سورۃ 53: النجم
قرآن کریم, حصہ 2
قرآن کریم، سورۃ 53، آیت 21 (عام شمار 53:20)
اور تیسری منات کو بھی جو( اُن کے) علاوہ ہے ؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 53، آیت 22 (عام شمار 53:21)
کیا تمہارے لئے تو بیٹے ہیں اور اس کے لئے بیٹیاں ہیں؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 53، آیت 23 (عام شمار 53:22)
تب تو یہ ایک بہت ناقص تقسیم ٹھہری۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 53، آیت 24 (عام شمار 53:23)
یہ تو محض نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے ان کو دے رکھے ہیں۔ اللہ نے ان کی تائید میں کوئی غالب دلیل نہیں اُتاری۔ وہ محض ظن کی پیروی کررہے ہیں اور اُس کی جو نفس چاہتے ہیں۔ جبکہ اُن کے ربّ کی طرف سے یقیناً اُن کے پاس ہدایت آچکی ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 53، آیت 25 (عام شمار 53:24)
کیا انسان جو آرزو کرتا ہے وہ اسے مل جایا کرتی ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 53، آیت 26 (عام شمار 53:25)
پس آخرت اور ابتداءدونوں ہی اللہ کے ہاتھ میں ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 53، آیت 27 (عام شمار 53:26)
اور آسمانوں میں کتنے ہی فرشتے ہیں کہ ان کی شفاعت کچھ کام نہیں آتی۔ مگر اس کے بعد کہ اللہ جسے چاہے اجازت دے اور اس پر راضی ہوجائے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 53، آیت 28 (عام شمار 53:27)
یقیناً وہ لوگ جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے (اُن ہی میں سے ہیں جو) فرشتوں کو اِصرار سے عورتوں والے نام دیتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 53، آیت 29 (عام شمار 53:28)
حالانکہ انہیں اس کا کچھ بھی علم نہیں۔ وہ ظن کے سوا کسی چیز کی پیروی نہیں کرتے اور یقیناً ظن حق کے مقابل پر کچھ بھی کام نہیں آتا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 53، آیت 30 (عام شمار 53:29)
پس تو اُس سے منہ موڑ لے جو ہمارے ذِکر سے اعراض کرتا ہے اور دنیا کی زندگی کے سوا اور کچھ نہیں چاہتا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 53، آیت 31 (عام شمار 53:30)
یہی ان کے علم کا کل سرمایہ ہے۔ یقیناً تیرا ربّ ہی ہے جو سب سے زیادہ اسے جانتا ہے جو اُس کے رستے سے گمراہ ہوگیا۔ اور وہ سب سے زیادہ اُسے جانتا ہے جو ہدایت پاگیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 53، آیت 32 (عام شمار 53:31)
اور اللہ ہی کا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے۔ اسی کا نتیجہ ہوتا ہے کہ وہ ان لوگوں کو جو برائیوں کے مرتکب ہوئے ان کے عمل کی جزا دیتا ہے اور اُن کو بہترین جزا دیتا ہے جو بہترین عمل کرتے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 53، آیت 33 (عام شمار 53:32)
(یہ اچھے عمل والے) وہ لوگ ہیں جو سوائے سرسری لغزش کے بڑے گناہوں اور فواحش سے بچتے ہیں۔ یقیناً تیرا رب وسیع بخشش والا ہے۔ وہ تمہیں سب سے زیادہ جانتا تھا جب اس نے زمین سے تمہاری نشوونما کی اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹوں میں محض جنین تھے۔ پس اپنے آپ کو (یونہی) پاک نہ ٹھہرایا کرو۔ وہی ہے جو سب سے زیادہ جانتا ہے کہ متقی کون ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 53، آیت 34 (عام شمار 53:33)
کیا تونے ایسے شخص پر غور کیا ہے جس نے پیٹھ پھیر لی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 53، آیت 35 (عام شمار 53:34)
اور تھوڑا سا دیا اور ہاتھ روک لیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 53، آیت 36 (عام شمار 53:35)
کیا اس کے پاس غیب کا علم ہے جس کے نتیجہ میں وہ حقیقت دیکھ رہا ہے ؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 53، آیت 37 (عام شمار 53:36)
یا کیا اُسے اس کی خبر نہیں دی گئی جو صحف موسیٰ میں ہے؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 53، آیت 38 (عام شمار 53:37)
اور ابراہیم (کے صحف میں) جس نے عہد کو پورا کیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 53، آیت 39 (عام شمار 53:38)
کہ کوئی بوجھ اُٹھانے والی کسی دوسری کا بوجھ نہیں اُٹھائے گی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 53، آیت 40 (عام شمار 53:39)
اور یہ کہ انسان کے لئے اُس کے سوا کچھ نہیں جو اُس نے کوشش کی ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad