سورۃ 70: المعارج
قرآن کریم, حصہ 3
قرآن کریم، سورۃ 70، آیت 41 (عام شمار 70:40)
فَلَآ أُقۡسِمُ بِرَبِّ ٱلۡمَشَٰرِقِ وَٱلۡمَغَٰرِبِ إِنَّا لَقَٰدِرُونَ
پس خبردار! میں مشارق اور مغارب کے ربّ کی قسم کھاتا ہوں یقیناً ہم ضرور قادر ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 70، آیت 42 (عام شمار 70:41)
عَلَىٰٓ أَن نُّبَدِّلَ خَيۡرٗا مِّنۡهُمۡ وَمَا نَحۡنُ بِمَسۡبُوقِينَ
اس پر کہ اُنہیں تبدیل کرکے ہم اُن سے بہتر لے آئیں۔ اور ہم پر سبقت نہیں لے جائی جاسکتی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 70، آیت 43 (عام شمار 70:42)
فَذَرۡهُمۡ يَخُوضُواْ وَيَلۡعَبُواْ حَتَّىٰ يُلَٰقُواْ يَوۡمَهُمُ ٱلَّذِي يُوعَدُونَ
پس اُنہیں چھوڑ دے، وہ فضول باتوں میں غرق رہیں اور کھیلیں کھیلتے رہیں یہاں تک کہ وہ اپنے اُس دن کو دیکھ لیں جس کا اُنہیں وعدہ دیا جاتا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 70، آیت 44 (عام شمار 70:43)
يَوۡمَ يَخۡرُجُونَ مِنَ ٱلۡأَجۡدَاثِ سِرَاعٗا كَأَنَّهُمۡ إِلَىٰ نُصُبٖ يُوفِضُونَ
جس دن وہ قبروں سے تیزی کرتے ہوئے نکلیں گے گویا وہ قربان گاہوں کی طرف دوڑے جا رہے ہوں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 70، آیت 45 (عام شمار 70:44)
خَٰشِعَةً أَبۡصَٰرُهُمۡ تَرۡهَقُهُمۡ ذِلَّةٞۚ ذَٰلِكَ ٱلۡيَوۡمُ ٱلَّذِي كَانُواْ يُوعَدُونَ
اس حال میں کہ اُن کی نظریں جُھکی ہوئی ہوں گی۔ اُن پر ذلّت چھا رہی ہوگی۔ یہ وہ دن ہے جس کا وہ وعدہ دیئے جاتے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
آج 10 میں سے 10 باقی