تقریر فرمودہ ۲۸ دسمبر ۱۹۳۷ء بر موقع جلسہ سالانہ

انقلابِ حقیقی, حصہ 2

انقلاب حقیقی
مگر جو چیز لوگوں کو فائدہ پہنچانے والی ہو جیسے پانی ہے وہ دنیا میں قائم رہتی ہے۔گذلک
يَضْرِبُ الله الامثال اللہ تعالیٰ اسی طرح حقائق لوگوں کے سامنے بیان کیا کرتا ہے۔ماموریت کا مدعی جو اپنے دعوئی میں کامیاب ہو جائے کبھی
جھوٹا نہیں ہوتا
اسی آیت سے استنباط کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ اصول پیش
کیا ہے کہ ہر مدعی جس کا دعوئی دنیا میں مانا جا کر مدتوں تک قو میں اس کی تعلیم پر عمل کرتی چلی
گئی ہوں یقینا خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے۔بعض ناواقف اور جاہل مولوی کہا کرتے ہیں کہ آپ نے یہ اصل کہاں سے اخذ
کیا ؟ ایسے لوگ قرآن پر غور نہیں کرتے صرف اعتراض کر دیتے ہیں حالانکہ مذکورہ بالا آیت
اور اور کئی آیات سے یہ اصل مستنبط ہوتا اور قطعی طور پر ثابت ہوتا ہے کہ ہر ایسا مذ ہب جو خدا
تعالیٰ کی طرف سے ہونے کا دعوی کرے اور پھر سینکڑوں سال تک دنیا میں قائم رہے اور
ہزاروں انسانوں کو روحانی زندگی بخشتا ر ہے جھوٹا نہیں ہوسکتا۔اور اس کے متعلق یہ تسلیم کرنا
پڑتا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے تھا۔اسی بناء پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا
ہے کہ حضرت کرشن اور حضرت رام چندر اور حضرت بُدھ اللہ تعالیٰ کے نبی تھے۔پس مخالفین کا یہ اعتراض کہ یہ مسئلہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے پاس سے
بنالیا ہے صرف قرآنی علوم سے ان کی بے خبری کا ثبوت ہے ورنہ اسی آیت میں جو اس
وقت میں نے پڑھی ہے اور اور کئی آیات میں یہ اصل موجود ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
فاما الزَّبَدُ فَيَذْهَبُ جُفَاء کہ جو بے فائدہ چیز ہوگی وہ ضائع ہو جائے گی۔13

۔انقلاب حقیقی
واما مَا يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُتُ فِي الْأَرْض مگر جولوگوں
کو نفع دینے والی چیز ہووہ
قائم رہے گی اور کون کہہ سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ پر افتراء کرنا نفع مند چیز ہے۔افتراء یقیناً
انسان کو ہلاک کرنے والا فعل ہے اور اس کا دنیا میں جڑھ پکڑ جانا تو الگ رہا اللہ تعالیٰ تو
مفتری کو عذاب دیئے بغیر نہیں چھوڑتا۔پس اگر کوئی تحریک دنیا میں کامیاب طور پر قائم رہتی ہے تو اس کے معنی یہ ہیں کہ وہ
یقیناً دنیا کیلئے کوئی ایسا پیغام لاتی ہے جو مفید ہے اور یہ خیال کہ ایک کذاب اور مفتری بھی
ایسا پیغام لا سکتا ہے جو لوگوں کیلئے دینی رنگ میں مفید ہو اور دنیا میں قائم رہے کسی احمق کے
ذہن میں ہی آئے تو آئے کوئی دانا ایسا خیال نہیں کر سکتا۔اصلاح کا ذریعہ صلح یا جنگ ہے
دوسرا اصل جو دنیا میں رائج ہے اور جو مذہبی اور دنیوی دونوں قسم کی تحریکوں کی
کامیابی کیلئے ضروری ہوتا ہے یہ ہے کہ اصلاح کے ہمیشہ دو ذرائع ہوتے ہیں یا صلح یا
جنگ۔یعنی یا تو صلح کے ساتھ وہ پیغام پھیلتا ہے یا جنگ اور لڑائی کے ساتھ پھیلتا ہے۔یا تو یہ
ہوتا ہے کہ وہ باتیں دنیا میں پھیلا دی جاتی ہیں لوگ اُن پر بخشیں کرتے ہیں اور آخر لوگ
انہیں اپنا لیتے ہیں اور اپنے عقائد میں شامل کر لیتے ہیں۔جیسے دنیا میں پہلے لوگ یہ کہا
کرتے تھے کہ زمین چپٹی ہے بلکہ اب تک بھی بعض لوگ ایسے موجود ہیں جو زمین کو گول نہیں
سمجھتے بلکہ چھپٹی سمجھتے ہیں۔چنانچہ میں ایک دفعہ لا ہور گیا اور اسلامیہ کالج کے ہال میں
میں نے لیکچر دینا شروع کیا تو ایک شخص میرے لیکچر میں ہی کھڑا ہو گیا اور کہنے لگا۔سوال
جواب کا بھی موقع دیا جائے گا یا نہیں ؟ پریذیڈنٹ نے پوچھا کہ آپ کیا کہنا چاہتے ہیں؟ وہ
کہنے لگا: میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ زمین گول نہیں بلکہ چپٹی ہے اور مجھ سے اس بات پر بحث کر
14

انقلاب حقیقی
لی جائے۔انہوں نے کہا کہ اس لیکچر میں زمین کے گول یا چپٹے ہونے کا ذکر نہیں۔وہ کہنے لگا
ہو یا نہ ہوایسی اہم بات کا ذکر کس طرح چھوڑا جا سکتا ہے؟
غرض اب بھی ایسے لوگ موجود ہیں مگر بہت کم لیکن پہلے زمانہ میں سوائے مسلمانوں
کے قریباً سب لوگ یہی کہا کرتے تھے کہ زمین چپٹی ہے۔مسلمانوں میں البتہ زمین کے گول
ہونے کا خیال رائج تھا اور یورپ کے لوگ اس کے مخالف تھے۔چنانچہ جس وقت زمین کے
گول ہونے کا سوال اُٹھا یورپ کے لوگوں نے اس کا نہایت سختی سے انکار کیا اور اس کی
مخالفت کی مگر مسلمانوں میں یہ خیال دیر سے قائم تھا اور انہی سے اس قسم کی باتیں سُن کر
کولمبس لے
ے کو امریکہ کی دریافت کا خیال پیدا ہوا تھا کیونکہ کولمبس کسی مسلمان کا شاگر دتھا اور
وہ مسلمان حضرت محی الدین ابن عربی کے مرید تھے جنہوں نے اپنے بعض رؤیا و کشوف کی
بناء پر اپنی کتابوں میں یہ لکھا تھا کہ سپین کے سمندر کے دوسری طرف ایک بہت بڑا ملک
ہے اور چونکہ مسلمانوں میں زمین کے گول ہونے کا خیال جڑ پکڑ رہا تھا حضرت محی الدین
ابن عربی کے مُرید خیال کرتے تھے کہ غالباً ہندوستان ہی کی طرف آپ کے کشف میں
کولمبس COLUMBUS CHRISTOPHER (۱۴۵۱ء۔۱۵۰۶ء) امریکہ کو دریافت
کرنے والا۔بڑی منت سماجت کے بعد شاہی امداد حاصل کی اور اٹھاسی آدمیوں کے ساتھ تین جہازوں
سانتا ماریا، پینتا اور نینا میں ہسپانیہ سے ۱۲ اکتوبر ۱۴۹۲ء کو روانہ ہوا اور جزیرہ سان سالویڈ ور امریکہ جا
اترا۔دوسری مہم میں اس کی دریافتیں پورٹوریکو، جزائر ورجن جیمی کا پر مشتمل تھیں۔تیسرے سفر
(۱۴۹۸ء) میں اس نے وینز یو یلا میں اور نوکو کا دھانہ دریافت کیا۔بیٹی کی ایک نو آبادی میں اس کے نظم و
نسق کا نتیجہ یہ ہوا کہ پابہ زنجیر ہسپانیہ واپس آیا۔چوتھی مہم (۱۵۰۲ء) میں جو وقار کی بازیافت کیلئے
تھی۔ہانڈ ور اس کے ساحل تک پہنچا مگر اتنی مشکلات پیش آئیں کہ مجبوراً واپس جانا پڑا۔کسمپرسی کی
حالت میں مرا۔(اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۲۳۶۔مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء)
15

۔انقلاب حقیقی
اشارہ ہے۔کولمبس نے ان روایات کو سنا تو اُس کے دل میں جوش پیدا ہوا کہ وہ اس سمندر کی
طرف سے ہندوستان پہنچے مگر چونکہ اس سفر کیلئے روپیہ کی ضرورت تھی اور روپیہ کولمبس کے
پاس تھا نہیں اس لئے اُس نے بادشاہ کے سامنے یہ سوال پیش کیا اور ملکہ کے پاس بھی بعض
بڑے آدمیوں کی سفارش پہنچائی تا ملکہ بادشاہ پر اپنا اثر ڈالے۔ملکہ کو یہ تجویز پسند آئی، اُس
نے خیال کیا کہ اگر اس مہم میں کامیابی ہوئی تو ہمارے ملک کو بہت فائدہ پہنچے گا۔پس اس
نے بادشاہ کے پاس سفارش کرنے کا وعدہ کیا اور سفارش کی بھی لیکن جب بادشاہ نے
اُمرائے دربار سے مشورہ کیا تو پوپ کے نمائندہ نے اس خیال کی سخت تضحیک کی اور اُس نے
کہا کہ یہ خیال کہ زمین گول ہے سخت احمقانہ ہے بلکہ مذہب کے خلاف ہے اور ایسے احمق
اور بیوقوف کو روپیہ دینا علم سے دشمنی ہے۔اُس نے ایک پر زور تقریر کے ذریعہ سے کولمبس
کے خیال کی تغلیط کی اور بتایا کہ کولمبس یا خود پاگل ہے یا ہمیں پاگل بنانا چاہتا ہے۔اگر
زمین گول ہے اور ہندوستان ہماری دنیا کے دوسری طرف ہے تو اس کے تو یہ معنی ہونگے کہ
گترہ ارض کے دوسری طرف کے لوگ ہوا میں لٹک رہے ہیں۔پس کولمبس یہ کہہ کر کہ زمین
گول ہے ہم سے یہ منوانا چاہتا ہے کہ دنیا کا ایک حصہ ایسا بھی ہے جس میں بسنے والے
لوگوں کی ٹانگیں اوپر ہیں اور سر نیچے ہیں۔اُس حصہ میں جو درخت اُگتے ہیں اُن کی جڑیں
او پر ہوتی ہیں اور درخت ہوا میں لٹک رہے ہوتے ہیں اور بجائے اس کے کہ بارش او پر
سے نیچے گرے اُس علاقہ میں نیچے سے اوپر کی طرف بارش گرتی ہے اور سورج زمین کے
او پر نہیں ہے بلکہ اس علاقہ میں زمین کے نیچے نظر آتا ہے۔غرض اُس پادری نے اپنے جاہلانہ خیالات کو ایسی رنگ آمیزی سے بیان کیا کہ
لوگوں کو یقین ہوگیا کہ کولمبس دھوکا باز شخص ہے اور دربار نے بادشاہ کو یہ مشورہ دیا کہ اس شخص
کی ہرگز مدد نہیں کرنی چاہئے اور کولمبس کا سفر ایک لمبے عرصہ تک کیلئے ملتوی ہو گیا۔آخر ملکہ
16

