سورۃ 50: ق
قرآن کریم, حصہ 3
قرآن کریم، سورۃ 50، آیت 41 (عام شمار 50:40)
اور رات کے ایک حصہ میں بھی اس کی تسبیح کر اور سجدوں کے بعد بھی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 50، آیت 42 (عام شمار 50:41)
اور غور سے سُن! جس دن ایک پکارنے والا قریب کے مقام سے پکارے گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 50، آیت 43 (عام شمار 50:42)
جس دن وہ ایک ہولناک برحق آواز سنیں گے۔ یہ نکل کھڑے ہونے کا دن ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 50، آیت 44 (عام شمار 50:43)
یقیناً ہم ہی زندہ کرتے اور مارتے ہیں اور ہماری طرف ہی لَوٹ کر آنا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 50، آیت 45 (عام شمار 50:44)
جس دن زمین ان کے اوپر سے بسرعت حرکت کی وجہ سے پھٹ جائے گی۔ یہ وہ عظیم حشر ہے جو ہم پر آسان ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 50، آیت 46 (عام شمار 50:45)
ہم اُسے سب سے زیادہ جانتے ہیں جو وہ کہتے ہیں اور تُو ان پر زبردستی اصلاح کرنے والا نگران نہیں ہے۔ پس قرآن کے ذریعہ اُسے نصیحت کرتا چلا جا جو میری تنبیہ سے ڈرتا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad