سورۃ 44: الدخان

قرآن کریم, حصہ 3

قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 41 (عام شمار 44:40)

إِنَّ يَوۡمَ ٱلۡفَصۡلِ مِيقَٰتُهُمۡ أَجۡمَعِينَ

یقیناً فیصلہ کا دن ان سب کےلئے ایک مقررہ وقت ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 42 (عام شمار 44:41)

يَوۡمَ لَا يُغۡنِي مَوۡلًى عَن مَّوۡلٗى شَيۡـٔٗا وَلَا هُمۡ يُنصَرُونَ

جس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ کام نہیں آئے گا اور نہ ہی وہ مدد دئیے جائیں گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 43 (عام شمار 44:42)

إِلَّا مَن رَّحِمَ ٱللَّهُۚ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ

سوائے اس کے جس پر اللہ نے رحم کیا۔ یقیناً وہی کامل غلبہ والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 44 (عام شمار 44:43)

إِنَّ شَجَرَتَ ٱلزَّقُّومِ

یقیناً تھوہر کا پودا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 45 (عام شمار 44:44)

طَعَامُ ٱلۡأَثِيمِ

گنہگار کا کھانا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 46 (عام شمار 44:45)

كَٱلۡمُهۡلِ يَغۡلِي فِي ٱلۡبُطُونِ

(وہ) پگھلے ہوئے تانبے کی طرح ہے۔ پیٹوں میں کَھولتا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 47 (عام شمار 44:46)

كَغَلۡيِ ٱلۡحَمِيمِ

گرم پانی کے کَھولنے کی طرح۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 48 (عام شمار 44:47)

خُذُوهُ فَٱعۡتِلُوهُ إِلَىٰ سَوَآءِ ٱلۡجَحِيمِ

اسے پکڑو اور پھر اُسے گھسیٹتے ہوئے جہنم کے وسط میں لے جاؤ۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 49 (عام شمار 44:48)

ثُمَّ صُبُّواْ فَوۡقَ رَأۡسِهِۦ مِنۡ عَذَابِ ٱلۡحَمِيمِ

پھر اس کے سر پر کچھ کَھولتے ہوئے پانی کا عذاب اُنڈیلو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 50 (عام شمار 44:49)

ذُقۡ إِنَّكَ أَنتَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡكَرِيمُ

چکھ۔ یقیناً تُو تو بہت بزرگ (اور) عزت والا (بنتا) تھا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 51 (عام شمار 44:50)

إِنَّ هَٰذَا مَا كُنتُم بِهِۦ تَمۡتَرُونَ

یقیناً یہی ہے وہ جس کے بارہ میں تم شک کیا کرتے تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 52 (عام شمار 44:51)

إِنَّ ٱلۡمُتَّقِينَ فِي مَقَامٍ أَمِينٖ

یقیناً متّقی پُرامن مقام میں ہوں گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 53 (عام شمار 44:52)

فِي جَنَّـٰتٖ وَعُيُونٖ

باغوں اور چشموں میں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 54 (عام شمار 44:53)

يَلۡبَسُونَ مِن سُندُسٖ وَإِسۡتَبۡرَقٖ مُّتَقَٰبِلِينَ

باریک اور موٹے ریشم کے لباس پہنے ہوئے ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے ہوں گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 55 (عام شمار 44:54)

كَذَٰلِكَ وَزَوَّجۡنَٰهُم بِحُورٍ عِينٖ

اسی طرح ہوگا اور ہم انہیں فراخ چشم دوشیزاؤں کے ساتھی بنا دیں گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 56 (عام شمار 44:55)

يَدۡعُونَ فِيهَا بِكُلِّ فَٰكِهَةٍ ءَامِنِينَ

وہ اس میں امن کے ساتھ ہر قسم کے میوے طلب کررہے ہوں گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 57 (عام شمار 44:56)

لَا يَذُوقُونَ فِيهَا ٱلۡمَوۡتَ إِلَّا ٱلۡمَوۡتَةَ ٱلۡأُولَىٰۖ وَوَقَىٰهُمۡ عَذَابَ ٱلۡجَحِيمِ

وہ اس میں پہلی موت کے علاوہ کسی اور موت کا مزا نہیں چکھیں گے اور وہ انہیں جہنّم کے عذاب سے بچائے گا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 58 (عام شمار 44:57)

فَضۡلٗا مِّن رَّبِّكَۚ ذَٰلِكَ هُوَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡعَظِيمُ

یہ تیرے ربّ کی طرف سے فضل کے طور پر ہوگا۔ یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 59 (عام شمار 44:58)

فَإِنَّمَا يَسَّرۡنَٰهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمۡ يَتَذَكَّرُونَ

پس یقیناً ہم نے اسے تیری زبان پر سہل کردیا ہے تاکہ وہ نصیحت پکڑیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 44، آیت 60 (عام شمار 44:59)

فَٱرۡتَقِبۡ إِنَّهُم مُّرۡتَقِبُونَ

پس تُو انتظار کر یقیناً وہ بھی منتظر ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

آج 10 میں سے 10 باقی