سورۃ 53: النجم
قرآن کریم
قرآن کریم، سورۃ 53، آیت 1
اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 53، آیت 2
قسم ہے ستارے کی جب وہ گر جائے گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 53، آیت 3
تمہارا ساتھی نہ تو گمراہ ہوا اور نہ ہی نامراد رہا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 53، آیت 4
اور وہ خواہشِ نفس سے کلام نہیں کرتا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 53، آیت 5
یہ تو محض ایک وحی ہے جو اُتاری جارہی ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 53، آیت 6
اسے مضبوط طاقتوں والے نے سکھایا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 53، آیت 7
(جو) بڑی حکمت والا ہے۔ پس وہ فائز ہوا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 53، آیت 8
جبکہ وہ بلند ترین اُفق پر تھا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 53، آیت 9
پھر وہ نزدیک ہوا۔ پھر وہ نیچے اُتر آیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 53، آیت 10
پس وہ دو قوسوں کے وتر کی طرح ہوگیا یا اس سے بھی قریب تر۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 53، آیت 11
پس اس نے اپنے بندے کی طرف وہ وحی کیا جو بھی وحی کیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 53، آیت 12
اور دل نے جھوٹ بیان نہیں کیا جو اُس نے دیکھا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 53، آیت 13
پس کیا تم اس سے اس پر جھگڑتے ہو جو اُس نے دیکھا؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 53، آیت 14
جبکہ وہ اُسے ایک اور کیفیت میں بھی دیکھ چکا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 53، آیت 15
آخری حَدپر واقع بیری کے پاس۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 53، آیت 16
اس کے قریب ہی پناہ دینے والی جنت ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 53، آیت 17
جب بیری کو اس نے ڈھانپ لیا جس نے ڈھانپ لیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 53، آیت 18
نہ نظر کج ہوئی اور نہ حد سے بڑھی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 53، آیت 19
یقیناً اس نے اپنے رب کے نشانات میں سے سب سے بڑا نشان دیکھا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 53، آیت 20
پس کیا تم نے لات اور عُزّٰی کو دیکھا ہے ؟