سورۃ 78: النبإ

قرآن کریم

قرآن کریم، سورۃ 78، آیت 1

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 78، آیت 2

عَمَّ يَتَسَآءَلُونَ

وہ کس کے بارہ میں ایک دوسرے سے سوال کرتے ہیں؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 78، آیت 3

عَنِ ٱلنَّبَإِ ٱلۡعَظِيمِ

ایک بہت بڑی خبر کے بارہ میں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 78، آیت 4

ٱلَّذِي هُمۡ فِيهِ مُخۡتَلِفُونَ

(یہ) وہی (خبر) ہے جس کے متعلق وہ آپس میں اختلاف کر رہے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 78، آیت 5

كَلَّا سَيَعۡلَمُونَ

خبردار! وہ ضرور جان لیں گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 78، آیت 6

ثُمَّ كَلَّا سَيَعۡلَمُونَ

پھر خبردار! وہ ضرور جان لیں گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 78، آیت 7

أَلَمۡ نَجۡعَلِ ٱلۡأَرۡضَ مِهَٰدٗا

کیا ہم نے زمین کو بچھونا نہیں بنایا؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 78، آیت 8

وَٱلۡجِبَالَ أَوۡتَادٗا

اور پہاڑوں کو پیوستہ میخوں کی طرح؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 78، آیت 9

وَخَلَقۡنَٰكُمۡ أَزۡوَٰجٗا

اور تمہیں ہم نے جوڑا جوڑا پیدا کیا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 78، آیت 10

وَجَعَلۡنَا نَوۡمَكُمۡ سُبَاتٗا

اور تمہاری نیند کو ہم نے موجبِ تسکین بنایا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 78، آیت 11

وَجَعَلۡنَا ٱلَّيۡلَ لِبَاسٗا

اور رات کو ہم نے ایک لباس بنایا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 78، آیت 12

وَجَعَلۡنَا ٱلنَّهَارَ مَعَاشٗا

اور دن کو ہم نے معاش کا ایک ذریعہ بنایا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 78، آیت 13

وَبَنَيۡنَا فَوۡقَكُمۡ سَبۡعٗا شِدَادٗا

اور ہم نے تمہارے اُوپر سات بہت مضبوط آسمان بنائے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 78، آیت 14

وَجَعَلۡنَا سِرَاجٗا وَهَّاجٗا

اور ہم نے ایک تیز چمکتا ہوا چراغ بنایا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 78، آیت 15

وَأَنزَلۡنَا مِنَ ٱلۡمُعۡصِرَٰتِ مَآءٗ ثَجَّاجٗا

اور ہم نے لبریز بادلوں سے موسلادھار پانی برسایا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 78، آیت 16

لِّنُخۡرِجَ بِهِۦ حَبّٗا وَنَبَاتٗا

تاکہ ہم اُس سے اناج اور نباتات اُگائیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 78، آیت 17

وَجَنَّـٰتٍ أَلۡفَافًا

اور گھنے باغات۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 78، آیت 18

إِنَّ يَوۡمَ ٱلۡفَصۡلِ كَانَ مِيقَٰتٗا

یقیناً فیصلے کا دن ایک مقرر ہ وقت ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 78، آیت 19

يَوۡمَ يُنفَخُ فِي ٱلصُّورِ فَتَأۡتُونَ أَفۡوَاجٗا

جس دن صور میں پھونکا جائے گا اور تم فوج در فوج آؤگے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 78، آیت 20

وَفُتِحَتِ ٱلسَّمَآءُ فَكَانَتۡ أَبۡوَٰبٗا

اور آسمان کھول دیا جائے گا پس وہ کئی دروازوں والا ہو جائے گا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

10 von 10 heute frei