سورۃ 54: القمر

قرآن کریم, حصہ 2

قرآن کریم، سورۃ 54، آیت 21 (عام شمار 54:20)

تَنزِعُ ٱلنَّاسَ كَأَنَّهُمۡ أَعۡجَازُ نَخۡلٖ مُّنقَعِرٖ

جو لوگوں کو پچھاڑ رہی تھی گویا وہ جڑوں سے اُکھڑے ہوئے کھجور کے تنے ہوں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 54، آیت 22 (عام شمار 54:21)

فَكَيۡفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ

پس کیسا تھا میرا عذاب اور میرا ڈرانا؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 54، آیت 23 (عام شمار 54:22)

وَلَقَدۡ يَسَّرۡنَا ٱلۡقُرۡءَانَ لِلذِّكۡرِ فَهَلۡ مِن مُّدَّكِرٖ

اور یقیناً ہم نے قرآن کو نصیحت کی خاطر آسان بنا دیا۔ پس کیا ہے کوئی نصیحت پکڑنے والا؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 54، آیت 24 (عام شمار 54:23)

كَذَّبَتۡ ثَمُودُ بِٱلنُّذُرِ

ثمود نے بھی ڈرانے والوں کو جھٹلا دیا تھا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 54، آیت 25 (عام شمار 54:24)

فَقَالُوٓاْ أَبَشَرٗا مِّنَّا وَٰحِدٗا نَّتَّبِعُهُۥٓ إِنَّآ إِذٗا لَّفِي ضَلَٰلٖ وَسُعُرٍ

پس انہوں نے کہا کہ کیا ہم اپنے ہی میں سے ایک شخص کی پیروی کریں؟ تب تو ہم یقیناً گمراہی اور پاگل پن میں مبتلا ہوں گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 54، آیت 26 (عام شمار 54:25)

أَءُلۡقِيَ ٱلذِّكۡرُ عَلَيۡهِ مِنۢ بَيۡنِنَا بَلۡ هُوَ كَذَّابٌ أَشِرٞ

کیا ہمارے درمیان سے ایک اسی پر ذکر اُتارا گیا؟ نہیں! بلکہ یہ تو سخت جھوٹا (اور) شیخی بگھارنے والا ہے؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 54، آیت 27 (عام شمار 54:26)

سَيَعۡلَمُونَ غَدٗا مَّنِ ٱلۡكَذَّابُ ٱلۡأَشِرُ

آنے والے کل کو وہ ضرور جان لیں گے کہ کون ہے جو سخت جھوٹا اور شیخی بگھارنے والا ہے؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 54، آیت 28 (عام شمار 54:27)

إِنَّا مُرۡسِلُواْ ٱلنَّاقَةِ فِتۡنَةٗ لَّهُمۡ فَٱرۡتَقِبۡهُمۡ وَٱصۡطَبِرۡ

یقیناً ہم ان کی آزمائش کے طور پر ایک اونٹنی بھیجنے والے ہیں۔ پس (اے صالح!) تُو ان پر نظر رکھ اور صبر سے کام لے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 54، آیت 29 (عام شمار 54:28)

وَنَبِّئۡهُمۡ أَنَّ ٱلۡمَآءَ قِسۡمَةُۢ بَيۡنَهُمۡۖ كُلُّ شِرۡبٖ مُّحۡتَضَرٞ

اور انہیں بتا دے کہ پانی ان کے درمیان (وقت کے لحاظ سے) بانٹا جاچکا ہے۔ پانی پینے کی ہر مقررہ باری کے اندر ہی حاضر ہونا ضروری ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 54، آیت 30 (عام شمار 54:29)

فَنَادَوۡاْ صَاحِبَهُمۡ فَتَعَاطَىٰ فَعَقَرَ

تب انہوں نے اپنے ساتھی کو بلایا۔ اس نے (اس اونٹنی کو) پکڑلیا اور کونچیں کاٹ دیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 54، آیت 31 (عام شمار 54:30)

فَكَيۡفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ

پس میرا عذاب اور میرا ڈرانا کیسا تھا؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 54، آیت 32 (عام شمار 54:31)

إِنَّآ أَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمۡ صَيۡحَةٗ وَٰحِدَةٗ فَكَانُواْ كَهَشِيمِ ٱلۡمُحۡتَظِرِ

یقیناً ہم نے ان پر ایک ہی اونچی آواز بھیجی تو وہ ایک کٹی ہوئی باڑ کی طرح ہوگئے جو پاؤں تلے روندی جاچکی ہو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 54، آیت 33 (عام شمار 54:32)

وَلَقَدۡ يَسَّرۡنَا ٱلۡقُرۡءَانَ لِلذِّكۡرِ فَهَلۡ مِن مُّدَّكِرٖ

اور یقیناً ہم نے قرآن کو نصیحت کی خاطر آسان بنادیا۔ پس کیا ہے کوئی نصیحت پکڑنے والا؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 54، آیت 34 (عام شمار 54:33)

كَذَّبَتۡ قَوۡمُ لُوطِۭ بِٱلنُّذُرِ

قومِ لوط نے بھی ڈرانے والوں کو جھٹلادیا تھا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 54، آیت 35 (عام شمار 54:34)

إِنَّآ أَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمۡ حَاصِبًا إِلَّآ ءَالَ لُوطٖۖ نَّجَّيۡنَٰهُم بِسَحَرٖ

یقیناً ہم نے اُن پر پتھروں کا مینہ برسایا سوائے آلِ لوط کے۔ اُنہیں ہم نے صبح پھوٹتے وقت بچالیا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 54، آیت 36 (عام شمار 54:35)

نِّعۡمَةٗ مِّنۡ عِندِنَاۚ كَذَٰلِكَ نَجۡزِي مَن شَكَرَ

اپنی جناب سے ایک نعمت کے طور پر۔ اسی طرح ہم اُسے جزا دیا کرتے ہیں جو شکر کرے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 54، آیت 37 (عام شمار 54:36)

وَلَقَدۡ أَنذَرَهُم بَطۡشَتَنَا فَتَمَارَوۡاْ بِٱلنُّذُرِ

اور اُس نے بھی ان کو ہماری پکڑ سے ڈرایا تھا پھر بھی وہ اِنذار کے بارہ میں متردِد رہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 54، آیت 38 (عام شمار 54:37)

وَلَقَدۡ رَٰوَدُوهُ عَن ضَيۡفِهِۦ فَطَمَسۡنَآ أَعۡيُنَهُمۡ فَذُوقُواْ عَذَابِي وَنُذُرِ

اور انہوں نے اسے اپنے مہمانوں سے متعلق پھسلانا چاہا تو ہم نے ان کی آنکھیں بے نور کردیں۔ پس میرا عذاب اور میرے ڈرانے کا مزا چکھو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 54، آیت 39 (عام شمار 54:38)

وَلَقَدۡ صَبَّحَهُم بُكۡرَةً عَذَابٞ مُّسۡتَقِرّٞ

اور یقیناً ان کے پاس صبح سویرے ہی ایک ٹھہر جانے والا عذاب آگیا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 54، آیت 40 (عام شمار 54:39)

فَذُوقُواْ عَذَابِي وَنُذُرِ

پس میرا عذاب اور میرے ڈرانے کا مزا چکھو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

·

آج 10 میں سے 10 باقی