سورۃ 50: ق

قرآن کریم, حصہ 2

قرآن کریم، سورۃ 50، آیت 21 (عام شمار 50:20)

وَنُفِخَ فِي ٱلصُّورِۚ ذَٰلِكَ يَوۡمُ ٱلۡوَعِيدِ

اور صور میں پھونکا جائے گا۔ یہ ہے وہ اِنذار کا دِن۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 50، آیت 22 (عام شمار 50:21)

وَجَآءَتۡ كُلُّ نَفۡسٖ مَّعَهَا سَآئِقٞ وَشَهِيدٞ

اور ہر جان آئے گی اس حال میں کہ اس کے ساتھ ایک ہانکنے والا اور ایک گواہ ہوگا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 50، آیت 23 (عام شمار 50:22)

لَّقَدۡ كُنتَ فِي غَفۡلَةٖ مِّنۡ هَٰذَا فَكَشَفۡنَا عَنكَ غِطَآءَكَ فَبَصَرُكَ ٱلۡيَوۡمَ حَدِيدٞ

یقیناً تُو اس بارہ میں غفلت میں رہا۔ پس ہم نے تجھ سے تیرا پردہ اٹھا دیا اور آج تیری نظر بہت تیز ہوگئی ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 50، آیت 24 (عام شمار 50:23)

وَقَالَ قَرِينُهُۥ هَٰذَا مَا لَدَيَّ عَتِيدٌ

اور اُس کا ساتھی کہے گا یہ ہے جو میرے پاس تیار پڑا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 50، آیت 25 (عام شمار 50:24)

أَلۡقِيَا فِي جَهَنَّمَ كُلَّ كَفَّارٍ عَنِيدٖ

(اے سائق اور اے گواہ!) تم دونوں ہر سخت ناشکری کرنے والے (اور حق کے) سخت مُعاند کو جہنّم میں جھونک دو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 50، آیت 26 (عام شمار 50:25)

مَّنَّاعٖ لِّلۡخَيۡرِ مُعۡتَدٖ مُّرِيبٍ

ہر اچھی بات سے روکنے والے، حَد سے تجاوز کرنے والے اور شک میں مبتلا کرنے والے کو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 50، آیت 27 (عام شمار 50:26)

ٱلَّذِي جَعَلَ مَعَ ٱللَّهِ إِلَٰهًا ءَاخَرَ فَأَلۡقِيَاهُ فِي ٱلۡعَذَابِ ٱلشَّدِيدِ

وہ جس نے اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود بنا رکھا تھا۔ پس تم دونوں اسے سخت عذاب میں جھونک دو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 50، آیت 28 (عام شمار 50:27)

۞قَالَ قَرِينُهُۥ رَبَّنَا مَآ أَطۡغَيۡتُهُۥ وَلَٰكِن كَانَ فِي ضَلَٰلِۭ بَعِيدٖ

اس کے ساتھی نے کہا اے ہمارے ربّ! میں نے تو اسے سرکش نہیں کیا لیکن وہ خود ہی ایک دُور کی گمراہی میں مبتلا تھا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 50، آیت 29 (عام شمار 50:28)

قَالَ لَا تَخۡتَصِمُواْ لَدَيَّ وَقَدۡ قَدَّمۡتُ إِلَيۡكُم بِٱلۡوَعِيدِ

وہ کہے گا میرے حضور جھگڑا نہ کرو۔ میں پہلے ہی تمہاری طرف انذار بھیج چکا ہوں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 50، آیت 30 (عام شمار 50:29)

مَا يُبَدَّلُ ٱلۡقَوۡلُ لَدَيَّ وَمَآ أَنَا۠ بِظَلَّـٰمٖ لِّلۡعَبِيدِ

میرے ہاں فرمان تبدیل نہیں کیا جاتا اور میں ہرگز بےچارے بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 50، آیت 31 (عام شمار 50:30)

يَوۡمَ نَقُولُ لِجَهَنَّمَ هَلِ ٱمۡتَلَأۡتِ وَتَقُولُ هَلۡ مِن مَّزِيدٖ

(یاد کرو) وہ دن جب ہم جہنّم سے پوچھیں گے کیا تُو بھر گئی ہے؟ اور وہ جواب دے گی کیا کچھ اور بھی ہے؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 50، آیت 32 (عام شمار 50:31)

وَأُزۡلِفَتِ ٱلۡجَنَّةُ لِلۡمُتَّقِينَ غَيۡرَ بَعِيدٍ

اور جب جنت متقیوں کی خاطر قریب کردی جائے گی، کچھ دُور نہ ہوگی۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 50، آیت 33 (عام شمار 50:32)

هَٰذَا مَا تُوعَدُونَ لِكُلِّ أَوَّابٍ حَفِيظٖ

یہ ہے وہ جس کا تم وعدہ دیئے جاتے ہو ہر رجوع کرنے والے، نگران رہنے والے کی خاطر۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 50، آیت 34 (عام شمار 50:33)

مَّنۡ خَشِيَ ٱلرَّحۡمَٰنَ بِٱلۡغَيۡبِ وَجَآءَ بِقَلۡبٖ مُّنِيبٍ

جو رحمان سے غیب میں ڈرتا رہا اور ایک جھکنے والا دل لئے ہوئے آیا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 50، آیت 35 (عام شمار 50:34)

ٱدۡخُلُوهَا بِسَلَٰمٖۖ ذَٰلِكَ يَوۡمُ ٱلۡخُلُودِ

سلامتی کے ساتھ اس میں داخل ہوجاؤ۔ یہی وہ ہمیشہ رہنے والا دن ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 50، آیت 36 (عام شمار 50:35)

لَهُم مَّا يَشَآءُونَ فِيهَا وَلَدَيۡنَا مَزِيدٞ

ان کے لئے اُس میں جو وہ چاہیں گے ہوگا اور ہمارے پاس مزید بھی ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 50، آیت 37 (عام شمار 50:36)

وَكَمۡ أَهۡلَكۡنَا قَبۡلَهُم مِّن قَرۡنٍ هُمۡ أَشَدُّ مِنۡهُم بَطۡشٗا فَنَقَّبُواْ فِي ٱلۡبِلَٰدِ هَلۡ مِن مَّحِيصٍ

اور کتنی ہی قومیں ہم نے اُن سے پہلے ہلاک کردیں جو گرفت میں ان سے زیادہ سخت تھیں۔ پس انہوں نے زمین میں غاریں بنا لیں (مگر) کیا کوئی پناہ کی جگہ تھی؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 50، آیت 38 (عام شمار 50:37)

إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَذِكۡرَىٰ لِمَن كَانَ لَهُۥ قَلۡبٌ أَوۡ أَلۡقَى ٱلسَّمۡعَ وَهُوَ شَهِيدٞ

یقیناً اس میں بہت بڑی عبرت ہے اس کے لئے جو دل رکھتا ہو یا کان دھرے اور وہ دیکھنے والا ہو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 50، آیت 39 (عام شمار 50:38)

وَلَقَدۡ خَلَقۡنَا ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَا فِي سِتَّةِ أَيَّامٖ وَمَا مَسَّنَا مِن لُّغُوبٖ

اور یقیناً ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور اسے بھی جو اِن کے درمیان ہے چھ دنوں میں پیدا کیا اور ہمیں کوئی تکان چھوئی تک نہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 50، آیت 40 (عام شمار 50:39)

فَٱصۡبِرۡ عَلَىٰ مَا يَقُولُونَ وَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّكَ قَبۡلَ طُلُوعِ ٱلشَّمۡسِ وَقَبۡلَ ٱلۡغُرُوبِ

پس صبر کر اس پر جو وہ کہتے ہیں اور اپنے ربّ کی حمد کے ساتھ( اُس کی) تسبیح کر سورج کے طلوع سے پہلے اور غروب سے پہلے بھی

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

·

آج 10 میں سے 10 باقی