۔۔انقلاب حقیقی
نے اپنی ذاتی آمد سے اُسے روپیہ دلوایا اور کولمبس نے امریکہ دریافت کیا جس سے پین
والوں کو بہت بڑا فائدہ پہنچا۔غرض ایک وہ زمانہ تھا کہ بڑے بڑے عقلمند یہ تسلیم نہیں کرتے تھے کہ زمین گول ہے
اور اس پر ہنستے تھے لیکن آج بچوں سے بھی پوچھو تو وہ کہہ دیں گے کہ زمین گول ہے اور اس کی
دلیل یہ ہے کہ جب جہاز نظر آتا ہے تو پہلے اس کے اوپر کا حصہ نظر آتا ہے پھر نیچے کا اور اس
طرح کی کئی اور دلیلیں دیتے جائیں گے۔غرض اب دنیا نے اِس عقیدہ کو اپنا لیا ہے اور یہ
بات رائج ہوگئی ہے۔تو بعض چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو آہستہ آہستہ دنیا میں مقبول ہو جاتی ہیں۔بعض
دفعہ تو اس طرح کہ پہلی بعض چیزوں کو منسوخ کر کے وہ قائم ہو جاتی ہیں اور بعض دفعہ اس
طرح کہ پہلی بھی موجود رہتی ہیں اور نئی بھی اپنی جگہ پیدا کر لیتی ہیں جیسے موٹریں اور لاریاں
آئیں تو گھوڑے بھی رہے مگر موٹروں اور لاریوں نے بھی اپنی جگہ بنالی۔شروع شروع میں جب ریل جاری ہوئی ہے تو انگلستان میں لوگ ریل کے آگے
لیٹ جاتے تھے اور کہتے تھے کہ ہم مر جائیں گے پر اسے چلنے نہیں دیں گے مگر آخر ریل دنیا
میں رائج ہوگئی۔ٹیلیفون جب مکہ میں لگا تو عربوں نے کہہ دیا کہ یہ شیطان ہے جو مکہ میں لایا
گیا ہے اور ابن سعود کی اس قدر مخالفت ہوئی کہ اس کی فوجیں باغی ہونے لگیں۔آخر اس
نے پوچھا کہ یہ شیطان کس طرح ہو گیا؟ وہ کہنے لگے شیطان نہیں تو اور کیا ہے جدہ میں ایک
شخص بات کرتا ہے اور وہ مکہ میں پہنچ جاتی ہے یہ محض شیطان کی شعبدہ بازی ہے۔وہ سخت
گھبرایا کہ اب میں کیا کروں؟ آخر ایک شخص نے کہا کہ ان لوگوں
کو میں سمجھا دیتا ہوں۔چنانچہ ٹیلیفون پر ایک طرف اُس نے عربوں کے اس لیڈر کو کھڑا کیا جو کہا کرتا تھا کہ شیطان
بولتا ہے اور دوسری طرف خود کھڑا ہو گیا اور اُس نے پوچھا کہ بتاؤ حدیث میں آتا ہے یا نہیں
17

۔انقلاب حقیقی
کہ لاحول سے شیطان بھاگ جاتا ہے؟ اُس نے کہا آتا ہے۔پھر اس نے پوچھا کہ اگر
کوئی حدیث کا منکر ہوتو وہ کیسا ہے؟ وہ کہنے لگا کا فر۔اُس نے کہا۔اچھا سنو ! میں لَا حَولَ
پڑھتا ہوں اور یہ کہہ کر لا حول پڑھا اور اس معترض مولوی سے کہا کہ اب بتاؤ کہ کیا
شیطان یہ لا حَو لدوسری طرف پہنچارہا ہے؟ شیطان کو کہاں طاقت کہ وہ لا حول کو
پہنچائے ، وہ تو لا حول سُنتے ہی بھاگ جاتا ہے۔یہ بات اُس معترض کی سمجھ میں بھی آگئی
اور اُس نے لوگوں کو بھی سمجھا دیا کہ یہ شیطان نہیں ہے کوئی اور چیز ہے۔غرض کئی تحریکات دنیا میں پیدا ہوتی ہیں۔لوگ ان کی مخالفتیں کرتے ہیں مگر آہستہ
آہستہ وہ دنیا میں قائم ہو جاتی ہیں اور پہلے نظام میں اپنے لئے بھی جگہ نکال لیتی ہیں لیکن
بعض ایسی تحریکات ہوتی ہیں جو پہلے نظام کو گالیہ بدل دیتی ہیں اور وہ صلح کر کے پہلے نظام کا
حصہ نہیں بنتیں بلکہ ایک نیا نظام قائم کرتی ہیں اور پہلے نظام یا نظاموں کو توڑ دیتی ہیں۔ان
کے لئے لڑائیاں لڑی جاتی ہیں جنگیں کی جاتی ہیں (خواہ جسمانی رنگ میں خواہ رُوحانی رنگ
میں ) اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ ان کی وجہ سے دنیا کا امن جاتارہا مگر آخر اس لڑائی اور جنگ
کے بعد وہ دنیا میں قائم ہو جاتی ہیں اور ان کے ذریعہ سے دنیا میں پھر امن کا دور دورہ ہو جاتا
ہے۔مکہ مکرمہ کے ٹیلیفون کے واقعہ کی مناسبت میں مجھے نواب اکبر یار جنگ صاحب
بہادر نے بھی بتایا ہے کہ حیدر آباد کی مسجد میں لاؤڈ سپیکر لگایا گیا تو لوگوں نے کفر کا فتویٰ
دے دیا۔ہمارے یہاں عورتوں کی جلسہ گاہ میں بھی گل لاؤڈ سپیکر پر تو ٹی لگ گیا تھا۔بعض
عور تیں سٹیج کے قریب آنا چاہتی تھیں اس پر انہیں منظمات جلسہ نے بتایا کہ اب قریب آنے
کی ضرورت نہیں یہ جو آلہ لگایا گیا ہے اس سے ہر جگہ آواز پہنچ جائے گی۔اس پر وہ کہنے لگیں
سانوں تہاڈے فریب دا پتہ نہیں ؟ اسیں ایڈیاں ای بیوقوف ہاں؟ بھلا یہ ڈھو تو بولے
گا؟ یعنی کیا ہمیں تمہارے فریب کا علم نہیں ہم اتنی بیوقوف نہیں کہ یہ خیال کر لیں کہ یہ ٹین
18

انقلاب حقیقی
کا پُرزہ بولے گا۔گویا انہوں نے اپنی علمیت کی دلیل یہ دی کہ ہم خوب جانتی ہیں یہ ٹین ساجو
لگا ہوا ہے یہ نہیں بول سکتا۔یہ محض اپنی واقف عورتوں کو آگے بٹھانے کیلئے بہانہ بنایا گیا
ہے۔دوستوں کو چاہئے کہ وہ گھروں میں جا کر اپنی بیویوں
کو سمجھا دیں کہ یہ ٹین کا پرزہ
خوب بولا کرتا ہے۔کل مستورات نے خوب کشتی کی اور بعض تو پہرہ دار عورتوں کو گرا کر
آگے آ گئیں اور کہا کہ ہم ایسے فریب میں نہیں آسکتیں۔وہ اُن
کو سمجھا دیں کہ یہ ہمارا فریب
نہیں بلکہ یورپ والوں کا کارآمد فریب ہے جس سے واقعہ میں آواز دُور دُور تک پہنچ جاتی
ہے۔غرض اصلاح کے دو ذریعے ہیں صلح اور جنگ۔یعنی یا تو نئی تحریک کو پرانی تحریک
کے ساتھ سموکر اور ملا کر ایک نیا وجود بنا دیا جاتا ہے اور دونوں تحریکیں ایک تحریک ہوکر رہ
جاتی ہیں اور یا پھر نئی اور پرانی تحریک میں جنگ ہو کر نئی تحریک پرانی کو اُکھیڑ کر پھینک دیتی
ہے اور اپنی حکومت قائم کر لیتی ہے۔اول قسم کی اصلاح ارتقاء کہلاتی ہے یعنی سہولت سے
تغیر ہو جاتا ہے اور لوگوں کو محسوس بھی نہیں ہوتا۔مگر دوسری قسم کی تحریک جس میں لڑائی لڑنی
پڑتی ہے اُسے عربی زبان میں انقلاب کہتے ہیں۔جیسے پنڈت جواہر لال صاحب نہرو کی
مجالس میں نعرے لگائے جاتے ہیں کہ انقلاب زندہ باد “ یہ بھی وہی انقلاب ہے اور اس
کے معنی یہ ہیں کہ موجودہ گورنمنٹ سے کانگرس کو اتنا اختلاف ہے کہ وہ اسے توڑ کر کلی طور پر
ایک نئی گورنمنٹ بنائے گی اور وہ کوئی درمیانی راستہ قبول کرنے کیلئے تیار نہیں۔گو عملی طور پر
کانگرس سب کچھ مان گئی ہے اور کئی صوبوں میں اس نے وزارتیں بھی سنبھال لی ہیں۔اب
صرف عادت کے طور پر انقلاب زندہ باد کے نعرے لگائے جاتے ہیں جیسے طوطے میاں کو
میاں مٹھو کہنے کی عادت ہوتی ہے۔ورنہ کانگرس کیلئے انقلاب کا زمانہ ختم ہو چکا ہے۔19

آج 10 میں سے 10 باقی