سورۃ 51: الذاريات
قرآن کریم, حصہ 3
قرآن کریم، سورۃ 51، آیت 41 (عام شمار 51:40)
تب ہم نے اسے اور اس کے لشکر کو پکڑ لیا اور انہیں سمندر میں دے پٹکا اور وہ قابلِ ملامت تھا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 51، آیت 42 (عام شمار 51:41)
اور عاد میں بھی (ایک نشان تھا)۔ جب ہم نے ان پر ایک ویران کردینے والی ہوا چلائی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 51، آیت 43 (عام شمار 51:42)
جس چیز پر سے وہ گزرتی تھی اس کا کچھ باقی نہیں چھوڑتی تھی مگر اُسے گلی سڑی چیز کی طرح کردیتی تھی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 51، آیت 44 (عام شمار 51:43)
اور ثمود میں بھی (ایک نشان تھا)۔ جب انہیں کہا گیا کہ ایک مدت تک فائدہ اٹھالو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 51، آیت 45 (عام شمار 51:44)
پس انہوں نے اپنے ربّ کے فرمان سے سرکشی کی تو انہیں آسمانی بجلی نے آپکڑا اور وہ دیکھتے رہ گئے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 51، آیت 46 (عام شمار 51:45)
تب اُنہیں کھڑے ہونے کی بھی استطاعت نہ رہی اور نہ ہی وہ بدلہ لینے کی طاقت رکھتے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 51، آیت 47 (عام شمار 51:46)
اور نوح کی قوم بھی قبل ازیں (ایک نشانِ عبرت تھی) یقیناً وہ ایک فاسق قوم تھی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 51، آیت 48 (عام شمار 51:47)
اور ہم نے آسمان کو ایک خاص قدرت سے بنایا اور یقیناً ہم وسعت دینے والے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 51، آیت 49 (عام شمار 51:48)
اور زمین کو ہم نے ہموار کردیا۔ پس کیا ہی اچھا بچھونا بنانے والے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 51، آیت 50 (عام شمار 51:49)
اور ہر چیز میں سے ہم نے جوڑا جوڑا پیدا کیا تاکہ تم نصیحت پکڑو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 51، آیت 51 (عام شمار 51:50)
پس تیزی سے اللہ کی طرف دوڑو۔ یقیناً میں اُس کی طرف سے تمہیں ایک کھلا کھلا ڈرانے والا ہوں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 51، آیت 52 (عام شمار 51:51)
اور اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود نہ بناؤ۔ یقیناً میں اس کی طرف سے تمہیں ایک کھلا کھلا ڈرانے والا ہوں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 51، آیت 53 (عام شمار 51:52)
اسی طرح ان سے پہلے لوگوں کی طرف بھی کبھی کوئی رسول نہیں آیا مگر انہوں نے کہا کہ یہ ایک جادوگر یا دیوانہ ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 51، آیت 54 (عام شمار 51:53)
کیا اِسی کی وہ ایک دوسرے کو نصیحت کرتے ہیں؟ بلکہ یہ ایک سرکش قوم ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 51، آیت 55 (عام شمار 51:54)
پس اِن سے منہ پھیرلے۔ تُو ہرگز کسی ملامت کا سزاوار نہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 51، آیت 56 (عام شمار 51:55)
اور تُو نصیحت کرتا چلا جا۔ پس یقیناً نصیحت مومنوں کو فائدہ پہنچاتی ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 51، آیت 57 (عام شمار 51:56)
اور میں نے جن و انس کو پیدا نہیں کیا مگر اس غرض سے کہ وہ میری عبادت کریں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 51، آیت 58 (عام شمار 51:57)
میں ان سے کوئی رزق نہیں چاہتا اور نہ یہ چاہتا ہوں کہ وہ مجھے کھلائیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 51، آیت 59 (عام شمار 51:58)
یقیناً اللہ ہی ہے جو بہت رزق دینے والا، صاحبِ قوّت (اور) مضبوط صفات والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 51، آیت 60 (عام شمار 51:59)
پس یقیناً اُن لوگوں کے لئے جنہوں نے ظلم کیا ظلم کی پاداش کا ویسا ہی حصّہ ہے جیسا کہ اُن کے ہم قماش لوگوں کا تھا۔ پس چاہئے کہ وہ مجھ سے (اس کی) طلب میں جلدی نہ کریں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad