سورۃ 50: ق

قرآن کریم

قرآن کریم، سورۃ 50، آیت 1

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 50، آیت 2 (عام شمار 50:1)

قٓۚ وَٱلۡقُرۡءَانِ ٱلۡمَجِيدِ

قَدِیر: کامل قدرت رکھنے والا۔ عزت والے قرآن کی قَسم!

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 50، آیت 3 (عام شمار 50:2)

بَلۡ عَجِبُوٓاْ أَن جَآءَهُم مُّنذِرٞ مِّنۡهُمۡ فَقَالَ ٱلۡكَٰفِرُونَ هَٰذَا شَيۡءٌ عَجِيبٌ

حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے تعجب کیا کہ خود انہی میں سے ایک ڈرانے والا ان کے پاس آیا ہے۔ پس کافر کہتے ہیں کہ یہ عجیب بات ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 50، آیت 4 (عام شمار 50:3)

أَءِذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابٗاۖ ذَٰلِكَ رَجۡعُۢ بَعِيدٞ

کیا جب ہم مرجائیں گے اور مٹی ہوجائیں گے؟ وہ لَوٹنا ایک دُور کی بات ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 50، آیت 5 (عام شمار 50:4)

قَدۡ عَلِمۡنَا مَا تَنقُصُ ٱلۡأَرۡضُ مِنۡهُمۡۖ وَعِندَنَا كِتَٰبٌ حَفِيظُۢ

ہم خوب جانتے ہیں کہ زمین ان میں سے کیا کم کررہی ہے اور ہمارے پاس ایک محفوظ رکھنے والی کتاب ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 50، آیت 6 (عام شمار 50:5)

بَلۡ كَذَّبُواْ بِٱلۡحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمۡ فَهُمۡ فِيٓ أَمۡرٖ مَّرِيجٍ

بلکہ انہوں نے حق کو جھٹلا دیا جب وہ اُن کے پاس آیا پس وہ ایک الجھاؤ والی بات میں پڑے ہوئے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 50، آیت 7 (عام شمار 50:6)

أَفَلَمۡ يَنظُرُوٓاْ إِلَى ٱلسَّمَآءِ فَوۡقَهُمۡ كَيۡفَ بَنَيۡنَٰهَا وَزَيَّنَّـٰهَا وَمَا لَهَا مِن فُرُوجٖ

کیا انہوں نے اپنے اوپر آسمان کو نہیں دیکھا کہ ہم نے اسے کیسے بنایا اوراسے زینت دی اور اس میں کوئی رخنہ نہیں؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 50، آیت 8 (عام شمار 50:7)

وَٱلۡأَرۡضَ مَدَدۡنَٰهَا وَأَلۡقَيۡنَا فِيهَا رَوَٰسِيَ وَأَنۢبَتۡنَا فِيهَا مِن كُلِّ زَوۡجِۭ بَهِيجٖ

اور زمین کو ہم نے پھیلا دیا اور اس میں مضبوطی سے گڑے ہوئے پہاڑ ڈال دیئے اور ہر قسم کے شاداب جوڑے اس میں اُگائے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 50، آیت 9 (عام شمار 50:8)

تَبۡصِرَةٗ وَذِكۡرَىٰ لِكُلِّ عَبۡدٖ مُّنِيبٖ

آنکھیں کھولنے کے لئے اور ہر ایسے بندہ کے لئے عبرت کے طور پر جو بار بار (اللہ کی طرف) لَوٹنے والا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 50، آیت 10 (عام شمار 50:9)

وَنَزَّلۡنَا مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءٗ مُّبَٰرَكٗا فَأَنۢبَتۡنَا بِهِۦ جَنَّـٰتٖ وَحَبَّ ٱلۡحَصِيدِ

اور ہم نے آسمان سے مبارَک پانی اتارا اور اس کے ذریعہ باغات اور کٹائی کی جانے والی فصلوں کے بیج اُگائے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 50، آیت 11 (عام شمار 50:10)

وَٱلنَّخۡلَ بَاسِقَٰتٖ لَّهَا طَلۡعٞ نَّضِيدٞ

اور کھجوروں کے اونچے درخت جن کے تہ بہ تہ خوشے ہوتے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 50، آیت 12 (عام شمار 50:11)

رِّزۡقٗا لِّلۡعِبَادِۖ وَأَحۡيَيۡنَا بِهِۦ بَلۡدَةٗ مَّيۡتٗاۚ كَذَٰلِكَ ٱلۡخُرُوجُ

بندوں کے لئے رزق کے طور پر۔ اور ہم نے اُس (یعنی بارش) کے ذریعہ ایک مُردہ علاقہ کو زندہ کردیا۔ اسی طرح خروج ہوگا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 50، آیت 13 (عام شمار 50:12)

كَذَّبَتۡ قَبۡلَهُمۡ قَوۡمُ نُوحٖ وَأَصۡحَٰبُ ٱلرَّسِّ وَثَمُودُ

اُن سے پہلے نوح کی قوم نے بھی جھٹلایاتھا اور معدنیات والوں نے اور ثمود نے بھی

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 50، آیت 14 (عام شمار 50:13)

وَعَادٞ وَفِرۡعَوۡنُ وَإِخۡوَٰنُ لُوطٖ

اور عاد اور فرعون نے اور لوط کے بھائیوں نے

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 50، آیت 15 (عام شمار 50:14)

وَأَصۡحَٰبُ ٱلۡأَيۡكَةِ وَقَوۡمُ تُبَّعٖۚ كُلّٞ كَذَّبَ ٱلرُّسُلَ فَحَقَّ وَعِيدِ

اور گھنے درختوں میں بسنے والوں نے اور تُبّع کی قوم نے۔ سب نے رسولوں کو جھٹلا دیا۔ پس میرا اِنذار سچا ثابت ہوگیا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 50، آیت 16 (عام شمار 50:15)

أَفَعَيِينَا بِٱلۡخَلۡقِ ٱلۡأَوَّلِۚ بَلۡ هُمۡ فِي لَبۡسٖ مِّنۡ خَلۡقٖ جَدِيدٖ

کیا ہم پہلی تخلیق سے تھک چکے ہیں؟ نہیں! بلکہ وہ تو تخلیقِ نو کے متعلق بھی شک میں مبتلا ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 50، آیت 17 (عام شمار 50:16)

وَلَقَدۡ خَلَقۡنَا ٱلۡإِنسَٰنَ وَنَعۡلَمُ مَا تُوَسۡوِسُ بِهِۦ نَفۡسُهُۥۖ وَنَحۡنُ أَقۡرَبُ إِلَيۡهِ مِنۡ حَبۡلِ ٱلۡوَرِيدِ

اور یقیناً ہم نے انسان کو پیدا کیا اور ہم جانتے ہیں کہ اس کا نفس اُسے کیسے کیسے وساوس میں ڈالتا ہے اور ہم اس سے (اس کی) رگِ جان سے بھی زیادہ قریب ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 50، آیت 18 (عام شمار 50:17)

إِذۡ يَتَلَقَّى ٱلۡمُتَلَقِّيَانِ عَنِ ٱلۡيَمِينِ وَعَنِ ٱلشِّمَالِ قَعِيدٞ

جب دو بات پکڑنے والے بات پکڑتے ہیں، دائیں اور بائیں بیٹھے ہوئے ہوتے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 50، آیت 19 (عام شمار 50:18)

مَّا يَلۡفِظُ مِن قَوۡلٍ إِلَّا لَدَيۡهِ رَقِيبٌ عَتِيدٞ

وہ کوئی بات نہیں کہتا مگر اس کے پاس ہی (اس کا) ہمہ وقت مستعد نگران ہوتا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 50، آیت 20 (عام شمار 50:19)

وَجَآءَتۡ سَكۡرَةُ ٱلۡمَوۡتِ بِٱلۡحَقِّۖ ذَٰلِكَ مَا كُنتَ مِنۡهُ تَحِيدُ

اور جب موت کی برحق غشی آجائے گی۔ یہ وہی ہے جس سے تو گریز کرتا رہا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

آج 10 میں سے 10 باقی