سورۃ 4: النساء
قرآن کریم, حصہ 3
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 41 (عام شمار 4:40)
یقیناً اللہ ذرّہ برابر بھی ظلم نہیں کرتا۔ اور اگر کوئی نیکی کی بات ہو تو وہ اسے بڑھاتا ہے اور اپنی طرف سے بھی بہت بڑا اَجر عطا کرتا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 42 (عام شمار 4:41)
پس کیا حال ہوگا جب ہم ہر ایک امّت میں سے ایک گواہ لے کر آئیں گے۔ اور ہم تجھے ان سب پر گواہ بنا کر لائیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 43 (عام شمار 4:42)
اس دن وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اوررسول کی نافرمانی کی، چاہیں گے کہ کاش (وہ دفن ہو جاتے اور) زمین ان پر برابر کردی جاتی۔ اور وہ اللہ سے کوئی بات چھپا نہ سکیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 44 (عام شمار 4:43)
اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! تم نماز کے قریب نہ جاؤ جب تم پر مدہوشی کی کیفیت ہو۔ یہاں تک کہ اس قابل ہو جاؤ کہ تمہیں علم ہو کہ تم کیا کہہ رہے ہو۔ اور نہ ہی ُجنبی ہونے کی حالت میں (نماز کے قریب جاؤ) یہاں تک کہ نہالو سوائے اس کے کہ تم مسافر ہو۔ اور اگر تم بیمار ہو یا مسافر ہو یا تم میں سے کوئی طبعی حوائج سے فارغ ہوا ہو یا تم نے عورتوں سے تعلق قائم کیا ہو اور تمہیں پانی نہ ملے تو خشک پاک مٹی سے تیمم کر لیا کرو۔ سو تم اپنے چہروں پر اور ہاتھوں پر مسح کرو۔ یقیناً اللہ بہت درگزر کرنے والا (اور) بہت بخشنے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 45 (عام شمار 4:44)
کیا تُو نے ایسے لوگوں پر غور نہیں کیا جنہیں کتاب میں سے ایک حصہ دیا گیا، وہ گمراہی خرید لیتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ تم (سیدھے) رستے سے ہٹ جاؤ۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 46 (عام شمار 4:45)
اور اللہ تمہارے دشمنوں کو سب سے زیادہ جانتا ہے اور اللہ دوست ہونے کے لحاظ سے کافی ہے۔ اور اللہ ہی کافی ہے بطور مددگار۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 47 (عام شمار 4:46)
یہود میں سے ایسے بھی ہیں جو کلمات کو ان کی اصل جگہوں سے بدل دیتے ہیں۔ اور وہ کہتے ہیں ہم نے سنا اور ہم نے نافرمانی کی اور بات سُن اس حال میں کہ تجھے کچھ بھی نہ سنائی دے اور وہ اپنی زبانوں کو بل دیتے ہوئے اور دین میں طعن کرتے ہوئے رَاعِنَا کہتے ہیں۔ اور اگر ایسا ہوتا کہ وہ کہتے کہ ہم نے سنا اور ہم نے اطاعت کی اور سُن اور ہم پر نظر کر، تو یہ ان کے لئے بہتر اور سب سے زیادہ مضبوط (قول) ہوتا۔ لیکن اللہ نے ان کے کفر کی وجہ سے ان پر لعنت کر دی ہے۔ پس وہ ایمان نہیں لاتے مگر تھوڑا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 48 (عام شمار 4:47)
اے وہ لوگو جو کتاب دیئے گئے ہو! اس پر ایمان لے آؤ جو ہم نے اتارا ہے تصدیق کرتا ہوا اس کی جو تمہارے پاس ہے۔ پیشتر اس کے کہ ہم بعض چہروں کو داغ دیں اور انہیں ان کی پیٹھوں کے بل لوٹا دیں یا ان پر اسی طرح لعنت ڈالیں جس طرح ہم نے سبت والوں پر لعنت ڈالی تھی۔ اور اللہ کا فیصلہ تو پورا ہوکر رہنے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 49 (عام شمار 4:48)
یقیناً اللہ معاف نہیں کرے گا کہ اس کا کوئی شریک ٹھہرایا جائے اور اس کے علاوہ سب کچھ معاف کردے گا جس کے لئے وہ چاہے۔ اور جو اللہ کا شریک ٹھہرائے تو یقیناً اُس نے بہت بڑا گناہ افترا کیا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 50 (عام شمار 4:49)
کیا تُو نے ان لوگوں پر غور نہیں کیا جو اپنے آپ کو پاک ٹھہراتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ ہی ہے جسے چاہے پاک قرا ر دے۔ اور وہ کھجور کی گٹھلی کی لکیر کے برابر بھی ظلم نہیں کئے جائیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 51 (عام شمار 4:50)
دیکھ وہ اللہ پر کس طرح جھوٹ گھڑتے ہیں۔ اور یہ بات ایک نمایاں گناہ کے طور پر کافی ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 52 (عام شمار 4:51)
کیا تُو نے اُن کی طرف نظر نہیں دوڑائی جن کو کتاب میں سے ایک حصہ دیا گیا تھا۔ وہ بتوں اور شیطان پر ایمان لاتے ہیں اور اُن لوگوں کے متعلق جنہوں نے انکار کیا کہتے ہیں کہ یہ لوگ مسلک کے لحاظ سے ایمان لانے والوں سے زیادہ درست ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 53 (عام شمار 4:52)
یہی لوگ ہیں جن پراللہ نے لعنت کی ہے اور جس پر اللہ لعنت کرے اس کے لئے تُو کوئی مددگار نہیں پائے گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 54 (عام شمار 4:53)
کیا ان کا بادشاہت میں سے کوئی حصہ ہے۔ تب تو وہ لوگوں کو (ہرگز اس میں سے) کھجور کی گٹھلی کی لکیر کے برابر بھی نہیں دیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 55 (عام شمار 4:54)
کیاوہ اس پر لوگوں سے حسد کرتے ہیں جو اللہ نے ان کو اپنے فضل سے عطا کیا ہے۔ تو یقیناً آلِ ابراہیم کو بھی ہم کتاب اور حکمت عطا کرچکے ہیں اور ہم نے انہیں ایک بڑی سلطنت عطا کی تھی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 56 (عام شمار 4:55)
پس اُنہی میں سے وہ تھے جو اُس پر ایمان لے آئے اور انہی میں سے وہ تھے جو اُس (پر ایمان لانے) سے رُک گئے۔ اور (ایسے لوگوں کو) جلانے کے لئے جہنّم کافی ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 57 (عام شمار 4:56)
یقیناً وہ لوگ جنہوں نے ہماری آیات کا انکار کیا ہے ہم انہیں آگ میں داخل کریں گے۔ جب کبھی ان کے چمڑے گل جائیں گے ہم انہیں بدل کر دوسرے چمڑے دے دیں گے تاکہ وہ عذاب کو چکھیں۔ یقیناً اللہ کامل غلبہ والا (اور) صاحبِ حکمت ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 58 (عام شمار 4:57)
اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجا لائے ان کو ہم ضرور ایسی جنّات میں داخل کریں گے جن کے دامن میں نہریں بہتی ہوں گی۔ وہ ان میں ہمیشہ ہمیش رہنے والے ہیں۔ ان میں ان کے لئے پاک بنائے ہوئے جوڑے ہوں گے۔ اور ہم انہیں گھنے سایوں میں داخل کریں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 59 (عام شمار 4:58)
یقیناً اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ تم امانتیں ان کے حقداروں کے سپرد کیا کرو اور جب تم لوگوں کے درمیان حکومت کرو تو انصاف کے ساتھ حکومت کرو۔ یقیناً بہت ہی عمدہ ہے جو اللہ تمہیں نصیحت کرتا ہے۔ یقیناً اللہ بہت سننے والا (اور) گہری نظر رکھنے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 60 (عام شمار 4:59)
اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو اور اپنے حکام کی بھی۔ اور اگر تم کسی معاملہ میں (اُولُوالامر سے) اختلاف کرو تو ایسے معاملے اللہ اور رسول کی طرف لَوٹا دیا کرو اگر (فی الحقیقت) تم اللہ پر اور یومِ آخر پر ایمان لانے والے ہو۔ یہ بہت بہتر (طریق) ہے اور انجام کے لحاظ سے بہت اچھا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad