سورۃ 4: النساء
قرآن کریم, حصہ 4
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 61 (عام شمار 4:60)
کیا تُو نے ان لوگوں کے حال پر نظر کی ہے جو گمان کرتے ہیں کہ وہ اس پر ایمان لے آئے ہیں جو تجھ پر اتارا گیا اور اس پر بھی جو تجھ سے پہلے اتارا گیا۔ وہ چاہتے ہیں کہ فیصلے شیطان سے کروائیں جبکہ انہیں حکم دیا گیا تھا کہ وہ اس کا انکار کریں۔ اور شیطان یہ چاہتا ہے کہ وہ اُنہیں دُور کی گمراہی میں بہکا دے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 62 (عام شمار 4:61)
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اس کی طرف آؤ جو اللہ نے اتارا ہے اور رسول کی طرف آؤ تو منافقوں کو تُو دیکھےگا کہ وہ تجھ سے بہت پرے ہٹ جاتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 63 (عام شمار 4:62)
پھر انہیں کیا ہو جاتا ہے جب اُن پر کوئی مصیبت ٹوٹتی ہے، بسبب اس کے جو اُن کے ہاتھوں نے آگے بھیجا۔ تب وہ تیرے پاس اللہ کی قسمیں کھاتے ہوئے آتے ہیں کہ ہمارا تو احسان کرنے اور اصلاح کرنے کے سوا کوئی ارادہ نہ تھا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 64 (عام شمار 4:63)
یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں کا حال اللہ خوب جانتا ہے۔ پس ان سے اِعراض کر اور انہیں نصیحت کر اور انہیں ایسی بات کہہ جو اُن کے نفسوں پر گہرا اثر چھوڑنے والی ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 65 (عام شمار 4:64)
اور ہم نے کوئی رسول نہیں بھیجا مگر اس لئے کہ اللہ کے حکم سے اس کی اطاعت کی جائے۔ اور اگر اس وقت جب انہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا وہ تیرے پاس حاضر ہوتے اور اللہ سے بخشش طلب کرتے اور رسول بھی ان کے لئے بخشش مانگتا تو وہ ضرور اللہ کو بہت توبہ قبول کرنے والا (اور) بارباررحم کرنے والا پاتے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 66 (عام شمار 4:65)
نہیں! تیرے ربّ کی قَسم! وہ کبھی ایمان نہیں لا سکتے جب تک وہ تجھے ان امور میں منصف نہ بنا لیں جن میں ان کے درمیان جھگڑا ہوا ہے۔ پھر تُو جو بھی فیصلہ کرے اس کے متعلق وہ اپنے دلوں میں کوئی تنگی نہ پائیں اور کامل فرمانبرداری اختیار کریں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 67 (عام شمار 4:66)
اور اگر ہم نے ان پر یہ فرض کر دیا ہوتا کہ تم اپنے نفسوں کو قتل کرو یا اپنے گھروں سے نکل کھڑے ہو تو ان میں سے چند ایک کے سوا کوئی ایسا نہ کرتا۔ اور اگر وہ وہی کرتے جس کی انہیں نصیحت کی جاتی ہے تو یہ ان کے لئے بہت بہتر ہوتا اور ان کے ثباتِ قدم کے لئے ایک مضبوط ذریعہ ثابت ہوتا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 68 (عام شمار 4:67)
اور ایسی صورت میں ہم ضرور انہیں اپنی جناب سے بڑا اجر عطا کرتے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 69 (عام شمار 4:68)
اور ہم ضرور انہیں سیدھے رستے کی طرف ہدایت دیتے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 70 (عام شمار 4:69)
اور جو بھی اللہ کی اور اِس رسول کی اطاعت کرے تو یہی وہ لوگ ہیں جو اُن لوگوں کے ساتھ ہوں گے جن پر اللہ نے انعام کیا ہے (یعنی) نبیوں میں سے، صدیقوں میں سے، شہیدوں میں سے اور صالحین میں سے۔ اور یہ بہت ہی اچھے ساتھی ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 71 (عام شمار 4:70)
یہ اللہ کا خاص فضل ہے۔ اور اللہ صاحبِ علم ہونے کے لحاظ سے بہت کافی ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 72 (عام شمار 4:71)
اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اپنے بچاؤ کا سامان رکھا کرو۔ پھر خواہ چھوٹے چھوٹے گروہوں میں نکلو یا بڑی جمعیت کی صورت میں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 73 (عام شمار 4:72)
اور یقیناً تم میں ایسے بھی ہیں جو ضرور دیر کریں گے۔ اور جب تم پر کوئی مصیبت آن پڑے تو ایسا شخص کہے گا کہ اللہ نے مجھ پر انعام کیا کہ میں ان کے ساتھ (یہ مصیبت) دیکھنے والا نہیں بنا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 74 (عام شمار 4:73)
اور اگر تمہیں اللہ کی طرف سے کوئی فضل نصیب ہو تو وہ ضرور اس طرح کہے گا، گویا تمہارے اور اس کے درمیان کوئی محبت کا تعلق نہیں، کہ کاش میں بھی ان کے ساتھ ہوتا تو بہت بڑی کامیابی حاصل کرتا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 75 (عام شمار 4:74)
پس اللہ کی راہ میں وہ لوگ قتال کریں جو آخرت کے بدلے دنیا کی زندگی بیچ ڈالتے ہیں۔ اور جو اللہ کی راہ میں قتال کرے پھر قتل ہو جائے یا غالب آ جائے تو (ہر صورت میں) ہم ضرور اسے بہت بڑا اَجر عطا کریں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 76 (عام شمار 4:75)
اور تمہیں کیا ہوا ہے کہ تم اللہ کی راہ میں اور ایسے مردوں، عورتوں اور بچوں کی خاطر قتال نہیں کرتے جنہیں کمزور بنا دیا گیا تھا (اور) جو دعا کرتے ہیں کہ اے ہمارے ربّ! تو ہمیں اس بستی سے نکال جس کے رہنے والے ظالم ہیں اور ہمارے لئے اپنی جناب سے کوئی سرپرست بنا دے اور ہمارے لئے اپنی جناب سے کوئی مددگار مقرر کر۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 77 (عام شمار 4:76)
وہ لوگ جو ایمان لائے ہیں وہ اللہ کی راہ میں قتال کرتے ہیں اور وہ لوگ جنہوں نے انکار کیا وہ شیطان کی راہ میں قتال کرتے ہیں۔ پس تم شیطان کے دوستوں سے قتال کرو۔ شیطان کی تدبیر یقیناً کمزور ہوتی ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 78 (عام شمار 4:77)
کیا تُو نے ان لوگوں کی طرف نظر نہیں دوڑائی جنہیں کہا گیا تھا کہ اپنے ہاتھ روک لو اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ دو۔ پھر جب قتال ان پر فرض کیا گیا تو اچانک ان میں سے ایک گروہ لوگوں سے ایسا ڈرنے لگا جیسے اللہ سے ڈرا جاتا ہے یا اس سے بھی بڑھ کر۔ اور انہوں نے کہا اے ہمارے ربّ! تو نے کیوں ہم پر قتال فرض کر دیا۔ کیوں نہ تُو نے ہمیں تھوڑی مدت کےلئے اور مہلت دی۔ تُو کہہ دے کہ دنیا کی منفعت تھوڑی ہے۔ اور آخرت اس کے لئے بہت بہتر ہے جس نے تقویٰ اختیار کیا۔ اور تم کھجور کی گٹھلی کی لکیر کے برابر بھی ظلم نہیں کئے جاؤ گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 79 (عام شمار 4:78)
تم جہاں کہیں بھی ہو موت تمہیں آ لے گی خواہ تم سخت مضبوط بنائے ہوئے بُرجوں میں ہی ہو۔ اور اگر انہیں کوئی حَسَنہ پہنچتی ہے تو وہ کہتے ہیں کہ یہ اللہ کی طرف سے ہے اور اگر انہیں کوئی بُرائی پہنچتی ہے تو کہتے ہیں(اے محمد!) یہ تیری طرف سے ہے۔ تُو کہہ دے کہ سب کچھ اللہ ہی کی طرف سے ہوتا ہے۔ پس ان لوگوں کو کیا ہوگیا ہے کہ کوئی بات سمجھنے کے قریب تک نہیں پھٹکتے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 4، آیت 80 (عام شمار 4:79)
جو بھلائی تجھے پہنچے تو وہ اللہ ہی کی طرف سے ہوتی ہے۔ اور جو ضرر رساں بات تجھے پہنچے تو وہ تیرے اپنے نفس کی طرف سے ہوتی ہے۔ اور ہم نے تجھے سب انسانوں کے لئے رسول بنا کر بھیجا ہے اور اللہ بطور گواہ کافی ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad