سورۃ 92: الليل

قرآن کریم

قرآن کریم، سورۃ 92، آیت 1

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 92، آیت 2

وَٱلَّيۡلِ إِذَا يَغۡشَىٰ

قسم ہے رات کی جب وہ ڈھانپ لے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 92، آیت 3

وَٱلنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّىٰ

اور دن کی جب وہ روشن ہوجائے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 92، آیت 4

وَمَا خَلَقَ ٱلذَّكَرَ وَٱلۡأُنثَىٰٓ

اور اس کی جو اُس نے نر اور مادہ پیدا کئے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 92، آیت 5

إِنَّ سَعۡيَكُمۡ لَشَتَّىٰ

تمہاری کوشش یقیناً الگ الگ ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 92، آیت 6

فَأَمَّا مَنۡ أَعۡطَىٰ وَٱتَّقَىٰ

پس وہ جس نے (راہِ حق میں) دیا اور تقویٰ اختیار کیا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 92، آیت 7

وَصَدَّقَ بِٱلۡحُسۡنَىٰ

اور بہترین نیکی کی تصدیق کی۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 92، آیت 8

فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلۡيُسۡرَىٰ

تو ہم اسے ضرور کشادگی عطا کریں گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 92، آیت 9

وَأَمَّا مَنۢ بَخِلَ وَٱسۡتَغۡنَىٰ

اور جہاں تک اس کا تعلق ہے جس نے بخل کیا اور بے پروائی کی۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 92، آیت 10

وَكَذَّبَ بِٱلۡحُسۡنَىٰ

اور بہترین نیکی کی تکذیب کی۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 92، آیت 11

فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلۡعُسۡرَىٰ

تو ہم اُسے ضرور تنگی میں ڈال دیں گے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 92، آیت 12

وَمَا يُغۡنِي عَنۡهُ مَالُهُۥٓ إِذَا تَرَدَّىٰٓ

اور اس کا مال جب تباہ ہو جائے گا اس کے کسی کام نہ آئے گا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 92، آیت 13

إِنَّ عَلَيۡنَا لَلۡهُدَىٰ

یقیناً ہدایت دینا ہم پر بہرحال فرض ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 92، آیت 14

وَإِنَّ لَنَا لَلۡأٓخِرَةَ وَٱلۡأُولَىٰ

اور یقیناً انجام بھی لازماً ہمارے تصرف میں ہے اور آغاز بھی۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 92، آیت 15

فَأَنذَرۡتُكُمۡ نَارٗا تَلَظَّىٰ

پس میں تمہیں اس آگ سے ڈراتا ہوں جو شعلہ زن ہے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 92، آیت 16

لَا يَصۡلَىٰهَآ إِلَّا ٱلۡأَشۡقَى

اس میں کوئی داخل نہیں ہوگا مگر سخت بدبخت۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 92، آیت 17

ٱلَّذِي كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ

وہ جس نے جھٹلایا اور پیٹھ پھیر لی۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 92، آیت 18

وَسَيُجَنَّبُهَا ٱلۡأَتۡقَى

جبکہ سب سے بڑھ کر متّقی اس سے ضرور بچایا جائے گا۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 92، آیت 19

ٱلَّذِي يُؤۡتِي مَالَهُۥ يَتَزَكَّىٰ

جو اپنا مال دیتا ہے پاکیزگی چاہتے ہوئے۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

قرآن کریم، سورۃ 92، آیت 20

وَمَا لِأَحَدٍ عِندَهُۥ مِن نِّعۡمَةٖ تُجۡزَىٰٓ

اور اس پر کسی کا احسان نہیں ہے کہ جس کا (اس کی طرف سے) بدلہ دیا جا رہا ہو۔

Urdu translation: Hazrat Mirza Tahir Ahmad (rh)

10 von 10 heute frei