سورۃ 43: الزخرف
قرآن کریم, حصہ 3
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 41 (عام شمار 43:40)
پس کیا تو بہروں کو سنا سکتاہے یا اندھوں کو راہ دکھا سکتا ہے اور اسے بھی جو کھلی کھلی گمراہی میں مبتلا ہو؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 42 (عام شمار 43:41)
پس اگر ہم تجھے لے بھی جائیں تو ان سے ہم بہرحال انتقام لینے والے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 43 (عام شمار 43:42)
یا تجھے ضرور وہ دکھا دیں گے جس کا ہم ان سے وعدہ کر چکے ہیں۔ پس یقیناً ہم ان پر پوری قدرت رکھتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 44 (عام شمار 43:43)
پس جو کچھ تیری طرف وحی کیا جاتا ہے اسے مضبوطی سے پکڑ لے۔ یقیناً تُو سیدھے راستہ پر ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 45 (عام شمار 43:44)
اور یقیناً یہ تیرے لئے ایک عظیم ذکر ہے اور تیری قوم کے لئے بھی اور تم ضرور پوچھے جاؤگے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 46 (عام شمار 43:45)
اور ان سے پوچھ جنہیں ہم نے تجھ سے پہلے اپنے رسولوں میں سے بھیجا کہ کیا ہم نے رحمان کے علاوہ کوئی معبود بنائے تھے جن کی عبادت کی جاتی تھی؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 47 (عام شمار 43:46)
اور یقیناً ہم نے موسیٰ کو فرعون اور اس کے سرداروں کی طرف اپنے نشانات کے ساتھ بھیجا۔ پس اس نے کہا میں یقیناً تمام جہانوں کے ربّ کا رسول ہوں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 48 (عام شمار 43:47)
پس جب وہ ان کے پاس ہمارے نشانات لے کر آیا تو وہ جَھٹ پٹ ان کا مذاق اڑانے لگے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 49 (عام شمار 43:48)
اور ہم انہیں کوئی (روشن) آیت نہیں دکھاتے تھے مگر وہ اپنے جیسی پہلی آیت سے بڑھ کر ہوتی تھی۔ اور ہم نے انہیں عذاب کے ذریعہ پکڑا تاکہ وہ رجوع کریں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 50 (عام شمار 43:49)
اور انہوں نے کہا اے جادوگر! ہمارے لئے اپنے ربّ سے وہ مانگ جس کا اس نے تجھ سے عہدکر رکھا ہے۔ یقیناً ہم ہدایت پانے والے ہو جائیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 51 (عام شمار 43:50)
پس جب ہم نے ان سے عذاب کو دور کردیا تو معاً وہ بدعہدی کرنے لگے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 52 (عام شمار 43:51)
اور فرعون نے اپنی قوم میں اعلان کیا (اور) کہا اے میری قوم! کیا ملکِ مصر میرا نہیں اور یہ سب نہریں بھی جو میرے زیر تصرف بہتی ہیں؟ پس کیا تم بصیرت حاصل نہیں کرتے؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 53 (عام شمار 43:52)
حقیقت یہ ہے کہ میں اس شخص سے بہتر ہوں جو بالکل بے حیثیت ہے اور اظہارِبیان کی بھی طاقت نہیں رکھتا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 54 (عام شمار 43:53)
پس کیوں نہ اس پر سونے کے کنگن اُتارے گئے یا فرشتے اس کے ساتھ گروہ در گروہ آئے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 55 (عام شمار 43:54)
پس اس نے اپنی قوم کو کوئی وقعت نہ دی اور وہ اس کی اطاعت کرنے لگے۔ بلاشبہ وہ بدکردار لوگ تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 56 (عام شمار 43:55)
پس جب انہوں نے ہمیں غصہ دلایا ہم نے ان سے انتقام لیا اوران سب کو (لاؤلشکر سمیت) غرق کر دیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 57 (عام شمار 43:56)
پس ہم نے انہیں ماضی کا قصہ اور بعد میں آنے والوں کے لئے عبرت کا سامان بنا دیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 58 (عام شمار 43:57)
اور جب ابن مریم کو بطور مثال پیش کیا جاتا ہے تو اچانک تیری قوم اس پرشور مچانے لگتی ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 59 (عام شمار 43:58)
اور وہ کہتے ہیں کیا ہمارے معبود بہتر ہیں یا وہ؟ وہ تجھ سے یہ بات محض جھگڑے کی خاطر کرتے ہیں بلکہ وہ سخت جھگڑالو قوم ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 43، آیت 60 (عام شمار 43:59)
وہ تو محض ایک بندہ تھا جس پر ہم نے انعام کیااور اسے بنی اسرائیل کے لیے ایک (قابل تقلید) مثال بنا دیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad