پانچ عظیم الشّان دُنیوی تحریکیں
انقلابِ حقیقی
۔انقلاب حقیقی
بہر حال انقلاب کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ موجودہ نظام کوکسی اصلاح یا تبدیلی کے ساتھ قبول
نہیں کیا جائے گا بلکہ اس نظام کو کلی طور پر پھینک دیا جائے گا، تو ڑ دیا جائے گا، تباہ کر دیا
جائے گا اور اس کی جگہ ایک نیا نظام قائم کیا جائے گا۔جب یہ انقلاب دینی انقلاب ہو تو
اسلامی اصطلاح میں اسے قیامت بھی کہتے ہیں اور اس کا ایک نام
خلق السموت و الارض ! بھی ہے یعنی نئی زمین اور نیا آسمان بننا۔اور ایک نام
اس کا السَّاعَةُ بھی ہوتا ہے۔چنانچہ قرآن کریم نے روحانی انقلاب کو کبھی قیامت کہا ہے
کبھی السَّاعَةُ کے کے نام سے یاد کیا ہے اور کبھی نئی زمین اور نئے آسمان کے پیدا کئے جانے
کے الفاظ سے اس کی حقیقت کو ظاہر کیا ہے۔دنیا میں جس قدر تبدیلیاں ہوئی ہیں یا کامیاب تحریکیں ہوئی ہیں ساری اسی رنگ
میں ہوئی ہیں اور کوئی عالمگیر تحریک اور دیر تک رہنے والی تحریک ایسی نہیں جس میں دنیا کے
لئے پیغام جدید نہ ہو اور جس میں انقلاب نہ ہو۔ارتقائی تحریکات عظیم الشان تحریکوں میں سے نہیں ہوتیں۔عظیم الشان تحریکیں جب
بھی دنیا میں ہوئی ہیں انقلاب کے ذریعہ سے ہوئی ہیں اور اگر اس نقطہ نگاہ سے دیکھا
جائے تو ہم کانگرس سے بھی زیادہ جوش و خروش کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ انقلاب زندہ باد۔لیکن اس سے ہماری مُراد اور ہوگی ان کی مُراداس لفظ سے اور ہوتی ہے۔پانچ عظیم الشان دُنیوی تحریکیں
اگر دنیوی فتوحات کو دیکھیں تو فتوحات دنیوی کے لحاظ سے بھی وہی حکومتیں دنیا میں
دیر تک رہی ہیں اور اُن کا اثر وسیع ہوا ہے جن میں کوئی نہ کوئی پیغام جدید اور انقلاب تھا۔البقرة: ۱۶۵ القمر : ۲
20
،انقلاب حقیقی
یعنی پہلے نظام سے جدا گانہ حیثیت رکھتی تھیں اور نئے اصول پر قائم ہوئی تھیں۔اس قسم کی
تحریکیں دنیا میں چند ہی گزری ہیں۔چنانچہ ان میں سے
ایک تحریک جو ہندوستان میں اُٹھی آرین (ARIAN) کہلاتی ہے یعنی آریوں کی
تحریک، یہ تحریک صرف ہندوستان تک ہی محدود نہیں تھی بلکہ یورپ پر بھی اس کا اثر تھا۔دوسری تحریک جو مغرب میں اُٹھی رومن تحریک تھی۔تیسری تحریک جو وسط ایشیا اور چین میں پیدا ہوئی اس کا نام میں ایرانی تحریک رکھتا ہوں۔چوتھی تحریک جو مغربی ایشیا اور افریقہ میں پیدا ہوئی اس کا نام میں باہلی تحریک رکھتا ہوں۔اور
پانچویں تحریک جو موجودہ زمانہ میں نہایت ہی عالمگیر ہے وہ ہے جسے مغربی تحریک کہتے
ہیں۔دنیا کی معلومہ تاریخ پر نظر ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہی پانچ تحریکیں مادیات کو
مد نظر رکھتے ہوئے نہایت مہتم بالشان اور عالمگیر تحریکیں گزری ہیں۔یعنی آرین تحریک،
رومن تحریک، ایرانی تحریک، بابلی تحریک اور مغربی تحریک۔ان پانچوں تحریکوں کے پیچھے
ایک نیا فلسفہ تھا اور ایک نئی تہذیب تھی۔صرف یہی نہیں تھا کہ بعض قوموں نے تلواریں
پکڑیں اور چند ملک فتح کر لئے بلکہ ان تحریکات کے بانیوں نے اپنے سے پہلے نظام کو تہہ و
بالا کر دیا اور ان کی جگہ ایک جدید تہذیب کی بنیاد ڈالی یا نئے علوم کا دروازہ کھولا اور گو ان نئی
تحریکوں کے بانی کچھ عرصہ بعد سیاسی طور پر حکومت کھو بیٹھے اور ان کی جگہ دوسری قوموں نے
لے لی مگر ان کو شکست دینے والے اور تباہ کرنے والے ان کے خیالات اور ان کے فلسفہ
سے آزاد نہیں ہو سکے۔سیاسی غلامی جاتی رہی مگر ذہنی اور علمی غلامی قائم رہی اور حقیقی حکومت
انہی کی رہی اور اسی فتح اور کامیابی کو پیغام جدید یا انقلاب کے نام سے پکارا جاتا ہے۔بظاہر آرین اور قدیم ایرانی اور رومن اور بابلی حکومتیں کچھ عرصہ کے بعد دُنیا سے مٹ گئیں
21
۔انقلاب حقیقی
لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان میں سے بعض کسی نہ کسی رنگ میں اب تک بھی دنیا میں موجود ہیں
اور بظاہر ان سے نفرت کرنے والے لوگ بھی حقیقتا ان کی غلامی کا جو اگر دنوں پر اُٹھائے
کھڑے ہیں اور ان کے بعد میں آنے والی حکومتیں درحقیقت عمال کی تبدیلی کا ایک مظاہرہ
تھیں ورنہ اصولِ حکومت وہی تھے جو ان مشہور تحریکات نے جاری کئے تھے۔بغاوت اس
تہذیب کے آخری زمانہ کے علمبرداروں کے خلاف تھی اس تہذیب کے خلاف نہ تھی۔جو
تبدیلی ہوئی وہ یہی تھی کہ اس تہذیب کا جھنڈا ایک ہاتھ سے نکل کر دوسرے ہاتھ میں آ
گیا۔بعض دفعہ جھنڈے کا رنگ تھوڑا سا تبدیل کر دیا گیا۔بعض دفعہ جھنڈے کو زیادہ لمبا یا
چھوٹا کر دیا گیا مگر حقیقت وہی رہی جو پہلے تھی۔رومن امپائر (ROMAN EMPIRE) کے بعد کے تغیرات جو مغرب میں
ہوئے اگر دیکھا جائے تو رومن تہذیب کی تبدیل شدہ صورت ہی تھے اور ایرانی تہذیب
کے بانیوں کے بعد کی حکومتوں میں صاف ابتدائی ایرانی تہذیب کی جھلک نظر آتی ہے۔آرین بانیانِ تہذیب کے بعد بدھ جین وغیرہ کئی قسم کے لوگوں نے حکومتیں کیں لیکن آرین
ٹھپہ سب کے دامن پر موجود تھا۔بابل کی حکومت کے بعد عرب، شام، مصر و غیرہ ممالک
میں کئی حکومتیں تبدیل ہو ئیں ، کئی بغاوتیں ہوئیں لیکن بابلی اثر نہ مٹنا تھا نہ مٹا۔اب مغربی تہذیب دنیا پر غالب ہے۔ایشیا اور افریقہ اس کے جوئے سے آزاد
ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔اس سے پہلے امریکہ کے دونوں
بر اعظم کامیاب کوشش کر
چکے ہیں۔جاپان ایشیا کے ایک طرف اور شر کی دوسری طرف کامیاب کوشش کر چکے ہیں
لیکن نتیجہ کیا ہوا ہے؟ صرف حاکم بدلے ہیں حکومت نہیں بدلی بلکہ ترک اور جاپانی تو
آزادی کے بعد مغربیت کے پہلے سے بھی زیادہ شکار ہو گئے ہیں۔آج ہندوستان آزادی
کیلئے تڑپ رہا ہے، اس کے نو جوان اپنی جانیں ہتھیلیوں پر لئے کھڑے ہیں تا اپنے ملک کو
22
22
انقلاب حقیقی
بیرونی حکومت سے آزاد کراویں۔لیکن ان کی جدوجہد اسی حد تک محدود ہے کہ انگلستان
کے مغربی کی جگہ ہندوستان کا مغربی لے لے اس سے زیادہ اس جدو جہد میں کوئی مقصد
نہیں۔مسٹر گاندھی نے کھڈ رکا لباس پہن کر اس امر کا اظہار کرنا چاہا ہے کہ گویا وہ اس
تہذیب کے اثر سے آزاد ہونا چاہتے ہیں لیکن حقیقت سے واقف جانتے ہیں کہ ڈھانچہ وہی
ہے صرف سکاٹ لینڈ کے ورسٹڈ (WORSTED) کی جگہ اسے کھڈ رکا لباس پہنا دیا
گیا ہے۔یا بقول مسیح پرانی شراب نئے مٹکوں میں ڈال دی گئی ہے اس سے زیادہ کوئی تغییر
نہیں ہوا۔اب میں ان پانچوں
تحریکوں کی کسی قدر تفصیل بیان کرتا ہوں تا کہ آپ لوگ سمجھ
جائیں کہ یہ پانچ دور تہذیب کے دنیا کیلئے کیا پیغام لائے تھے اور کیا مفید چیز انہوں نے دنیا
کو دی تھی جس سے وہ سینکڑوں ہزاروں سال کی جدوجہد کے بعد بھی آزاد نہیں ہوسکی۔آرین تحریک کا پیغام جدید ، نسلی امتیاز
یادرکھنا چاہئے کہ آرین تہذیب کی بنیادیو جينكس(EUGENICS) پر
تھی یعنی ان کی ساری بنیاد اس امر پر تھی کہ سب انسان یکساں نہیں ہیں بلکہ انسانوں
انسانوں میں فرق ہوتا ہے۔کوئی اعلیٰ ہوتا ہے تو کوئی ادنی۔جیسے کوئی امیر ہوتا ہے تو کوئی
غریب، کوئی مضبوط ہوتا ہے تو کوئی کمزور کوئی اچھے دماغ کا کوئی بُرے دماغ کا اور یہ کہ اس
فرق کو خاص حالات کے ماتحت پائیدار بنایا جا سکتا ہے۔اور دنیا کا فائدہ اسی میں ہے کہ
انسانوں میں سے جو اعلیٰ ہوں انہیں آگے کیا جائے تاکہ نسلِ انسانی اعلیٰ کمالات تک پہنچ
وہ کہتے ہیں کہ ایک مضبوط باپ کا بیٹا ضرور مضبوط ہوگا اور کمزور باپ کا بیٹا کمزور
23
۔۔انقلاب حقیقی
ہوگا۔اب اگر باپ کی وجہ سے جسم اعلیٰ بن سکتا ہے تو کیا وجہ ہے کہ دماغ اعلیٰ نہ بنے ؟ پس
اگر اچھے دماغ والا باپ ہوگا اور اچھے دماغ والی ماں ہوگی تو ان کا بیٹا بھی یقیناً اچھے دماغ
والا ہوگا۔اس صورت میں اگر اس شخص سے جو نسل چلے وہ ہمیشہ اپنی قوم میں ہی شادیاں
کرتی رہے تو ان کی قوم دوسری اقوام سے ضرور اعلیٰ ہوگی۔یہ آرین تہذیب جہاں بھی گئی ہے اس نے اپنی حکومت کو اسی بنیاد پر رکھا ہے یعنی
اس نسلی امتیاز پر جو عقلی اور دماغی اور مذہبی دائروں پر حاوی تھا۔چنانچہ وہ کہتے ہیں کہ ایک
برہمن کا لڑ کا علم کے لحاظ سے ہمیشہ دوسروں پر فوقیت رکھے گا، ایک کھتری کا لڑکا سپہ گری
کے لحاظ سے دوسروں پر فوقیت رکھے گا اور جب ایک قوم جسے نسلی امتیاز کی وجہ سے برتری
حاصل ہو گی آپس ہی میں شادیاں کرے گی تو وہ دنیا سے کبھی مٹ نہیں سکے گی اس لئے ان
کا مذہب بھی اسی تحریک کے ماتحت چلتا ہے مثلاً وید آئے تو انہوں نے یہ حکم دے دیا کہ اگر
شو در وید کوئن بھی لے تو اس کے کان میں سیسہ پگھلا کر ڈالا جائے۔یہ برہمن کا حق ہے کہ
وہ وید سُنے یا کھتری اور ویش کا حق ہے کہ وید سنے۔شودر کا کیا حق ہے کہ وید سُنے گویا ان کے
مذہب میں بھی یہی تحریک شامل ہوگئی۔پھر یہ جو وہ کہتے ہیں کہ مرنے کے بعد انسان دنیا میں واپس آتا ہے اور مختلف
جونوں میں ڈالا جاتا ہے جہاں تک میں نے غور کیا ہے یہ عقیدہ بھی اسی فلسفہ کا نتیجہ ہے
کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اعلیٰ نسل کے درجہ کے قیام کیلئے ضروری ہے کہ اعلیٰ روھیں اس میں
شامل ہوتی رہیں اور اس کا طریق انہوں نے یہ تجویز کیا ہے کہ ہر قوم میں جو اعلیٰ اور نیک
روحیں ہیں وہ مرنے کے بعد براہمن کے گھر جنم لیتی ہیں اور جو سپاہیانہ طاقت رکھتی ہیں وہ
کھتریوں کے ہاں اور جو تاجرانہ لیاقت رکھتی ہیں وہ ولیش کے ہاں جنم لیتی ہیں اور جو خراب
اور ناکارہ ہیں وہ شودروں کے ہاں جنم لیتی ہیں۔اس عقیدہ سے انہوں نے ادنی اقوام کی
24
انقلاب حقیقی
بغاوت کے امکان کو دور کر دیا کیونکہ اگر شودروں کو یہ کہا جاتا کہ تم ہمیشہ کیلئے شو درہی رہوگے
تو ممکن تھا کہ وہ بغاوت کرتے۔یا اگر کھتریوں کو کہا جاتا کہ تمہارا کام صرف جان دینا ہے تو
وہ برہمن حکومت کے خلاف کھڑے ہو جاتے۔پس انہیں اس عقیدہ کے ذریعہ سے خاموش
کرا دیا گیا تا کہ وہ لوگ برہمن فوقیت کو ٹھنڈے دل سے تسلیم کر لیں کیونکہ انہیں یقین دلا دیا
گیا کہ در حقیقت برہمن یا کھتری یا ولیش یا شو در ایک نسل نہیں ہیں بلکہ یہ تو عہدے ہیں جو
اچھی یا بُری روحوں کو ملتے ہیں۔اب جس طرح ایک جمعدار کو ایک رسالدار کے خلاف،
ایک رسالدار کو ایک لفٹنٹ کے خلاف شکوہ نہیں ہو سکتا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اسے بوجہ لیاقت
یہ عہدہ ملا ہے اور جب میں لیاقت دکھاؤں گا تو یہ عہدہ مجھے بھی مل جائے گا اسی طرح ایک
شودر کو ولیش کے، ایک ولیش کو کھتری کے اور ایک کھتری کو ایک برہمن کے خلاف شکوہ نہیں
ہونا چاہئے کیونکہ یہ جنم تو گزشتہ اعمال کے نتیجہ میں ملے ہیں۔اگر ایک شو در اچھے اعمال
کرے گا تو اگلے جنم میں وہ برہمن کے گھر پیدا ہو جائے گا اور خراب برہمن شو در کے گھر پیدا
ہوگا۔اس طرح تفوق کو قائم رکھتے ہوئے بھی آرین تہذیب کے بانیوں نے اس تفوق
کے خلاف بغاوت کے امکانات کو مٹا دیا اور ایک خیالی اُمید دوسری قوموں کے دلوں میں
ایسی پیدا کر دی کہ وہ اس کھلونے کے ساتھ کھیلنے میں مشغول رہے اور اپنے حقیقی در داور ڈکھ کو
بالکل بھول گئے۔یہی وجہ ہے کہ باوجود انتہاء سے بڑھے ہوئے نسلی ظلم کے ہزاروں سال
سے ادنی کہلانے والی اقوام اپنی حالت پر قانع ہیں کیونکہ تناسخ نے ہر شودر کی نگاہ میں اس کی
نسلی تذلیل کا زمانہ صرف اس کی موجودہ جون کے زمانہ میں محدود کر دیا اور ہر شو در جس کے
دل میں موجودہ نظام کے خلاف بغاوت کے خیالات اُٹھتے ہیں یہ خیال کر کے خاموش ہو
جاتا ہے کہ میں اس جون میں اپنے گناہوں کی وجہ سے آیا ہوں ورنہ شاید میں بھی پہلے
25
۔انقلاب حقیقی
برہمن ہی تھا اور اب برہمنوں کو خوش کر کے شاید آئندہ زمانہ میں میں بھی برہمن بن جاؤں
گا۔پس جس رتبہ کے حصول کی امید مجھے لگی ہوئی ہے میں اپنے ہاتھوں اس رتبہ کی عزت کم
کر کے کیوں اپنی آئندہ ترقی کے امکانات کو کم کروں۔حقیقت یہ ہے کہ نسلی تفوق کی
حفاظت کیلئے تناسخ کے مسئلہ کی ایجاد ایک اعلیٰ دماغ کا حیرت انگیز کارنامہ ہے اور اگر اس کی
وجہ سے کروڑوں بنی نوع انسان کو ہزاروں سال کی غلامی میں مبتلا نہ کر دیا گیا ہوتا تو یقیناً اس
قابل تھا کہ اس کی داد دی جاتی۔رومن تہذیب کی بنیاد قانون اور حقوق انسانی
(۲) رومن تہذیب کی بنیاد قانون پر اور انسانی حقوق پر تھی۔چنانچہ اس تہذیب
کے علمبرداروں نے اول اول انسانی حقوق کو تسلیم کیا اور ایسی بنیاد رکھی کہ اگر کسی کو کوئی سزا
دینی ہو تو قانون کے ماتحت دی جائے۔اس طرح وہ سیاست کو قانون کے ماتحت لائے اور
انہوں نے ایسے اصول بنائے جن سے ایک نظام کے ماتحت انسانوں پر حکومت کی جاسکے۔یہی وجہ ہے کہ رومن لا ءاب تک مغرب میں پڑھایا جاتا ہے اور اس کے اصول سے آج بھی
قانون دان فائدہ اُٹھا رہے ہیں۔ایرانی تہذیب کا پیغام اخلاق و سیاست
(۳) ایرانی تہذیب کی بنیا د اخلاق اور سیاست پر ہے۔اسی وجہ سے ان میں خدا
تعالیٰ کے متعلق بھی یہ کہا جاتا ہے کہ چونکہ خدا تعالیٰ کیلئے ممکن نہیں کہ وہ گناہ جیسی گندی شے کو
پیدا کرے اس لئے دراصل دو خدا ہیں ایک نیکی کا اور ایک بدی کا۔گویا اخلاق کو انہوں نے
اتنی اہمیت دی کہ ان کے لئے یہ امر نا قابل تسلیم ہو گیا کہ ایک غیر اخلاقی امر کی پیدائش اللہ
26
۔انقلاب حقیقی
تعالیٰ کی طرف منسوب کی جائے لیکن چونکہ گناہ دُنیا میں موجود تھا انہوں نے یہ فلسفہ ایجاد کیا
کہ گناہ کا پیدا کرنے والا کوئی اور خدا ہونا چاہئے جو قابل پرستش نہیں بلکہ قابلِ نفرت ہو۔دوسرا فلسفہ جس پر ایرانی تہذیب کی بنیاد تھی تعاون با ہمی کا فلسفہ تھا۔یہی وجہ ہے کہ
ایرانی تہذیب نے پہلے پہلے اُس خیال کی بنیاد رکھی جسے امپائر یا شہنشاہیت کہتے ہیں۔یعنی
سے پہلے اسی نظام نے باہمی تعلق رکھنے والی آزادحکومتوں کے اصول کو ایجاد کیا اور
اسے تکمیل تک پہنچایا۔در حقیقت یہ خیال بھی ثانویت کے عقیدہ کے نتیجہ میں پیدا ہو ا۔جب انہوں نے یہ
تسلیم کیا کہ دو خدا ہیں جو آزاد بھی ہیں لیکن پھر ایک دوسرے سے بڑا بھی ہے تو اس کے
ماتحت انہوں نے دنیا میں بھی ایسا نظام ایجاد کیا کہ ایک بڑا بادشاہ ہو اور بعض اس سے
چھوٹے بادشاہ ہوں جو آزاد بھی ہوں اور پھر ایک بالا طاقت کے ماتحت بھی ہوں، اور اسی
عقیدہ سے شہنشاہیت کے خیال کو نشو و نما حاصل ہوئی۔ہندوستان یا دوسرے ممالک میں اس کی مثال نہیں پائی جاتی کہ ایک زبر دست
بادشاہ ایک کمزور اور چھوٹے سے بادشاہ کی اس لئے اطاعت کرتا ہے کہ وہ کمزور بادشاہ اس
کا شہنشاہ ہے۔یہ صرف ایرانی فلسفہ کی ایجاد ہے اور اس سے درحقیقت امن کے قیام کے
لئے ایک نیا راستہ کھولا گیا ہے۔ایرانی تاریخ میں بسا اوقات ایسا ہوا ہے کہ اصل بادشاہ کمزور ہو گیا ہے اور ماتحت
بادشاہ بہت طاقت پکڑ گئے ہیں لیکن شہنشاہ کی آواز پر سب امداد کیلئے موجود ہو گئے ہیں۔آج کی برطانوی امپائر اور آخری زمانہ کی خلافت عباسیہ در حقیقت اسی فلسفہ کی نقلیں تھیں
اور خلافت عباسیہ کے آخری دور کو اگر ہم غور سے دیکھیں تو اس کے وجود کی بنیاد اس امر پر
تھی کہ در حقیقت اس کے تابع حکومتیں یا ایرانی تھیں یا ایرانی تہذیب کی خوشہ چیں تھیں اور
27
۔انقلاب حقیقی
چونکہ ان کے رؤساء اس خیال کے نسلی طور پر قائل چلے آتے تھے اس لئے باوجود طاقتور
ہونے کے وہ خلافت کے برائے نام جوئے کو اٹھائے ہوئے تھے۔بابلی تہذیب کی بنیاد علم ہندسہ اور ہیئت
(۴) چوتھی تہذیب بابلی تہذیب ہے اس کی بنیاد علم ہندسہ اور بیت پر رکھی گئی تھی۔اس کے بانیوں کا خیال تھا کہ جس طرح خدا تعالیٰ نے سورج، چاند اور تارے بنائے ہیں
اور ایک نظام دنیا میں جاری کیا ہے انسانی ترقی اس نظام کی نقل کرنے سے ممکن ہے اس لئے
ہمیں نظام شمسی پر غور کر کے اور اس کے راز معلوم کر کے اس کی اتباع کرنی چاہئے۔مغربی تحریک کا پیغام مادیت اور قوم پرستی
(۵) پانچویں تہذیب یعنی مغربی تحریک کی بنیاد مادیت اور قوم پرستی پر ہے۔پانچوں
تحریکوں کی مزید تشریح
اختصاراً پانچوں مادی تحریکوں کا ذکر کرنے کے بعد اب میں ان کے بنیادی اصولوں
کے نتائج کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔آرین تہذیب چونکہ نسلی امتیاز اور تفوق پر مبنی تھی باوجود بہت وسعت پا جانے کے
کبھی کوئی امپائر نہ بنا سکی۔نیز نسلی امتیاز کی وجہ سے ان میں وہ اتحاد بھی پیدا نہ ہو سکا جو
ایرانیوں میں تھا۔اس کے مقابلہ میں رومن امپائر نے ترقی کی کیونکہ اس کے سیاسی اصول
ایسے تھے کہ قوموں کو مفتوح کرنے کے باوجود وہ ان سے تعلق رکھ سکتی تھیں اس لئے رومن
تحریک مستقل ارتقائی منازل طے کرتی چلی گئی اور ارتقائی فلسفہ کی بانی ہوئی۔28
۔انقلاب حقیقی
ایرانی تہذیب نے وسیع امپائر کی بنیاد رکھی جس کے ٹکڑے اپنے اپنے دائرے کے
اندر آزاد تھے اور پھر ایک سردار کے ماتحت تھے۔تمام ایرانی حکومتوں میں یہ بات پائی جاتی
ہے۔یہ حکومت در حکومت کا احساس ان کے اندر اہرمن اور یزدان کے خیال سے پیدا ہوا۔بابلی تحریک کیمسٹری اور ہیئت پر مبنی تھی اور اس وجہ سے
تعمیر اور تنظیم میں اسے خاص
شغف تھا اور گوی تحریک سب سے پرانی ہے اور اس کے آثار کم ملتے ہیں لیکن جتنے آثار بھی
اس کے ملتے ہیں وہ حیرت انگیز ہیں۔بابلی تحریک کے آثار قرآن کریم میں
قرآن کریم میں بھی اس تحریک کی بعض شاخوں کا ذکر ہے۔چنانچہ سورہ فجر میں اللہ
تعالیٰ فرماتا ہے۔اَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ۔إِرَمَ ذَاتِ الْعِمَادِ الَّتِي لَمُ
يُخْلَقُ مِثْلُهَا فِي الْبَلَادِ۔وَثَمُودَ الَّذِينَ جَابُوا الصَّخْرَ بِالْوَادِ وَفِرْعَوْنَ ذِى
الْأَوْتَادِ۔الَّذِينَ طَغَوْا فِي الْبَلَادِ فَاكْثَرُوا فِيهَا الْفَسَادَتْ
اس تہذیب کی بنیاد جن لوگوں نے رکھی تھی انہیں عاد کہتے ہیں۔عاد نام کی دو قومیں
گذری ہیں۔عاد اول تہذیب بابلی کے بانی تھے اور دوسرے عاد بعد کے زمانہ میں اس
تہذیب کے حاملوں میں سے ایک حامل تھے۔اس آیت میں انہی پہلے عاد یعنی بانیانِ
تہذیب بابلی کا ذکر ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کیا تجھے معلوم نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے عاد سے کیا
سلوک کیا؟ وہ عاد جو عاد ارم کہلاتے ہیں اور بڑی بڑی اونچی عمارتیں بنانے والے تھے۔اتنی بڑی اونچی عمارتیں بناتے تھے کہ الَّتِي لَمُ يُخْلَقُ مِثْلُهَا فِي الْبَلَادِ ان کے بعد کی کوئی
قوم بھی اس فن میں ان کا مقابلہ نہیں کر سکی۔یعنی گو عام طور پر دنیا ترقی کرتی ہے لیکن باوجود
الفجر: ۷ تا ۱۳
29
۔انقلاب حقیقی
ترقی کے زمانہ قرآن کریم تک کوئی قوم فنِ عمارت میں عاد کے کمال تک نہیں پہنچ سکی۔وَثَمُودَ الَّذِيْنَ جَابُوا الصَّخْرَ بِالْوَادِ پھر اسی عاد کی ایک دوسری شاخ شمور تھی
جس نے سنگ تراشی میں کمال کیا تھا اور شہروں کے شہر پہاڑوں کی کھوہ میں بناتے چلے گئے
تھے حتی کہ بعض جگہ انہوں نے پتھر کاٹ کاٹ کر عجیب وغریب محل بنائے ہیں۔وَفِرْعَوْنَ ذِي الْاَوتَادِ اور فرعونِ مصر بھی اسی تہذیب کا حامل تھا۔وہ بھی ذِی
الْاَوْتَادِ تھا۔بعض نے اوتاد کے معنی خیموں کی میخیں کئے ہیں لیکن اس جگہ یہ معنی درست
نہیں۔اس جگہ آؤ تا د سے مراد وہ بلند عمارتیں ہیں جو بلند و بالا ہوں اور پہاڑ کی طرح اونچی
نکل جائیں۔عربی میں پہاڑوں کو بھی اَوْتَادُ الْأَرْضِ کہتے ہیں۔اور ناک کو بھی وَتَد
کہتے ہیں کیونکہ وہ چہرہ کے باقی اعضاء سے اونچا نکلا ہوا ہوتا ہے۔یہ مصری عمارتوں کی
خصوصیت ہے کہ وہ عمارتیں پہاڑوں کی طرح مثلث شکل کی بناتے ہیں اور رہائشی گنجائش کا
خیال نہیں رکھتے بلکہ اونچائی کا خیال رکھتے ہیں۔پس ذِی الْاَوتَادِ سے مُرادنہایت بلند
عمارتوں والے کے ہیں۔جس کسی کو مصر جانے کا موقع ملا ہو وہ جانتا ہے کہ اہرام مصری کس قدر اونچے ہیں۔دُور دُور سے لوگ انہیں دیکھنے آتے ہیں اور وہ حیران ہوتے ہیں کہ اتنی بلندی پر وہ لوگ پتھر
کس طرح اٹھا کر لے گئے۔اہرام اتنے بلند ہیں کہ انسان کو ان پر چڑھتے ہوئے کافی دیر
لگ جاتی ہے۔میں باوجود ارادہ اور خواہش کے ان میں سے کسی پر نہیں چڑھ سکا۔بلکہ ایک
دوست ایک اہرام کے اوپر چڑھ گئے تو انہیں اوپر جاتے ہوئے اس قدر دیر ہوگئی کہ مجھے ڈر
ہوا کہ ہم رات کو اندھیرا ہو جانے کے بعد وہاں سے گھر کی طرف روانہ ہو سکیں گے۔قطب
صاحب کی لاٹ کی بلندی کو ان کی بلندی سے کوئی نسبت ہی نہیں۔یورپین لوگ بھی انہیں
اقرب الموارد الجزء الثاني صفحه ۱۴۲۳۔مطبوعہ بیروت ۱۸۸۹ء
30
انقلاب حقیقی
دیکھ کر حیران ہوتے ہیں اور ان کی سمجھ میں یہ بات نہیں آتی کہ انسان کے برابر برابر پتھر وہ
اتنی بلندی پر اُٹھا کر کس طرح لے گئے۔تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تم فرعون کو دیکھو جوایسی مثلث عمارتیں بنا تا تھا جو بڑی بلند اور
مضبوط ہوتی تھیں۔فرماتا ہے اس تہذیب کے حاملوں نے اپنی اپنی ترقی کے زمانہ میں دنیا
میں بہت فساد پیدا کر دیا تھا اور اپنی طاقت کی وجہ سے سخت متکبر ہو گئے تھے لیکن دیکھو کہ ہم
نے بھی ان سے کیسا سلوک کیا اور کس طرح انہیں برباد کر کے رکھ دیا۔غرض بابلی تحریک میں عمارتوں
کی تعمیر پر اور رصد گاہوں کے بنانے پر زیادہ زور تھا۔عاد کے آثار میں ہر جگہ عظیم الشان عمارتیں نظر آتی ہیں۔پہلے یورپ کے لوگ عاد قوم کے
وجود سے انکار کیا کرتے تھے اور کہا کرتے تھے کہ عاد نام کی کوئی قوم نہیں گزری مگر بیس سال
سے جب سے کہ عاد کے آثار ملے ہیں وہ بھی ماننے لگ گئے ہیں کہ عاد نام کی ایک قوم ہوئی
ہے بلکہ میں نے حال ہی میں ایک عیسائی مؤرخ کی کتاب پڑھی ہے جس میں وہ عاد کا ذکر
کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ عاد کے متعلق مؤرخوں کی سینکڑوں صفحوں کی کتابیں اس سے
زیادہ معلومات بیان نہیں کر سکیں جتنی معلومات قرآن کریم نے اپنے چند الفاظ میں بیان کر
دی ہیں۔بابلی تحریک کا ذکر کتب مقدسہ میں
بابل کی حکومت کا جو بیان تو رات میں آتا ہے اس سے بھی قرآنی بیان کی تصدیق
ہوتی ہے چنانچہ بائبل میں آتا ہے۔اور انہوں نے کہا کہ آؤ ہم اپنے واسطے ایک شہر بناویں اور ایک بُرج
تاريخ العرب قبل الاسلام مصنفہ حجرجی زیدان
31