26)
اور (یاد کرو) جب ابراہیم نے اپنے باپ سے اوراپنی قوم سے کہا کہ یقیناً میں اُس سے سخت بیزار ہوں جس کی تم عبادت کرتے ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 28 (عام شمار 43:27)
مگر وہ جس نے مجھے پیدا کیا سو وہی ہے جو مجھے ضرور ہدایت دے گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 29 (عام شمار 43:28)
اور اس نے اس (بات) کو اُس کے بعد آنے والی نسلوں میں ایک باقی رہنے والا عظیم نشان بنادیا تاکہ وہ رجوع کریں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 30 (عام شمار 43:29)
حقیقت یہ ہے کہ میں نے ان کو اور ان کے آباءو اجداد کو عارضی سہولتیں دیں یہاں تک کہ ان کے پاس حق اور کھول کھول کر بیان کرنے والا رسول آ گیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 31 (عام شمار 43:30)
اور جب آخر ان کے پاس حق آگیا تو انہوں نے کہا یہ جادو ہے اور یقیناً ہم اس کا انکار کرنے والے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 32 (عام شمار 43:31)
اور انہوں نے کہا کیوں نہ یہ قرآن دو معروف بستیوں کے کسی بڑے شخص پر اتارا گیا؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 33 (عام شمار 43:32)
کیا وہ ہیں جو تیرے ربّ کی رحمت تقسیم کریں گے؟ ہم ہی ہیں جنہوں نے ان کی معیشت کے سامان ان کے درمیان اس ورلی زندگی میں تقسیم کئے ہیں اور ان میں سے کچھ لوگوں کو کچھ دوسروں پر ہم نے مراتب کے لحاظ سے فوقیت بخشی ہے تاکہ ان میں سے بعض، بعض کو زیرنگیں کرلیں۔ اور تیرے ربّ کی رحمت اُس سے بہتر ہے جو وہ جمع کرتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 34 (عام شمار 43:33)
اور اگر یہ احتمال نہ ہوتا کہ سب لوگ ایک ہی طرح کی اُمّت بن جائیں گے تو ہم ضرور اُن کی خاطر، جو رحمان کا انکار کرتے ہیں، ان کے گھروں کی چھتوں کو چاندی کا بنا دیتے اور (اسی طرح) سیڑھیوں کو بھی جن پر وہ چڑھتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 35 (عام شمار 43:34)
اور ان کے گھروں کے دروازوں کو بھی اور ان مَسندوں کو بھی جن پر وہ ٹیک لگاتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 36 (عام شمار 43:35)
اور ٹھاٹھ باٹھ عطا کرتے۔ مگر یہ سب کچھ تو یقیناً محض دنیا کی زندگی کا سامان ہے اور آخرت تیرے ربّ کے حضور متقیوں کے لئے ہوگی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 37 (عام شمار 43:36)
اور جو رحمان کے ذکر سے اعراض کرے ہم اسکے لئے ایک شیطان مقرر کردیتے ہیں۔ پس وہ اس کا ساتھی بن جاتا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 38 (عام شمار 43:37)
اور یقیناً وہ انہیں راستہ سے گمراہ کردیتے ہیں جبکہ وہ سمجھ رہے ہوتے ہیں کہ وہ ہدایت یافتہ ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 39 (عام شمار 43:38)
یہاں تک کہ جب وہ ہمارے پاس آئے گا تو (اپنے ساتھی کو مخاطب کرتے ہوئے) کہے گا اے کاش! میرے اور تیرے درمیان مشرق و مغرب کا فاصلہ ہوتا۔ پس وہ کیا ہی برا ساتھی ثابت ہوگا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 40 (عام شمار 43:39)
اور آج تمہیں، جبکہ تم ظلم کر چکے ہو، یہ بات کچھ فائدہ نہیں دے گی کہ تم سب عذاب میں شریک ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad