سورۃ 44: الدخان
قرآن کریم, حصہ 2
قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 21 (عام شمار 44:20)
اور یقیناً میں (اِس بات سے) اپنے ربّ اور تمہارے ربّ کی پناہ میں آتا ہوں کہ تم مجھے سنگسار کرو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 22 (عام شمار 44:21)
اور اگرتم مجھ پر ایمان نہیں لاتے تو مجھے تنہا چھوڑ دو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 23 (عام شمار 44:22)
پس اس نے اپنے ربّ کو پکارا کہ یہ ایک مجرم قوم ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 24 (عام شمار 44:23)
پس تو میرے بندوں کو ساتھ لے کر رات کے وقت روانہ ہو۔ یقیناً تمہارا پیچھا کیا جائے گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 25 (عام شمار 44:24)
اور سمندر کو چھوڑ دے جبکہ وہ ابھی پرسکون ہو۔ یقیناً وہ ایک ایسا لشکر ہیں جو غرق کئے جائیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 26 (عام شمار 44:25)
کتنے ہی باغات اور چشمے ہیں جو انہوں نے (پیچھے) چھوڑے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 27 (عام شمار 44:26)
اور کھیتیاں اور عزت و احترام کے مقام بھی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 28 (عام شمار 44:27)
اور نازو نعمت جس میں وہ مزے اڑایا کرتے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 29 (عام شمار 44:28)
اسی طرح ہوا۔ اور ہم نے ایک دوسری قوم کو اس (نعمت) کا وارث بنا دیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 30 (عام شمار 44:29)
پس ان پر آسمان اور زمین نہیں روئے اور وہ مہلت نہیں دئیے گئے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 31 (عام شمار 44:30)
اور یقیناً ہم نے بنی اسرائیل کو ایک رُسواکن عذاب سے نجات بخشی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 32 (عام شمار 44:31)
جو فرعون کی طرف سے تھا۔ یقیناً وہ حد سے تجاوز کرنے والوں میں سے ایک بہت جبار شخص تھا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 33 (عام شمار 44:32)
اور یقیناً ہم نے ان کو کسی علم کی وجہ سے سب جہانوں پر ترجیح دی تھی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 34 (عام شمار 44:33)
اور ہم نے انہیں بعض نشانات عطا کئے جن میں کھلی کھلی آزمائش تھی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 35 (عام شمار 44:34)
یقیناً یہ لوگ کہتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 36 (عام شمار 44:35)
ہماری اس پہلی موت کے سوا اور کوئی موت نہیں اور ہم اٹھائے جانے والے نہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 37 (عام شمار 44:36)
پس ہمارے آبا ءو اجداد کو تو واپس لاؤ، اگر تم سچے ہو؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 38 (عام شمار 44:37)
کیا یہ لوگ بہتر ہیں یا تُبّع کی قوم اور وہ لوگ جو اُن سے پہلے تھے؟ ہم نے ان کو ہلاک کر دیا۔ یقیناً وہ (سب) مجرم تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 39 (عام شمار 44:38)
اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے یونہی کھیل کھیلتے ہوئے پیدا نہیں کیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 40 (عام شمار 44:39)
ہم نے اُن کو نہیں پیدا کیا مگر حق کے ساتھ لیکن ان میں سے اکثر نہیں جانتے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad