تقریر فرمودہ ۲۸ دسمبر ۱۹۳۷ء بر موقع جلسہ سالانہ
انقلابِ حقیقی
۔انقلاب حقیقی
بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
انقلاب حقیقی
( تقریر فرموده ۲۸ دسمبر ۱۹۳۷ء بر موقع جلسه سالانه)
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا
لاؤڈ سپیکر کی ایجاد
آج میری آواز تو اتنی بیٹھی ہوئی ہے کہ شاید لاؤڈ سپیکر کے بغیر دوستوں تک آواز
پہنچنی مشکل ہو جاتی لیکن اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ میں جو اشاعت کا زمانہ ہے اور جہاں گلے
کا سب سے زیادہ خرچ ہوتا ہے اپنے بندوں پر رحم کرتے ہوئے یہ ایجاد کر دی ہے جس پر ہم
جس قدر بھی اس کا شکر بجالائیں کم ہے۔انگریزی میں گلے کی تکلیف کو کلر جی مینز تھروٹ
(CLERGYMAN'S THROAT) کہتے ہیں یعنی پادریوں کے گلے کی
تکلیف۔اور پادری صرف اتوار کے دن نہایت مدھم سی آواز میں پندرہ بیس یا تمھیں منٹ ہی
تقریر کر کے بیٹھ جاتے ہیں اور یہ سمجھ لیا جاتا ہے کہ اس ہفتہ کی ایک تقریر کی وجہ سے وہ اس
بات کے مستحق ہیں کہ اُن کے گلے کی خراش کا نام ہی پادریوں کے گلے کی خراش رکھ دیا
جائے۔پھر اُن لوگوں کا کیا حال ہے جنہیں ضرورت کے ماتحت چھ چھ گھنٹے بھی تقریریں
کرنی پڑتی ہیں اور جن کے جمعہ کا ایک خطبہ بسا اوقات پادریوں کے مہینوں کی تقریروں
1
۔انقلاب حقیقی
سے بڑھ جاتا ہے۔پس میں سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے یہ ایجاد ہم لوگوں کیلئے ہی کی ہے جن
کے گلوں پر ان تقریروں کا سب سے زیادہ اثر پڑتا ہے۔دوستوں کے تار
پیشتر اس کے کہ میں اپنا آج کا مضمون شروع کروں بعض دوستوں کی تاروں کا
مضمون پڑھ کر سنا دیتا ہوں جنہوں نے مجھ سے اور تمام دوستوں سے خواہش کی ہے کہ ان
ایام کی دعاؤں میں انہیں شامل رکھا جائے (اس کے بعد حضور نے ہندوستان کے مختلف
علاقوں اور بیرون ہند کے ان اصحاب کے نام سنائے جنہوں نے بذریعہ تار جلسہ میں شامل
ہونے والے اصحاب کو السَّلامُ عَلَيْكُمْ کہا اور درخواست دعا کی تھی پھر فرمایا : - )
میاں عزیز احمد صاحب کے متعلق دوسوالات کے جواب
میں اپنا مضمون شروع کرنے سے پہلے کچھ اور باتیں بھی کہنا چاہتا ہوں ایک تو یہ
ہے
کہ گل ایک دوست نے لیکچر کی حالت میں مجھے ایک رقعہ دیا۔چونکہ لیکچر دیتے وقت میں
زیادہ تر کوشش یہی کرتا ہوں کہ رھتے نہ پڑھوں کیونکہ اس طرح لیکچر بالکل خراب ہو جاتا
ہے اس لئے میں نے اُسے اُس وقت نہ پڑھا بلکہ بعد میں پڑھا۔اس میں میری اُس تقریر
کے متعلق جو گل میں نے مصری صاحب کے متعلق کی ہے دوسوالات درج تھے۔کوئی محمد
عبداللہ صاحب ہیں جنہوں نے وہ رقعہ لکھا۔بہر حال ایک بات انہوں نے یہ کھی ہے کہ
آپ کی طرف سے اعلان تھا کہ اگر کسی شخص نے کوئی خلاف قانون حرکت کی اور شرارت اور
فساد پیدا کیا تو میں اُسے جماعت سے خارج کر دوں گا مگر باوجود اس اعلان کے عزیز احمد
جس کے ہاتھوں فخر الدین ملتانی قتل ہوا اب تک جماعت میں موجود ہے اور اسے جماعت
له
2
۔انقلاب حقیقی
سے خارج نہیں کیا گیا اس کی کیا وجہ ہے؟ دوسرے اگر یہ اعلان صحیح تھا تو عزیز احمد کی طرف
سے احمدی وکیل پیروی کیوں کرتے رہے ہیں؟ معلوم ہوتا ہے یہ دوست اگر مبائعین میں
سے ہیں تو نہ انہوں نے کبھی میرے خطبے پڑھے ہیں اور نہ انہیں قانون کی کوئی واقفیت ہے
اور اگر ہماری جماعت کے یہ دوست نہیں تو خیر دوسرے لوگ ہم پر اعتراض کیا ہی کرتے
ہیں اور اس لحاظ سے یہ کوئی عجیب بات نہیں۔تھا کہ :۔اصل بات یہ ہے کہ وہ اعلان جس کے متعلق وہ یہ کہتے ہیں کہ جب اُس میں کہا گیا
اگر کسی احمدی کی نسبت ثابت ہوا کہ وہ فساد کرتا یا اس میں شامل ہوتا ہے
تو اُسے جماعت سے خارج کر دیا جائے گا۔وہ میاں عزیز احمد کے فعل کے ایک دن بعد کا ہے اور اس میں صاف لکھا ہوا ہے کہ
یہ ہدایت آئندہ کے متعلق ہے۔چنانچہ میرے اعلان کے الفاظ یہ ہیں کہ :۔آئندہ کیلئے دوستوں کو پھر ہدایت کر دینی چاہتا ہوں کہ وہ اپنے نفسوں کو
پوری طرح قابو میں رکھیں اور انتہائی اشتعال کے وقت بھی اپنے جذبات کو
۲۱
دبائے رکھیں“ سے
پھر اسی اعلان کو میں نے ایک اور موقع پر اس طرح دُہرایا ہے کہ:
” جو شخص قانون کو اپنے ہاتھ میں لے گا اور کسی ذاتی یا جماعتی مخالف پر ہاتھ
اُٹھائے گا اُسے میں آئندہ فوراً جماعت سے خارج کر دوں گا“ سے
پس جب کہ یہ ہدایت آئندہ کے متعلق تھی اور میاں عزیز احمد کے فعل سے پہلے ایسی
الفضل ۱۰ اگست ۱۹۳۷ء
الفضل ۲۰ را گست ۱۹۳۷ء
3
انقلاب حقیقی
کوئی ہدایت میری طرف سے نافذ نہیں ہوئی تھی تو میاں عزیز احمد کو جماعت سے کس طرح
خارج کیا جاتا۔اسی طرح جو دوسرا اعتراض کیا گیا ہے کہ احمدی وکیل میاں عزیز احمد کے مقدمہ کی
پیروی کیوں کرتے ہیں یہ بھی قانونی ناواقفیت کی وجہ سے کیا گیا ہے۔وکلاء کا فرض ہوتا ہے
کہ خواہ انہیں کوئی اپنے مقدمہ کیلئے مقرر کرے وہ اس کے مقدمہ کی پیروی کریں اور یہاں تو
ایک خاص بات بھی ہے اور وہ یہ کہ شیخ بشیر احمد صاحب نے یہ کیس اپنی طرف سے نہیں لیا
بلکہ وہ گورنمنٹ کی طرف سے اس مقدمہ کی پیروی کیلئے مقرر ہیں اور ہائی کورٹ نے انہیں
اپنی طرف سے فیس دے کر کھڑا کیا ہے کیونکہ گورنمنٹ نے یہ اصول مقرر کر رکھا ہے کہ اگر
کوئی غریب شخص ملزم ہو اور وہ اپنے وکیل کے اخراجات برداشت نہ کرسکتا ہوتو حکومت خود
اُس کی طرف سے وکیل مقرر کرتی اور اُس کے اخراجات آپ برداشت کرتی ہے۔پس اگر
عیسائی گورنمنٹ انصاف کا اتنا خیال رکھتی ہے کہ وہ اپنے خرچ پر ملزم کی طرف سے کسی کو
وکیل مقرر کر دیتی ہے اور ملزم کو اپنی بریت ثابت کرنے کا موقع دیتی ہے تو میں نہیں سمجھ سکتا
ایک احمدی ملزم کی طرف سے وکیل کیوں کھڑا نہ ہو سکے۔جو حق حکومت کی طرف سے ہر
مذہب کے غریب ملزموں کو حاصل ہے وہ یقیناً ایک احمدی کو بھی ملنا چاہئے اور اسی وجہ سے
شیخ بشیر احمد صاحب اس مقدمہ کی پیروی کر رہے ہیں۔پس شیخ صاحب کو جماعت کی طرف
سے نہیں کھڑا کیا گیا بلکہ ہائی کورٹ نے انہیں فیس دے کر خود کھڑا کیا ہے۔حضرت بابا نانک کو مسلمان کہنا اور ایک مجسٹریٹ
دوسری بات میں یہ کہنی چاہتا ہوں کہ پچھلے دنوں ہمارے ایک مقدمہ کے دوران
میں ایک مجسٹریٹ نے ایک وکیل کو مخاطب کر کے کہا کہ اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو
۔انقلاب حقیقی
(ادب کے الفاظ تو میں استعمال کر رہا ہوں انہوں نے تو یہ کہا تھا کہ اگر تمہارے محمد صاحب
کو) کوئی کافر اور غدار کہہ دے تو تم اسے کیسا سمجھو گے؟ اور تمہارا دل اس سے دُکھے گا یا نہیں
دُکھے گا؟ اسی طرح باوانا تک صاحب کو مسلمان کہنے سے سکھوں کا دل دُکھتا ہے۔یہ طریق
کلام اتنا ناشائستہ ہے کہ میں حیران ہوں اگر حکومت اپنے مجسٹریٹوں کو اس قسم کی باتوں کا
اختیار دیتی ہو اور پھر اس کا نام عدالت رکھتی ہو تو پھر دنیا میں کسی اور فسادی کی ضرورت ہی کیا
ہے۔اس طرح تو خود گورنمنٹ فساد کا موجب کہلائے گی۔رسول کریمہ کی ہتک اور احرار
کہا جاتا ہے بلکہ وہ احراری جو رسول کریم ﷺ کی محبت کے بلند بانگ دعاوی
کرتے ہیں کہتے ہیں کہ اس نے اپنے فقرہ کو اگر سے مشروط کر دیا تھا یعنی اس نے یہ نہیں کہا
تھا کہ محمد صاحب ایسے ہیں بلکہ اس نے کہا تھا کہ اگر محمد صاحب کو کوئی ایسا کہہ دے تو آپ کا
دل دُکھے گا یا نہیں؟ لیکن کیا وہ بتا سکتے ہیں کہ اگر کسی احراری لیڈر سے باتیں کرتے ہوئے
کوئی شخص کہے کہ اگر تمہاری ماں کو کوئی بدکار اور کنجری کہے تو تمہارا دل اس سے دُکھے گا یا
نہیں تو کیا وہ اسے پسند کریں گے؟ میں سمجھتا ہوں یقیناً وہ اسے پسند نہیں کریں گے۔پس
اگر کا لفظ لگانے سے جُرم کی اہمیت کم نہیں ہو جاتی۔مباحثہ میں دشمن کا جواب دیتے وقت
بات کرنے کے اصول اور ہوتے ہیں اور عدالت کی حیثیت اور ہوتی ہے اور عدالت کو اپنے
وقار کو قائم رکھنا چاہئے اور ایسے الفاظ سے کلّی طور پر احتراز کرنا چاہئے۔ہندوؤں کا ایک روزانہ اخبار ” عام لاہور سے نکلا کرتا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام اسے ہمیشہ منگوایا کرتے تھے اور آپ اس کے خریدار تھے۔ایک دفعہ اس نے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم یا قرآن کریم کے متعلق ایک مضمون لکھا جس میں اگر“ کا لفظ
5
انقلاب حقیقی
استعمال کر کے اس نے ایک گندی گالی دے دی، میں بھی چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی سنت میں اس اخبار کا خریدار تھا اس لئے میں نے پہلے اسے چٹھی لکھی کہ تم نے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک کی ہے اس کا اپنے اخبار میں ازالہ کرو۔مگر اس چٹھی کا
اُس نے جواب یہ دیا کہ میں نے کوئی بہتک نہیں کی میں نے تو صرف اگر کا لفظ استعمال کر کے
ایک شرطی بات کہی تھی۔اس پر میں نے اسے ایک مضمون بھیجا جس میں ویدوں اور وید کے
رشیوں کے متعلق میں نے اگر اگر کا لفظ استعمال کر کے کئی سخت الفاظ کہے کہ اگر تمہارے رشی
کے متعلق کوئی یہ کہہ دے تو تم اسے کیا سمجھو گے، اگر ویدوں کے متعلق کوئی یہ کہہ دے تو تم
اسے کیسا سمجھو گے اور نیچے میں نے لکھ دیا کہ آپ اس مضمون کو شائع کر دیں۔مضمون تو اُس
نے کیا شائع کرنا تھا اُس کا دو صفحہ کا ایک خط آ گیا جو گالیوں سے بھرا ہو اتھا اور جس میں لکھا تھا
کہ آپ مرزا صاحب کے لڑکے ہیں آپ کے متعلق میں یہ امید نہیں کرتا تھا کہ ایسے الفاظ
ہمارے ویدوں اور رشیوں کے متعلق استعمال کریں گے۔میں نے اسے لکھا کہ میں نے تو
کوئی گالی نہیں دی میں نے تو اگر کا لفظ استعمال کر کے بعض سوالات دریافت کئے تھے۔گورنمنٹ کو متوجہ کیا جائے
میں سمجھتا ہوں ہماری جماعت کا فرض ہے کہ وہ ایسے امور کے متعلق گورنمنٹ کو توجہ
دلائے اور پورے زور سے توجہ دلائے۔کسی نے کہا تھا کہ مجسٹریٹ صاحب یہ الفاظ واپس
لینے کیلئے تیار ہیں۔میرے پاس جب یہ پیغام پہنچا تو میں نے کہا ہمیں تو کسی سے دشمنی نہیں
ہم تو ہر ایک کی عزت کرتے ہیں اگر گورنمنٹ کے آفیسر ز صیح طریق پر چلیں تو ہم انہیں اپنے
سر آنکھوں پر بٹھانے کیلئے تیار ہیں اور اگر وہ یہ الفاظ واپس لے لیں تو ہمیں اس سے بڑی
خوشی ہوگی اور ہم سمجھیں گے کہ معاملہ ختم ہو گیا۔مگر بعد میں میں نے سنا کہ انہوں نے الفاظ
6
۔انقلاب حقیقی
واپس لینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ میں صرف یہ کہنے کیلئے تیار ہوں کہ ان الفاظ سے میری
نیت ہتک
کی نہیں تھی اپنے الفاظ واپس لینے کیلئے تیار نہیں۔معلوم ہوا ہے پیرا کبر علی صاحب نے اس کے متعلق اسمبلی میں سوال بھیجا ہے۔اتنے حصہ کے متعلق میں انہیں جَزَاكُمُ الله کہتا ہوں مگر اتنا ہی کافی نہیں حکومت کو مجبور کرنا
چاہئے کہ وہ اس بارے میں ضروری کارروائی کرے۔اگر مسلمان
ممبر یہ تہیہ کر لیں کہ جب
تک رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اس ہتک کا ازالہ نہیں کیا جائے گا اور ہتک کرنے
والے مجسٹریٹ کو سزا نہیں دی جائے گی اُس وقت تک وہ کونسل کا کام چلنے نہیں دیں گے تو
میں سمجھتا ہوں حکومت اس معاملہ کی طرف جلد متوجہ ہو سکتی ہے۔شیخ عبدالرحمن مصری کے لیکچر میں شمولیت کی ممانعت
تیسری بات جو میں کہنا چاہتا ہوں وہ آج کے ایک اعلان کے متعلق ہے جو مصری
صاحب کے لیکچر کے متعلق کسی نے کیا ہے اور جس میں ایک فقرہ یہ لکھا ہے کہ میری طرف
سے جماعت کے دوستوں کو اجازت ہے کہ ان کے لیکچر میں شامل ہوں حالانکہ ان امور میں
اجازت اور عدم اجازت کا کوئی سوال نہیں ہوتا بلکہ یہ امور انسان کے قلب سے تعلق رکھتے
ہیں۔ایک شخص اگر میرے پاس آئے اور کہے کہ مجھے آپ کے متعلق بعض شبہات ہیں اور
میں نے آپ کو بینات وشواہد سے نہیں مانا تھا بلکہ سنی سنائی باتوں پر اعتبار کر کے مانا تھا اب
میں چاہتا ہوں کہ دوسرے فریق کی بھی باتیں سنوں اور دیکھوں کہ وہ کیا کہتا ہے تو شرعاً اور
اخلاقاً مجھے کوئی اختیار نہیں کہ میں اسے روکوں۔اگر کسی کو میری خلافت کے متعلق شبہ ہے تو
اس کو نہ صرف جائز ہے بلکہ اس کے متعلق یہ پسندیدہ امر ہے کہ وہ وہاں جائے اور باتوں کا
موازنہ کرے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ جن لوگوں نے تحقیق کر لی ہے اور قرآن وحدیث
7
انقلاب حقیقی
کے ماتحت میری بیعت کی ہے اور میری صداقت میں انہیں کسی قسم کا طبہ نہیں وہ بھی وہاں
جائیں اور تماشہ کے طور پر ان کے لیکچر میں بیٹھیں۔اگر ایسا جائز ہوتا تو ہمیں نظر آتا کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر بحث کے موقع پر پہنچ جاتے اور فرماتے کہ آؤ ہم تحقیق
کریں اسلام سچا ہے یا نہیں؟ یہودی لیکچر دیتے تو ان میں چلے جاتے کہ شاید یہودی مذہب
سچا ہو، عیسائی لیکچر دیتے تو وہ سننے چلے جاتے اور کہتے کہ تحقیق کرنی چاہئے۔مگر کہیں سے
بھی یہ ثابت نہیں ہوسکتا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایسی مجالس میں گئے ہوں بلکہ آپ
اگر فرماتے ہیں تو یہ کہ اَدْعُوا إلى اللون على بَصِيرَةٍ أَنَا وَ مَنِ اتَّبَعَنِي !
میں نے خدا کو دیکھ کر مانا ہے مجھے مزید تحقیق کی کیا ضرورت ہے۔پس جس نے مجھے مانا اور
تحقیق کر کے مانا ہے اسے
تماشہ کے طور پر وہاں جا کر وقت ضائع کرنے کی اجازت نہیں
دی جاسکتی کیونکہ ان کا جانا بے فائدہ اور لغو ہے۔ہاں جس نے ابھی تک تحقیق نہیں کی اسے
یقیناً جانا چاہئے۔شیخ عبد الرحمن مصری کا لغو مطالبہ
دوسرے انہوں نے وہی بات کی ہے جو حروریہ کیا کرتے تھے کہ بعض دفعہ ایک
اچھی بات کہتے مگر ارادہ فساد اور شرارت کا ہوتا۔جیسے کل ہی میں نے بتایا تھا کہ وہ حضرت علی
کی مجلس میں آجاتے اور نعرہ لگاتے کہ لاحُكُمَ إِلَّا لِلهِ کہ حکم اللہ کا ہے اور مسلمانوں کو آپس
يوسف: ۱۰۹
ے حروری: عراق میں کوفہ کے نزدیک ایک چھوٹا سا مقام حروراء ہے۔جہاں خوارج نے سب سے پہلے
حضرت علی کے خلاف خروج کیا تھا۔اسی حروراء کی نسبت سے ابتدائی دور کے خوارج کو ” حروریہ“ بھی
کہتے ہیں۔(اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد اصفحہ ۴۲ ۵ مطبوعہ لاہور۱۹۸۷ء)
8
۔انقلاب حقیقی
میں مشورہ کر کے کام کرنا چاہئے۔حضرت علی رضی اللہ عنہ یہ سنتے تو فرماتے كَلِمَةُ الْحَقِ
أُرِيدَ بِهَا بَاطِل ! بات تو تم سچی کہتے ہو مگر تمہاری غرض فتنہ و فساد ہے۔اسی طرح مصری
صاحب نے مجھے انہی دنوں چٹھی لکھی کہ مجھے جلسہ سالانہ میں دو دن دو دو گھنٹے لیکچر کیلئے
وقت دیا جائے اور اگر آپ نہ دیں گے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ آپ نہیں چاہتے کہ سچ
ظاہر ہو۔میں نے انہیں لکھا کہ اگر ہم آپ کو اجازت دے دیں تو پھر ہر مذہب والا ہمیں کہہ
سکتا ہے کہ مجھے بھی دو دو گھنٹہ وقت دیا جائے اور اس طرح اگر ہم دو دو گھنٹے ہر مذہب والے
لود دینے لگیں تو ہماری اپنی تقریروں کیلئے کونسا وقت باقی رہے اور اگر ہم نہ دیں تو وہ بھی کہہ
سکتے ہیں کہ تم سچ چھپانا چاہتے ہو۔آریہ کہیں گے تم نے ہمیں چونکہ وقت نہیں دیا اس لئے
معلوم ہوا کہ تمہیں سچائی سے غرض نہیں، عیسائی کہیں گے کہ ہمیں چونکہ وقت نہیں ملا اس لئے
معلوم ہوا کہ تمہیں صداقت معلوم کرنے کی کوئی تڑپ نہیں ،سکھ کہیں گے ہمیں چونکہ وقت
نہیں دیا گیا اس لئے معلوم ہوا کہ احمدی سچ چُھپانا چاہتے ہیں۔پس چونکہ اس طرح ہر ایک
کو وقت دے کر ہمارے لئے کوئی وقت نہیں بچتا اور یوں بھی یہ مطالبہ بالکل لغو ہے اس لئے
میں نے انہیں لکھا کہ یہ طریق درست نہیں آپ الگ بے شک تقریریں کریں میں آپ کو
نہیں روکتا۔باقی ہمارے جلسہ کے ایام میں میں نہیں کہہ سکتا کہ کسی اور جلسہ کے کرنے کی
اجازت آپ کو حکومت کی طرف سے ملے یا نہ ملے کیونکہ ۱۹۳۴ء میں احرار کے جلسہ کے
وقت ہمیں یہ نوٹس دیا گیا تھا کہ ہم ان کے جلسہ سے پانچ دن پہلے اور پانچ دن بعد کوئی جلسہ
منعقد نہیں کر سکتے حالانکہ قادیان ہمارا مذہبی مرکز ہے اور ہم اس میں ہر وقت جلسہ کرنے کا
حق رکھتے ہیں۔میں نے اس کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں لکھا کہ محکمہ کی اس معاملہ میں
گورنمنٹ سے بحث ہو رہی ہے مگر انہوں نے اس کے یہ معنی نکال لئے کہ گویا انہیں ہماری
ل الكامل في التاريخ لابن الاثير المجلد الثالث صفحه ۳۳۴ مطبوعہ بیروت ۱۹۶۵ء
۔انقلاب حقیقی
طرف سے ان دنوں تقریر کرنے کی اجازت ہے۔حالانکہ گورنمنٹ سے ہماری یہ بحث ہو
رہی ہے کہ تم نے احرار کے جلسہ کے ایام میں ہمیں یہ حکم دیا تھا کہ ہم اس جلسہ سے پانچ دن
پہلے اور پانچ دن بعد کوئی جلسہ منعقد نہ کریں۔پس اسی حکم کی بناء پر ہم بھی مطالبہ کرتے ہیں
کہ یہی حق ہمارے متعلق تسلیم کیا جائے اور جب ہمارا جلسہ ہو تو اس سے پانچ دن پہلے اور
پانچ دن بعد کسی کو جلسہ کرنے کی اجازت نہ ہو۔پس مصری صاحب کا ۲۹۔دسمبر کو کوئی جلسہ
منعقد کرنا اور اس میں اپنا لیکچر رکھنا درحقیقت اس حق کے خلاف ہے لیکن چونکہ اس کا تعلق
حکومت سے تھا مجھے مصری صاحب کو اس بارہ میں کچھ کہنے کی ضرورت نہ تھی۔یہ صاف بات ہے کہ اگر کسی کو یہ کہا جائے کہ دوسرے کی حق بات بھی نہ سنو تو یہ جبر
ہوگا اور جبر اسلام میں جائز نہیں۔پس جو شخص ابھی حقیقت کو سمجھنا چاہتا ہے یا تحقیق کرنا چاہتا
ہے تو اس کے لئے جائز ہے کہ وہاں جائے مگر جو شخص تحقیق کر چکا ہے اور عــلــى وجـــه
البصيرت اُس نے میری بیعت کی ہے ہم اس کو اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ وہاں
جائے۔سوائے اس کے کہ وہ مباحث یا مناظر ہو یا مباحث و مناظر کا مددگار ہو۔مؤمن کا
کوئی کام حکمت سے خالی نہیں ہوتا اور نہ وہ کوئی بے فائدہ اور لغو کام کرتا ہے اگر میں اس قسم
کی دعوتیں قبول کرنا شروع کر دوں تو مجھے روزانہ چٹھیاں، آنی شروع ہو جا ئیں کہ آج فلاں
جگہ ہماری تقریر ہے آپ اس میں ضرور شریک ہوں۔دوسری جگہ ہمارا جلسہ ہے آپ بھی
آئیں اور سنیں اور اگر ایسی چٹھیاں آئیں تو میرا ایک ہی جواب ہوگا اور وہ یہ کہ میں نے
عَلَى وَجْهِ الْبصيرت احمدیت کی صداقت کا مشاہدہ کر لیا ہے۔پس دوسری بات میرے لئے پیدا ہی نہیں ہو سکتی۔کیا دنیا میں تم نے کبھی دیکھا کہ
کسی شخص نے دوسرے سے کہا ہو کہ آؤ ہمارے ساتھ چلو فلاں جگہ بحث ہوگی کہ تمہاری جو
بیوی ہے وہ تمہاری ہی بیوی ہے یا کسی اور کی۔کون اتو ہے؟ جو ایسے شخص کے ساتھ چلے گاوہ
10
۔انقلاب حقیقی
تو کہے گا کہ میرے لئے یہ بات اُسی وقت سے حل شدہ ہے جب سے وہ میرے گھر میں بس
رہی ہے۔(الفضل ۲۰ ؍ دسمبر ۱۹۳۸ء)
آج جس مضمون کو میں بیان کرنا چاہتا ہوں وہ عجیب نوعیت کا ہے یعنی ایسا ہے کہ
اگر چاہوں تو ایک فقرہ کہ کر بیٹھ جاؤں اور مضمون ختم ہو جائے اور اگر چاہوں اور اللہ تعالیٰ
توفیق دے تو کئی دن بارہ بارہ گھنٹے تقریریں ہوتی رہیں مگر یہ مضمون ختم نہ ہو اور یہ بھی ہو سکتا
ہے کہ میں چار پانچ گھنٹے میں ایک حد تک اس مضمون کو بیان کر دوں۔سو وقت کو مد نظر
رکھتے ہوئے میں اس آخری اور وسطی طریق کو ہی اختیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں وَاللهُ
الْمُوَفِّقُ
قومی زندگی کے قیام کے اصول
سب سے پہلے میں جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ جماعت کو یہ
امراچھی طرح یا درکھنا چاہئے کہ دو اصول ایسے ہیں جو دنیا میں ہمیشہ سے کارفرما ہیں اور قومی
زندگی کبھی ان دو اصول کے بغیر قائم نہیں رہتی۔آدم سے لے کر اس وقت تک دینی کیا اور
دنیوی کیا، عقلی کیا اور علمی و عملی کیا، کوئی تحریک ایسی نہیں جو حقیقی طور پر اس وقت تک کامیاب
ہوئی ہو جب تک کہ یہ دو باتیں اس کے ساتھ شامل نہ ہوں۔ہر تحریک کے ساتھ ایک پیغام کی ضرورت
اول اصول یہ ہے کہ کوئی تحریک دنیا میں حقیقی طور پر کامیاب نہیں ہو سکتی جب تک
اس میں کوئی نیا پیغام نہ ہو یعنی وہ کوئی ایسی چیز دنیا کے سامنے پیش نہ کر رہی ہو جو پہلے کسی کو
11
۔انقلاب حقیقی
معلوم نہ ہو۔یا کم سے کم یہ کہ اُس وقت کے لوگ اُسے بُھول چکے ہوں۔مثلاً ہمارے اس
ملک میں ایسی انجمنیں کامیابی سے چلتی ہیں جن کی غرض یہ ہوتی ہے کہ وہ لوگوں کو تحریک
کریں کہ لڑکوں کو سکول بھیجنا چاہئے ، کیونکہ ہمارے ملک میں لڑ کے عام طور پر سکول نہیں
جاتے لیکن لنڈن یا برلن میں اگر کوئی اس قسم کی انجمن بنے جس کی غرض لوگوں
کو یہ تحریک کرنا
ہو کہ تم بچے سکولوں میں پڑھنے کیلئے بھیجا کرو تو وہ کبھی نہیں چلے گی کیونکہ لوگ کہیں گے جب
ہم میں سے ہر شخص اپنے لڑکے کو سکول بھیج رہا ہے تو اس انجمن کے معرض وجود میں لانے کا
کیا فائدہ ہے؟ لیکن اگر وہاں کوئی انجمن ایسی بنے جو یہ کہے کہ فلاں قسم کی تعلیم اپنے بچوں
کو نہ دلاؤ بلکہ فلاں قسم کی تعلیم دلاؤ تو چونکہ اس میں ایک نیا پیغام ہوگا اس لئے اگر وہ
تحریک مفید ہوگی تو اُسے پیش کرنے والی انجمن مقبول اور کامیاب ہو سکے گی۔غرض وہی تحریکات دنیا میں کامیاب ہوا کرتی ہیں جن میں کوئی ایسی چیز دنیا کے
سامنے پیش کی گئی ہو جو اُس وقت دنیا کی نگاہ سے اوجھل ہو یا بالکل نئی ہو۔اس امر کو یورپ
والے پیغام کا نام دیتے ہیں۔میں جب یورپ گیا تو عام طور پر مجھ سے یہی سوال کیا جاتا تھا کہ احمدیت کا پیغام
دنیا کے نام کیا ہے یعنی احمدیت کے وہ کون سے اصول ہیں یا احمدیت کی تعلیم میں وہ کونسی
بات ہے جو دنیا کو معلوم نہ تھی اور احمدیت اُسے پیش کرتی ہے یا جس کی طرف دنیا کو پوری
توجہ نہیں اور وہ اس کی طرف توجہ دلانا چاہتی ہے؟
قرآن کریم بھی اس اصل کو تسلیم کرتا ہے اور فرماتا ہے۔فَأَمَّا الزَّبَدُ فَيَذْهَبُ
جُفَاءً وَأَمَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمُكُتُ فِي الْأَرْضِ كَذَلِكَ يَضْرِبُ اللهُ
الأَمْثَالَ لے کہ جھاگ اور میل چونکہ بے فائدہ چیزیں ہیں وہ اُٹھا کر پھینک دی جاتی ہیں۔الرعد: ۱۸
12