سورۃ 52: الطور
قرآن کریم, حصہ 2
قرآن کریم، سورۃ 52، آیت 21 (عام شمار 52:20)
وہ صفوں میں بچھائے ہوئے تختوں پر ٹیک لگائے بیٹھے ہوں گے اور ہم انہیں فراخ چشم دوشیزاؤں کے ساتھی بنا دیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 52، آیت 22 (عام شمار 52:21)
اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور ان کی اولاد نے بھی ایمان کی بدولت اُن کی پیروی کی ان کے ساتھ ہم ان کی اولاد کو بھی ملا دیں گے جبکہ ان کے عمل میں سے انہیں کچھ بھی کم نہ دیں گے۔ ہر شخص اپنے کمائے ہوئے کا رہین ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 52، آیت 23 (عام شمار 52:22)
اور ہم اُن کی مدد کریں گے اور ہم انہیں ایک قسم کا پھل اور ایک قسم کا گوشت عطا کریں گے اُس میں سے جس کی وہ اشتہاءکریں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 52، آیت 24 (عام شمار 52:23)
وہ اس (جنت) میں ایک دوسرے سے (نازبرداری کرتے ہوئے) پیالے چھینیں گے۔ اس میں نہ کوئی بےہودگی ہوگی نہ گناہ کی بات۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 52، آیت 25 (عام شمار 52:24)
اور ان کے نوعمر لڑکے جو گویا ڈھانپ کر رکھے ہوئے موتیوں کی طرح (دمک رہے) ہوں گے اُن کے گرد گھومیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 52، آیت 26 (عام شمار 52:25)
اور ان میں سے بعض، بعض دوسروں کی طرف ایک دوسرے کا حال پوچھتے ہوئے متوجہ ہوں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 52، آیت 27 (عام شمار 52:26)
وہ کہیں گے یقیناً ہم تو اس سے پہلے اپنے اہل و عیال میں بہت ڈرے ڈرے رہتے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 52، آیت 28 (عام شمار 52:27)
پس اللہ نے ہم پر احسان کیا اور ہمیں جُھلسا دینے والی لَپٹوں کے عذاب سے بچایا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 52، آیت 29 (عام شمار 52:28)
یقیناً ہم پہلے بھی اسی کو پکارا کرتے تھے۔ بے شک وہی بہت نیک سلوک کرنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 52، آیت 30 (عام شمار 52:29)
غرضیکہ تُو نصیحت کرتا چلا جا۔ پس اپنے ربّ کی نعمت کے طفیل تُو نہ تو کاہن ہے اور نہ مجنون۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 52، آیت 31 (عام شمار 52:30)
کیا وہ کہتے ہیں کہ یہ ایک شاعر ہے جس کے متعلق ہم گردشِ زمانہ کی راہ دیکھ رہے ہیں؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 52، آیت 32 (عام شمار 52:31)
تُو کہہ دے کہ راہ دیکھتے رہو۔ یقیناً میں بھی تمہارے ساتھ راہ دیکھنے والوں میں سے ہوں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 52، آیت 33 (عام شمار 52:32)
کیا ان کی پراگندہ خیالیاں انہیں اِس کا حکم دیتی ہیں یا وہ ہیں ہی ایک سرکش قوم؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 52، آیت 34 (عام شمار 52:33)
کیا وہ کہتے ہیں کہ اس نے اُسے جھوٹے طور پر گھڑ لیا ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ وہ (کسی صورت) ایمان لانے والے نہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 52، آیت 35 (عام شمار 52:34)
پس چاہئے کہ اس جیسا کوئی کلام لاکے دکھائیں اگر وہ سچّے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 52، آیت 36 (عام شمار 52:35)
کیا وہ بغیر کسی چیز کے (خودبخود) پیدا کردیئے گئے یا وہی خالق ہیں؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 52، آیت 37 (عام شمار 52:36)
کیا انہوں نے ہی آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ وہ (کسی صورت) یقین نہیں لائیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 52، آیت 38 (عام شمار 52:37)
کیا ان کے پاس تیرے ربّ کے خزانے ہیں یا وہ (ان پر) داروغے ہیں؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 52، آیت 39 (عام شمار 52:38)
کیا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس میں وہ (چڑھ کر ) باتیں سنتے ہیں؟ پس چاہئے کہ ان میں سے سننے والا کوئی غالب روشن دلیل تو لائے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 52، آیت 40 (عام شمار 52:39)
کیا اُس (یعنی اللہ) کے لئے تو بیٹیاں اور تمہارے لئے بیٹے ہیں؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad