سورۃ 83: المطففين

قرآن کریم

قرآن کریم، سورۃ 83، آیت 1

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 83، آیت 2

وَيۡلٞ لِّلۡمُطَفِّفِينَ

ہلاکت ہے تول میں ناانصافی کرنے والوں کے لئے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 83، آیت 3

ٱلَّذِينَ إِذَا ٱكۡتَالُواْ عَلَى ٱلنَّاسِ يَسۡتَوۡفُونَ

یعنی وہ لوگ کہ جب وہ لوگوں سے تول لیتے ہیں بھرپور (پیمانوں کے ساتھ) لیتے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 83، آیت 4

وَإِذَا كَالُوهُمۡ أَو وَّزَنُوهُمۡ يُخۡسِرُونَ

اور جب اُن کو ماپ کر یا تول کر دیتے ہیں تو کم دیتے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 83، آیت 5

أَلَا يَظُنُّ أُوْلَـٰٓئِكَ أَنَّهُم مَّبۡعُوثُونَ

کیا یہ لوگ یقین نہیں کرتے کہ وہ ضرور اٹھائے جائیں گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 83، آیت 6

لِيَوۡمٍ عَظِيمٖ

ایک بہت بڑے دن (پیش ہونے) کے لئے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 83، آیت 7

يَوۡمَ يَقُومُ ٱلنَّاسُ لِرَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ

جس دن لوگ تمام جہانوں کے ربّ کے حضور کھڑے ہوں گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 83، آیت 8

كَلَّآ إِنَّ كِتَٰبَ ٱلۡفُجَّارِ لَفِي سِجِّينٖ

خبردار! یقیناً بدکاروں کا اعمال نامہ سِجِّین میں ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 83، آیت 9

وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا سِجِّينٞ

اور تجھے کیا سمجھائے کہ سِجِّین کیا ہے؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 83، آیت 10

كِتَٰبٞ مَّرۡقُومٞ

ایک لکھی ہوئی کتاب ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 83، آیت 11

وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ

ہلاکت ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لئے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 83، آیت 12

ٱلَّذِينَ يُكَذِّبُونَ بِيَوۡمِ ٱلدِّينِ

جو جزا سزا کے دن کو جھٹلاتے ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 83، آیت 13

وَمَا يُكَذِّبُ بِهِۦٓ إِلَّا كُلُّ مُعۡتَدٍ أَثِيمٍ

اور اُسے کوئی نہیں جھٹلاتا مگر ہر ایک حد سے بڑھا ہوا سخت گنہگار۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 83، آیت 14

إِذَا تُتۡلَىٰ عَلَيۡهِ ءَايَٰتُنَا قَالَ أَسَٰطِيرُ ٱلۡأَوَّلِينَ

جب اس پر ہماری آیات پڑھی جاتی ہیں وہ کہتا ہے پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 83، آیت 15

كَلَّاۖ بَلۡۜ رَانَ عَلَىٰ قُلُوبِهِم مَّا كَانُواْ يَكۡسِبُونَ

خبردار! حقیقت یہ ہے کہ اُن کے دلوں پر زنگ لگادیا ان کسبوں نے جو وہ کیا کرتے تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 83، آیت 16

كَلَّآ إِنَّهُمۡ عَن رَّبِّهِمۡ يَوۡمَئِذٖ لَّمَحۡجُوبُونَ

خبردار! یقیناً اس دن وہ اپنے ربّ سے پردے میں کردیئے جائیں گے (یعنی اس کی رؤیت سے محروم کردیئے جائیں گے)۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 83، آیت 17

ثُمَّ إِنَّهُمۡ لَصَالُواْ ٱلۡجَحِيمِ

پھر ضرور وہ جہنّم میں داخل ہوں گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 83، آیت 18

ثُمَّ يُقَالُ هَٰذَا ٱلَّذِي كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ

پھر کہا جائے گا کہ یہی ہے وہ جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 83، آیت 19

كَلَّآ إِنَّ كِتَٰبَ ٱلۡأَبۡرَارِ لَفِي عِلِّيِّينَ

خبردار! یقیناً نیکوں کا اعمال نامہ ضرور عِلِّیِّین میں ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 83، آیت 20

وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا عِلِّيُّونَ

اور تجھے کیا سمجھائے کہ عِلِّیِّین کیا ہے؟

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

10 von 10 heute frei