سورۃ 70: المعارج
قرآن کریم, حصہ 2
قرآن کریم، سورۃ 70، آیت 21 (عام شمار 70:20)
جب اُسے کوئی شر پہنچتا ہے تو سخت واویلا کرنے والا ہوتا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 70، آیت 22 (عام شمار 70:21)
اور جب اُسے کوئی بھلائی پہنچتی ہے تو سخت بخیل ہوتا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 70، آیت 23 (عام شمار 70:22)
ہاں نماز پڑھنے والوں کا معاملہ الگ ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 70، آیت 24 (عام شمار 70:23)
وہ لوگ جو اپنی نماز پر دوام اختیار کرنے والے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 70، آیت 25 (عام شمار 70:24)
اور وہ لوگ جن کے اموال میں ایک معیّن حق ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 70، آیت 26 (عام شمار 70:25)
مانگنے والے کے لئے اور محروم کے لئے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 70، آیت 27 (عام شمار 70:26)
اور وہ لوگ جو جزا سزا کے دن کی تصدیق کرتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 70، آیت 28 (عام شمار 70:27)
اور وہ لوگ جو اپنے ربّ کے عذاب سے ڈرنے والے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 70، آیت 29 (عام شمار 70:28)
یقیناً اُن کے ربّ کا عذاب ایسا ہے جس سے بچا نہیں جا سکتا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 70، آیت 30 (عام شمار 70:29)
اور وہ لوگ جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والے ہوتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 70، آیت 31 (عام شمار 70:30)
سوائے اپنی بیویوں کے یا اُن (عورتوں) کے جن کے مالک اُن کے داہنے ہاتھ ہوئے۔ پس یقیناً وہ قابل ملامت نہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 70، آیت 32 (عام شمار 70:31)
پس جس نے اس کے سوا (کچھ) چاہا تو یہی ہیں وہ جو حد سے بڑھنے والے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 70، آیت 33 (عام شمار 70:32)
اور وہ لوگ جو اپنی امانتوں اور اپنے عہدوں کا پاس رکھنے والے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 70، آیت 34 (عام شمار 70:33)
اور وہ لوگ جو اپنی شہادتوں پر قائم رہنے والے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 70، آیت 35 (عام شمار 70:34)
اور وہ لوگ جو اپنی نمازوں پر محافظ رہتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 70، آیت 36 (عام شمار 70:35)
یہی ہیں وہ جو جنتوں میں اِکرام کا سلوک کئے جائیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 70، آیت 37 (عام شمار 70:36)
پس اُن لوگوں کو کیا ہوا تھا جنہوں نے کفر کیا کہ وہ تیری طرف تیزی سے دوڑے چلے آتے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 70، آیت 38 (عام شمار 70:37)
دائیں طرف سے بھی اور بائیں طرف سے بھی، ٹولیوں میں بٹے ہوئے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 70، آیت 39 (عام شمار 70:38)
کیا ان میں سے ہر شخص یہ امید لگائے ہوئے ہے کہ وہ نعمتوں والی جنت میں داخل کیا جائے گا؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 70، آیت 40 (عام شمار 70:39)
ہرگز نہیں! یقیناً ہم نے ان کو اُس چیز سے پیدا کیا جسے وہ جانتے ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad