سورۃ 51: الذاريات

قرآن کریم, حصہ 2

قرآن کریم، سورۃ 51، آیت 21 (عام شمار 51:20)

وَفِي ٱلۡأَرۡضِ ءَايَٰتٞ لِّلۡمُوقِنِينَ

اور زمین میں یقین کرنے والوں کے لئے کئی نشانات ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 51، آیت 22 (عام شمار 51:21)

وَفِيٓ أَنفُسِكُمۡۚ أَفَلَا تُبۡصِرُونَ

اور خود تمہارے نفوس کے اندر بھی۔ پس کیا تم دیکھتے نہیں؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 51، آیت 23 (عام شمار 51:22)

وَفِي ٱلسَّمَآءِ رِزۡقُكُمۡ وَمَا تُوعَدُونَ

اور آسمان میں تمہارا رزق ہے اور وہ بھی ہے جس کا تم وعدہ دیئے جاتے ہو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 51، آیت 24 (عام شمار 51:23)

فَوَرَبِّ ٱلسَّمَآءِ وَٱلۡأَرۡضِ إِنَّهُۥ لَحَقّٞ مِّثۡلَ مَآ أَنَّكُمۡ تَنطِقُونَ

پس آسمان اور زمین کے ربّ کی قسم! یہ یقیناً اُسی طرح سچ ہے جیسے تم (آپس میں) باتیں کرتے ہو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 51، آیت 25 (عام شمار 51:24)

هَلۡ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ضَيۡفِ إِبۡرَٰهِيمَ ٱلۡمُكۡرَمِينَ

کیا تجھ تک ابراہیم کے معزز مہمانوں کی خبر پہنچی ہے؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 51، آیت 26 (عام شمار 51:25)

إِذۡ دَخَلُواْ عَلَيۡهِ فَقَالُواْ سَلَٰمٗاۖ قَالَ سَلَٰمٞ قَوۡمٞ مُّنكَرُونَ

جب وہ اس کے پاس آئے تو انہوں نے کہا سلام! اس نے بھی کہا سلام! (اور جی میں کہا) اجنبی لوگ (معلوم ہوتے ہیں)۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 51، آیت 27 (عام شمار 51:26)

فَرَاغَ إِلَىٰٓ أَهۡلِهِۦ فَجَآءَ بِعِجۡلٖ سَمِينٖ

وہ جلدی سے اپنے گھروالوں کی طرف گیا اور ایک موٹا تازہ (بُھنا ہؤا) بچھڑا لے آیا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 51، آیت 28 (عام شمار 51:27)

فَقَرَّبَهُۥٓ إِلَيۡهِمۡ قَالَ أَلَا تَأۡكُلُونَ

پھر اُسے ان کے سامنے پیش کیا (اور) پوچھا کیا تم کھاؤگے نہیں؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 51، آیت 29 (عام شمار 51:28)

فَأَوۡجَسَ مِنۡهُمۡ خِيفَةٗۖ قَالُواْ لَا تَخَفۡۖ وَبَشَّرُوهُ بِغُلَٰمٍ عَلِيمٖ

تب اُس نے ان کی طرف سے خوف محسوس کیا۔ انہوں نے کہا ڈر نہیں۔ اور انہوں نے اُسے ایک صاحبِ علم بیٹے کی خوشخبری دی۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 51، آیت 30 (عام شمار 51:29)

فَأَقۡبَلَتِ ٱمۡرَأَتُهُۥ فِي صَرَّةٖ فَصَكَّتۡ وَجۡهَهَا وَقَالَتۡ عَجُوزٌ عَقِيمٞ

اس پر اس کی بیوی آواز بلند کرتی ہوئی آگے بڑھی اور اپنے چہرے پر ہاتھ مارا اور کہا (میں) ایک بانجھ بڑھیا ہوں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 51، آیت 31 (عام شمار 51:30)

قَالُواْ كَذَٰلِكِ قَالَ رَبُّكِۖ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلۡحَكِيمُ ٱلۡعَلِيمُ

انہوں نے کہا اسی طرح (ہوگا جو) تیرے ربّ نے کہا ہے۔ یقیناً وہی بہت حکمت والا (اور) دائمی علم رکھنے والا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 51، آیت 32 (عام شمار 51:31)

۞قَالَ فَمَا خَطۡبُكُمۡ أَيُّهَا ٱلۡمُرۡسَلُونَ

اس (یعنی ابراہیم) نے کہا اے بھیجے ہوؤ! تمہارا مقصود کیا ہے؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 51، آیت 33 (عام شمار 51:32)

قَالُوٓاْ إِنَّآ أُرۡسِلۡنَآ إِلَىٰ قَوۡمٖ مُّجۡرِمِينَ

انہوں نے کہا ہمیں یقیناً ایک مجرم قوم کی طرف بھیجا گیا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 51، آیت 34 (عام شمار 51:33)

لِنُرۡسِلَ عَلَيۡهِمۡ حِجَارَةٗ مِّن طِينٖ

تاکہ ہم مٹی کے بنے ہوئے کنکر اُن کی طرف چلائیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 51، آیت 35 (عام شمار 51:34)

مُّسَوَّمَةً عِندَ رَبِّكَ لِلۡمُسۡرِفِينَ

جو نشان زدہ ہیں تیرے ربّ کے حضور اِسراف کرنے والوں کے لئے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 51، آیت 36 (عام شمار 51:35)

فَأَخۡرَجۡنَا مَن كَانَ فِيهَا مِنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ

پھر ہم نے، جو اس میں مومن تھے، اُن سب کو نکال لیا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 51، آیت 37 (عام شمار 51:36)

فَمَا وَجَدۡنَا فِيهَا غَيۡرَ بَيۡتٖ مِّنَ ٱلۡمُسۡلِمِينَ

پس ہم نے اُس میں فرمانبرداروں کا صرف ایک گھر پایا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 51، آیت 38 (عام شمار 51:37)

وَتَرَكۡنَا فِيهَآ ءَايَةٗ لِّلَّذِينَ يَخَافُونَ ٱلۡعَذَابَ ٱلۡأَلِيمَ

اور (عبرت کا) ایک بڑا نشان اُس میں چھوڑ دیا اُن لوگوں کے لئے جو دردناک عذاب سے ڈرتے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 51، آیت 39 (عام شمار 51:38)

وَفِي مُوسَىٰٓ إِذۡ أَرۡسَلۡنَٰهُ إِلَىٰ فِرۡعَوۡنَ بِسُلۡطَٰنٖ مُّبِينٖ

اور موسیٰ (کے واقعہ) میں بھی (ایسا ہی نشان تھا) جب ہم نے اسے ایک روشن دلیل کے ساتھ فرعون کی طرف بھیجا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 51، آیت 40 (عام شمار 51:39)

فَتَوَلَّىٰ بِرُكۡنِهِۦ وَقَالَ سَٰحِرٌ أَوۡ مَجۡنُونٞ

پس اس نے اپنے معتمدین سمیت اعراض کیا اور کہا محض ایک جادوگر یا دیوانہ ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

·

آج 10 میں سے 10 باقی