سورۃ 56: الواقعة
قرآن کریم
قرآن کریم، سورۃ 56، آیت 1
اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 56، آیت 2
جب واقع ہونے والی واقع ہوجائے گی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 56، آیت 3
اس کے واقع ہونے کو کوئی (جان) جھٹلانہیں سکے گی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 56، آیت 4
وہ (بعض کو) نیچا کرنے والی (اور بعض کو) اونچا کرنے والی ہوگی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 56، آیت 5
جب زمین کو سخت جنبش دی جائے گی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 56، آیت 6
اور پہاڑ ریزہ ریزہ کردیئے جائیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 56، آیت 7
پس وہ پراگندہ خاک کی طرح ہوجائیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 56، آیت 8
جبکہ تم تین گروہوں میں بٹے ہوئے ہوگے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 56، آیت 9
پس دائیں طرف والے۔ کیا ہیں دائیں طرف والے؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 56، آیت 10
اور بائیں طرف والے۔ کیا ہیں بائیں طرف والے؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 56، آیت 11
اور سابقون سب پر سبقت لے جانے والے ہوں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 56، آیت 12
یہی مقرب ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 56، آیت 13
نعمتوں والی جنتوں میں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 56، آیت 14
پہلوں میں سے ایک بڑی جماعت۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 56، آیت 15
اور آخرین میں سے تھوڑے لوگ۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 56، آیت 16
مرصّع پلنگوں پر۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 56، آیت 17
ان (پلنگوں) پر آمنے سامنے ٹیک لگائے ہوئے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 56، آیت 18
ان پر نوعمر (خدمت کرنے والے) لڑکے طواف کررہے ہوں گے جنہیں ہمیشگی عطا کی گئی ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 56، آیت 19
کٹورے اور صراحیاں اور شفاف پانی سے بھرے ہوئے پیالے لئے ہوئے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 56، آیت 20
اس کے اثر سے نہ وہ سردرد میں مبتلا کئے جائیں گے ، نہ بہکی بہکی باتیں کریں گے۔