سورۃ 83: المطففين
قرآن کریم, حصہ 2
قرآن کریم، سورۃ 83، آیت 21 (عام شمار 83:20)
ایک لکھی ہوئی کتاب ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 83، آیت 22 (عام شمار 83:21)
مقرب لوگ اُسے (اپنی آنکھوں سے) دیکھ لیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 83، آیت 23 (عام شمار 83:22)
یقیناً نیک لوگ ضرور آسائش میں ہوں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 83، آیت 24 (عام شمار 83:23)
آراستہ تختوں پر متمکن نظارہ کر رہے ہوں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 83، آیت 25 (عام شمار 83:24)
تُو اُن کے چہروں میں ناز و نعم کی تروتازگی پہچان لے گا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 83، آیت 26 (عام شمار 83:25)
وہ ایک سربمہر شراب میں سے پلائے جائیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 83، آیت 27 (عام شمار 83:26)
اُس کی مہر مشک ہوگی۔ پس اسی (معاملہ) میں چاہئے کہ مقابلہ کی رغبت رکھنے والے ایک دوسرے سے بڑھ کر رغبت کریں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 83، آیت 28 (عام شمار 83:27)
اُس کا مزاج تسنیم سے (مرکّب) ہوگا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 83، آیت 29 (عام شمار 83:28)
ایک ایسا چشمہ جس سے مقرب لوگ پئیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 83، آیت 30 (عام شمار 83:29)
یقیناً وہ لوگ جنہوں نے جُرم کئے اُن لوگوں سے جو ایمان لائے ہنسی کیا کرتے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 83، آیت 31 (عام شمار 83:30)
اور جب اُن کے پاس سے گزرتے تھے تو باہم اشارے کرتے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 83، آیت 32 (عام شمار 83:31)
اور جب اپنے اہل و عیال کی طرف لَوٹتے تھے، بےہودہ باتیں بناتے ہوئے لَوٹتے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 83، آیت 33 (عام شمار 83:32)
اور جب کبھی اُنہیں دیکھتے تھے، کہتے تھے، یقیناً یہی ہیں جو پکّے گمراہ ہیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 83، آیت 34 (عام شمار 83:33)
حالانکہ وہ اُن پر نگہبان بناکر نہیں بھیجے گئے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 83، آیت 35 (عام شمار 83:34)
پس وہ لوگ جو ایمان لائے آج کفار پر ہنسیں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 83، آیت 36 (عام شمار 83:35)
آراستہ تختوں پر متمکن نظارہ کر رہے ہوں گے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad
قرآن کریم، سورۃ 83، آیت 37 (عام شمار 83:36)
کیا کفار اُس کی پوری جزا دے دیئے گئے ہیں جو وہ کیا کرتے تھے؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad