سورۃ 74: المدثر

قرآن کریم, حصہ 3

قرآن کریم، سورۃ 74، آیت 41 (عام شمار 74:40)

فِي جَنَّـٰتٖ يَتَسَآءَلُونَ

جو جنتوں میں ہوں گے۔ایک دوسرے سے پوچھ رہے ہوں گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 74، آیت 42 (عام شمار 74:41)

عَنِ ٱلۡمُجۡرِمِينَ

مجرموں کے بارہ میں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 74، آیت 43 (عام شمار 74:42)

مَا سَلَكَكُمۡ فِي سَقَرَ

تمہیں کس چیز نے جہنّم میں داخل کیا؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 74، آیت 44 (عام شمار 74:43)

قَالُواْ لَمۡ نَكُ مِنَ ٱلۡمُصَلِّينَ

وہ کہیں گے ہم نمازیوں میں سے نہیں تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 74، آیت 45 (عام شمار 74:44)

وَلَمۡ نَكُ نُطۡعِمُ ٱلۡمِسۡكِينَ

اور ہم مسکینوں کو کھانا نہیں کھلایا کرتے تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 74، آیت 46 (عام شمار 74:45)

وَكُنَّا نَخُوضُ مَعَ ٱلۡخَآئِضِينَ

اورہم لغو باتوں میں مشغول رہنے والوں کے ساتھ مشغول ہو جایا کرتے تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 74، آیت 47 (عام شمار 74:46)

وَكُنَّا نُكَذِّبُ بِيَوۡمِ ٱلدِّينِ

اور ہم جزا سزا کے دن کا انکار کیا کرتے تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 74، آیت 48 (عام شمار 74:47)

حَتَّىٰٓ أَتَىٰنَا ٱلۡيَقِينُ

یہاں تک کہ موت نے ہمیں آلیا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 74، آیت 49 (عام شمار 74:48)

فَمَا تَنفَعُهُمۡ شَفَٰعَةُ ٱلشَّـٰفِعِينَ

پس ان کو شفاعت کرنے والوں کی شفاعت کوئی فائدہ نہیں دے گی۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 74، آیت 50 (عام شمار 74:49)

فَمَا لَهُمۡ عَنِ ٱلتَّذۡكِرَةِ مُعۡرِضِينَ

پس انہیں کیا ہوا تھا کہ نصیحت آموز باتوں سے پیٹھ پھیر لیا کرتے تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 74، آیت 51 (عام شمار 74:50)

كَأَنَّهُمۡ حُمُرٞ مُّسۡتَنفِرَةٞ

گویا وہ بِدکے ہوئے گدھے ہوں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 74، آیت 52 (عام شمار 74:51)

فَرَّتۡ مِن قَسۡوَرَةِۭ

شیر ببر سے (ڈر کر) دوڑ رہے ہوں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 74، آیت 53 (عام شمار 74:52)

بَلۡ يُرِيدُ كُلُّ ٱمۡرِيٕٖ مِّنۡهُمۡ أَن يُؤۡتَىٰ صُحُفٗا مُّنَشَّرَةٗ

بلکہ اُن میں سے ہر شخص یہی چاہتا تھا کہ وہ بکثرت پھیلائے جانے والے صحیفے (اپنے موقف کی اشاعت کے لئے) دیا جاتا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 74، آیت 54 (عام شمار 74:53)

كَلَّاۖ بَل لَّا يَخَافُونَ ٱلۡأٓخِرَةَ

ہرگز نہیں! بلکہ وہ آخرت سے نہیں ڈرتے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 74، آیت 55 (عام شمار 74:54)

كَلَّآ إِنَّهُۥ تَذۡكِرَةٞ

خبردار! یقیناً یہ ایک بڑی نصیحت ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 74، آیت 56 (عام شمار 74:55)

فَمَن شَآءَ ذَكَرَهُۥ

پس جو چاہے اُسے یاد رکھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 74، آیت 57 (عام شمار 74:56)

وَمَا يَذۡكُرُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُۚ هُوَ أَهۡلُ ٱلتَّقۡوَىٰ وَأَهۡلُ ٱلۡمَغۡفِرَةِ

اور وہ نصیحت حاصل نہیں کریں گے سوائے اس کے کہ اللہ چاہے۔ وہی تقویٰ کا اہل ہے اور مغفرت کرنے کا اہل بھی۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

آج 10 میں سے 10 باقی