سورۃ 52: الطور
قرآن کریم, حصہ 3
قرآن کریم، سورۃ 52، آیت 41 (عام شمار 52:40)
کیا تُو اُن سے کوئی اَجر مانگتا ہے جس کے نتیجہ میں وہ چٹّی کے بوجھ تلے دبا دیئے گئے ہیں؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 52، آیت 42 (عام شمار 52:41)
یا کیاان کے پاس غیب ہے پس وہ اُسے لکھتے ہیں؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 52، آیت 43 (عام شمار 52:42)
کیا وہ کوئی چال چلنا چاہتے ہیں؟ پس جن لوگوں نے کفر کیا وہی ہوں گے جن کے خلاف چال چلی جائے گی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 52، آیت 44 (عام شمار 52:43)
کیا ان کے لئے اللہ کے سوا بھی کوئی معبود ہے؟ پاک ہے اللہ اس سے جو وہ شرک کرتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 52، آیت 45 (عام شمار 52:44)
اور اگر وہ آسمان سے کوئی ٹکڑا گرتا ہوا دیکھیں گے تو کہیں گے کہ ایک تہ بہ تہ بادل ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 52، آیت 46 (عام شمار 52:45)
پس تو انہیں چھوڑ دے۔ یہاں تک کہ وہ اپنے اس دن کو دیکھ لیں گے جس میں ان پر بجلی گرائی جائے گی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 52، آیت 47 (عام شمار 52:46)
جس دن اُن کی کوئی تدبیر کچھ اُن کے کام نہیں آئے گی اور نہ وہ مدد دیئے جائیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 52، آیت 48 (عام شمار 52:47)
اور یقیناً وہ لوگ جنہوں نے ظلم کیا ان کے لئے اس کے علاوہ بھی عذاب ہوگا لیکن ان میں سے اکثر جانتے نہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 52، آیت 49 (عام شمار 52:48)
اور اپنے ربّ کے حکم کی خاطر صبر کر۔ پس یقیناً تُو ہماری آنکھوں کے سامنے (رہتا) ہے۔ اور اپنے ربّ کی حمد کے ساتھ تسبیح کر جب تُو اُٹھتا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 52، آیت 50 (عام شمار 52:49)
اور رات کو بھی اس کی تسبیح کر اور ستاروں کے غروب ہونے کے بعد بھی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad