سورۃ 70: المعارج
قرآن کریم
قرآن کریم، سورۃ 70، آیت 1
اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 70، آیت 2
کسی پوچھنے والے نے ایک لازماً واقع ہونے والے عذاب کے بارہ میں پوچھا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 70، آیت 3
کافروں سے اُسے کوئی چیز ٹالنے والی نہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 70، آیت 4
سب بلندیوں کے مالک، اللہ کی طرف سے ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 70، آیت 5
فرشتے اور روح اس کی طرف ایک ایسے دن میں صعود کرتے ہیں جس کی گنتی پچاس ہزار سال ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 70، آیت 6
پس صبر جمیل اختیار کر۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 70، آیت 7
وہ یقیناً اسے بہت دور دیکھ رہے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 70، آیت 8
اور ہم اسے قریب دیکھتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 70، آیت 9
جس دن آسمان پگھلے ہوئے تانبے کی طرح ہو جائے گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 70، آیت 10
اور پہاڑ دُھنی ہوئی اون کی طرح ہوجائیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 70، آیت 11
اور کوئی گہرا دوست کسی گہرے دوست کا (حال) نہ پوچھے گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 70، آیت 12
وہ اُنہیں اچھی طرح دکھلا دیئے جائیں گے۔ مجرم یہ چاہے گا کہ کاش وہ اس دن کے عذاب سے بچنے کے لئے فدیہ میں دے سکے اپنے بیٹوں کو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 70، آیت 13
اور اپنی بیوی کو اور اپنے بھائی کو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 70، آیت 14
اور اپنے قبیلہ کو بھی جو اُسے پناہ دیتا تھا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 70، آیت 15
اور اُن سب کو جو زمین میں ہیں۔ پھر وہ (فدیہ) اُسے اس (عذاب) سے بچالے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 70، آیت 16
خبردار! یقیناً وہ ایک بے دھواں زبانِ شعلہ ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 70، آیت 17
چمڑی کو اُدھیڑ دینے والی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 70، آیت 18
وہ بلاتی ہے ہر اُس شخص کو جس نے پیٹھ پھیرلی اور اِعراض کیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 70، آیت 19
اور جمع کیا اور ذخیرہ کیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 70، آیت 20
یقیناً انسان بہت زیادہ حریص پیدا کیا گیا ہے۔