سورۃ 54: القمر
قرآن کریم, حصہ 3
قرآن کریم، سورۃ 54، آیت 41 (عام شمار 54:40)
اور یقیناً ہم نے قرآن کو نصیحت کی خاطر آسان بنا دیا۔ پس کیا ہے کوئی نصیحت پکڑنے والا؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 54، آیت 42 (عام شمار 54:41)
اور یقیناً آلِ فرعون کے پاس بھی ڈرانے والے آئے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 54، آیت 43 (عام شمار 54:42)
انہوں نے ہمارے تمام تَر نشانات کا انکار کردیا۔ پس ہم نے انہیں اس طرح پکڑ لیا جیسے کامل غلبہ والا مقتدر پکڑتا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 54، آیت 44 (عام شمار 54:43)
کیا تمہارے (زمانہ کے) کفار اُن سے بہتر ہیں یا تمہارے لئے صحیفوں میں بریّت کی کوئی ضمانت ہے؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 54، آیت 45 (عام شمار 54:44)
کیا وہ کہتے ہیں کہ ہم بدلہ لینے والا گروہ ہیں؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 54، آیت 46 (عام شمار 54:45)
ضرور یہ انبوہِ کثیر ہزیمت دیا جائے گا اور وہ پیٹھ پھیر جائیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 54، آیت 47 (عام شمار 54:46)
بلکہ ان سے انقلاب کی گھڑی کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اور وہ گھڑی بہت سخت اور بہت کڑوی ہوگی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 54، آیت 48 (عام شمار 54:47)
یقیناً مجرم لوگ ہلاکت اور دیوانگی (کے عالم) میں ہوں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 54، آیت 49 (عام شمار 54:48)
جس دن وہ آگ میں اپنے چہروں کے بل گھسیٹے جائیں گے۔ دوزخ کا مزا چکھو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 54، آیت 50 (عام شمار 54:49)
یقیناً ہم نے ہر چیز کو ایک اندازے کے مطابق پیدا کیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 54، آیت 51 (عام شمار 54:50)
اور ہمارا حکم نہیں (آتا) مگر ایک ہی دفعہ آنکھ کے جھپکنے کی طرح۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 54، آیت 52 (عام شمار 54:51)
اور یقیناً ہم تمہارے ہم قماش (پہلے بھی) ہلاک کرچکے ہیں۔ پس کیا ہے کوئی نصیحت پکڑنے والا؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 54، آیت 53 (عام شمار 54:52)
اور ہر کام جو وہ کرتے ہیں صحیفوں میں ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 54، آیت 54 (عام شمار 54:53)
اور ہر چھوٹا اور بڑا لکھا ہوا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 54، آیت 55 (عام شمار 54:54)
یقیناً متّقی جنتوں میں اور فراخی کی حالت میں ہوں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 54، آیت 56 (عام شمار 54:55)
سچائی کی مسند پر، ایک مقتدر بادشاہ کے حضور۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad