سورۃ 89: الفجر
قرآن کریم
قرآن کریم، سورۃ 89، آیت 1
اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 89، آیت 2
قَسم ہے فجر کی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 89، آیت 3
اور دس راتوں کی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 89، آیت 4
اور جُفت کی اور طاق کی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 89، آیت 5
اور رات کی جب وہ چل پڑے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 89، آیت 6
کیا اس میں کسی صاحبِ عقل کےلئے کوئی قَسم ہے؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 89، آیت 7
کیا تُو نے دیکھا نہیں کہ تیرے ربّ نے عاد سے کیا کیا؟
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 89، آیت 8
(یعنی عاد کی شاخ) اِرم کے ساتھ، جو بڑے ستونوں والے تھے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 89، آیت 9
جن جیسی تعمیر ملکوں میں کبھی نہیں کی گئی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 89، آیت 10
اور ثمود کے ساتھ، جنہوں نے وادی میں چٹانیں تراشی تھیں۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 89، آیت 11
اور فرعون کے ساتھ، جو کِیل کانٹوں سے لیس تھا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 89، آیت 12
(یہ) وہ لوگ (تھے) جنہوں نے ملکوں میں سرکشی کی۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 89، آیت 13
اور ان میں بہت زیادہ فساد کیا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 89، آیت 14
پس تیرے ربّ نے عذاب کا کوڑا ان پر برسایا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 89، آیت 15
یقیناً تیرا ربّ ضرور گھات میں تھا۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 89، آیت 16
پس انسان کا حال یہ ہے کہ جب اُس کا ربّ اُس کی آزمائش کرتا ہے پھر اُسے عزّت دیتا اور اُسے نعمت عطا کرتا ہے تو وہ کہتا ہے میرے ربّ نے میرا اِکرام کیا ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 89، آیت 17
اور اس کے برعکس جب وہ اُس کی آزمائش کرتا اور اس کا رزق اس پر تنگ کر دیتا ہے تو وہ کہتا ہے میرے ربّ نے میری بے عزتی کی ہے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 89، آیت 18
خبردار! درحقیقت تم یتیم کی عزّت نہیں کرتے۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 89، آیت 19
اور نہ ہی مسکین کو کھانا کھلانے کی ایک دوسرے کو ترغیب دیتے ہو۔
Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)
قرآن کریم، سورۃ 89، آیت 20
اور تم ورثہ تمام تر ہڑپ کر جاتے ہو۔