سورۃ 44: الدخان
قرآن کریم
قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 1
اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 2
حَمِید مَجِید: صاحبِ حمد، صاحبِ مجد۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 3
قَسم ہے اس کتاب کی جو کھلی اور واضح ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 4
یقیناً ہم نے اسے ایک بڑی مبارک رات میں اُتارا ہے۔ ہم بہر صورت اِنذارکرنے والے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 5
اس (رات) میں ہر حکمت والے معاملہ کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 6
ایک ایسے امر کے طور پر جو ہماری طرف سے ہے۔ یقیناً ہم ہی رسول بھیجنے والے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 7
رحمت کے طور پر تیرے ربّ کی طرف سے۔ بے شک وہی بہت سننے والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 8
آسمانوں اور زمین کے ربّ کی طرف سے اور (جو اس کا بھی ربّ ہے) جو اُن دونوں کے درمیان ہے۔ اگر تم یقین کرنے والے ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 9
اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ وہ زندہ کرتا ہے اور مارتا بھی ہے۔ تمہارا بھی ربّ اور تمہارے پہلے آباءو اجداد کا بھی ربّ ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 10
حقیقت یہ ہے کہ وہ تو ایک شک میں مبتلا کھیل کھیل رہے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 11
پس انتظار کر اس دن کا جب آسمان ایک واضح دھواں لائے گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 12
جو لوگوں کو ڈھانپ لے گا۔ یہ ایک بہت دردناک عذاب ہوگا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 13
اے ہمارے ربّ! ہم سے یہ عذاب دور کردے یقیناً ہم ایمان لے آئیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 14
ان کے لئے اب کہاں کی نصیحت جبکہ ان کے پاس ایک روشن دلائل والا رسول آچکا تھا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 15
پھر بھی انہوں نے اس سے اعراض کیا اورکہا سکھایا پڑھا یا ہوا (بلکہ) پاگل ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 16
یقیناً ہم عذاب کو تھوڑی دیرکے لئے دور کر دیں گے۔ ضرور تم (انہی باتوں کا) اعادہ کرنے والے ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 17
جس دن ہم بڑی سختی سے (تم پر) ہاتھ ڈالیں گے۔ یقیناً ہم انتقام لینے والے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 18
اور یقیناً ہم ان سے پہلے فرعون کی قوم کو بھی آزما چکے ہیں جب ان کے پاس ایک معزز رسول آیا تھا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 19
(یہ کہتے ہوئے) کہ اللہ کے بندے میرے سپرد کردو۔ یقیناً میں تمہارے لئے ایک امین پیغمبر ہوں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 20
اور اللہ کے خلاف سرکشی نہ کرو۔ یقیناً میں تمہارے پاس ایک کھلی کھلی غالب دلیل لانے والا ہوں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)