سورۃ 78: النبإ

قرآن کریم, حصہ 2

قرآن کریم، سورۃ 78، آیت 21 (عام شمار 78:20)

وَسُيِّرَتِ ٱلۡجِبَالُ فَكَانَتۡ سَرَابًا

اور پہاڑ چلائے جائیں گے اور وہ نشیب کی طرف متحرک ہو جائیں گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 78، آیت 22 (عام شمار 78:21)

إِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتۡ مِرۡصَادٗا

یقیناً دوزخ گھات میں ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 78، آیت 23 (عام شمار 78:22)

لِّلطَّـٰغِينَ مَـَٔابٗا

سرکشوں کے لئے لَوٹ کر جانے کی جگہ۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 78، آیت 24 (عام شمار 78:23)

لَّـٰبِثِينَ فِيهَآ أَحۡقَابٗا

وہ اس میں صدیوں (تک) رہنے والے ہوں گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 78، آیت 25 (عام شمار 78:24)

لَّا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرۡدٗا وَلَا شَرَابًا

نہ وہ اُس میں کوئی ٹھنڈی چیز چکھیں گے نہ کوئی مشروب۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 78، آیت 26 (عام شمار 78:25)

إِلَّا حَمِيمٗا وَغَسَّاقٗا

سوائے ایک کھولتے ہوئے پانی اور زخموں کی بدبودار دھووَن کے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 78، آیت 27 (عام شمار 78:26)

جَزَآءٗ وِفَاقًا

یہ ایک مناسب حال جزا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 78، آیت 28 (عام شمار 78:27)

إِنَّهُمۡ كَانُواْ لَا يَرۡجُونَ حِسَابٗا

وہ ہرگز کسی حساب کی توقع نہیں رکھتے تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 78، آیت 29 (عام شمار 78:28)

وَكَذَّبُواْ بِـَٔايَٰتِنَا كِذَّابٗا

اور اُنہوں نے ہماری آیات کو سختی سے جھٹلا دیا تھا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 78، آیت 30 (عام شمار 78:29)

وَكُلَّ شَيۡءٍ أَحۡصَيۡنَٰهُ كِتَٰبٗا

اور ہر چیز کو ہم نے ایک کتاب کی صورت میں محفوظ کر رکھا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 78، آیت 31 (عام شمار 78:30)

فَذُوقُواْ فَلَن نَّزِيدَكُمۡ إِلَّا عَذَابًا

تو چکھو۔ پس ہم ہرگز تمہیں عذاب کے سوا کسی اور چیز میں نہیں بڑھائیں گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 78، آیت 32 (عام شمار 78:31)

إِنَّ لِلۡمُتَّقِينَ مَفَازًا

یقیناً متقیوں کے لئے ایک بہت بڑی کامیابی (مقدر) ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 78، آیت 33 (عام شمار 78:32)

حَدَآئِقَ وَأَعۡنَٰبٗا

باغات ہیں اور انگوروں کی بیلیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 78، آیت 34 (عام شمار 78:33)

وَكَوَاعِبَ أَتۡرَابٗا

اور ہم عُمر دوشیزائیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 78، آیت 35 (عام شمار 78:34)

وَكَأۡسٗا دِهَاقٗا

اور چھلکتے ہوئے پیالے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 78، آیت 36 (عام شمار 78:35)

لَّا يَسۡمَعُونَ فِيهَا لَغۡوٗا وَلَا كِذَّـٰبٗا

نہ وہ اُس میں کوئی لغو (بات) سُنیں گے اور نہ کوئی ادنیٰ سا جھوٹ۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 78، آیت 37 (عام شمار 78:36)

جَزَآءٗ مِّن رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابٗا

تیرے ربّ کی طرف سے ایک جزا ہے، ایک جچاتلا انعام۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 78، آیت 38 (عام شمار 78:37)

رَّبِّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا ٱلرَّحۡمَٰنِۖ لَا يَمۡلِكُونَ مِنۡهُ خِطَابٗا

آسمانوں اور زمین اور ہر اس چیز کے ربّ کی طرف سے جو اِن دونوں کے درمیان ہے۔ یعنی رحمان کی طرف سے۔ وہ اُس سے کسی کلام کا اختیار نہیں رکھیں گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 78، آیت 39 (عام شمار 78:38)

يَوۡمَ يَقُومُ ٱلرُّوحُ وَٱلۡمَلَـٰٓئِكَةُ صَفّٗاۖ لَّا يَتَكَلَّمُونَ إِلَّا مَنۡ أَذِنَ لَهُ ٱلرَّحۡمَٰنُ وَقَالَ صَوَابٗا

جس دن روح القدس اور فرشتے صف بصف کھڑے ہوں گے، وہ کلام نہیں کریں گے سوائے اُس کے جسے رحمان اجازت دے گا اور وہ درست بات کہے گا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

قرآن کریم، سورۃ 78، آیت 40 (عام شمار 78:39)

ذَٰلِكَ ٱلۡيَوۡمُ ٱلۡحَقُّۖ فَمَن شَآءَ ٱتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِۦ مَـَٔابًا

وہ برحق دن ہے۔ پس جو چاہے اپنے ربّ کی طرف لوٹنے کی جگہ بنائے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad

·

آج 10 میں سے 10 باقی