پانچ عظیم الشّان دُنیوی تحریکیں

انقلابِ حقیقی, حصہ 2

انقلاب حقیقی
جس کی چوٹی آسمان تک پہنچے اور یہاں اپنا نام کریں ایسا نہ ہو کہ تمام روئے
زمین پر پریشان ہو جائیں اور خداوند اس شہر اور بُرج کو جسے بنی آدم بناتے تھے
دیکھنے اُترا۔اور خداوند نے کہا۔دیکھو! لوگ ایک ہی اور ان سب کی ایک ہی
بولی ہے اب وے یہ کرنے لگے۔سوؤے جس کام کا ارادہ رکھیں گے اس سے
نہ رک سکیں گے۔آؤ ہم اُتریں اور ان کی بولی میں اختلاف ڈالیں تا کہ وے
ایک دوسرے کی بات نہ سمجھیں“ 1
اس حوالہ سے ظاہر ہے کہ یہودی تاریخ کے مطابق بھی بابلی لوگوں کا بڑا کمال بلند
عمارات بنانے میں تھا کیونکہ توریت کے اس حوالہ سے ظاہر ہے کہ دنیا میں زبانوں کے
اختلاف کی وجہ یہ ہے کہ کسی وقت بابل کے لوگوں نے ایک بلند عمارت بنانی شروع کی تھی تا
وہ ان کے لئے ایک نشان قرار پائے اور اس کی وجہ سے وہ پراگندگی سے بچ جائیں لیکن اللہ
تعالیٰ پراگندگی چاہتا تھا اس لئے اُس نے اُن کو اس ارادہ سے باز رکھنے کیلئے ان کی زبانوں
میں فرق ڈال
دیا۔نتیجہ یہ ہوا کہ اس قوم میں سے اتحاد مٹ گیا اور اُن کی طاقت ٹوٹ گئی اور
وہ اس عمارت کے بنانے میں ناکام رہے۔جو وجہ اس حوالہ میں دی گئی ہے وہ تو محض ایک کہانی ہے لیکن اس سے یہ تاریخی
صداقت ضرور معلوم ہو جاتی ہے کہ اہل بابل اونچی عمارتیں بنانے میں ید طولیٰ رکھتے تھے اور
ایسی بلند عمارتیں بناتے تھے جن کو دیکھ کر شبہ ہوتا تھا کہ گویا وہ آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔قرآن کریم میں بھی فرعون کی نسبت اس حوالہ کے مشابہ ایک بات بیان کی گئی ہے
لیکن اس فرق کے ساتھ کہ بائبل میں تو خدا تعالیٰ کی طرف اس بیہودہ خیال کو منسوب کیا گیا
ہے کہ کہیں انسان بلند عمارت بنا کر الوہیت کے مقام کو حاصل نہ کر لے اور قرآن کریم نے
پیدائش باب ۱۱ آیت ۴ تاسے نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پور مطبوعہ۱۸۷۰ء
32

۔انقلاب حقیقی
اس لغو خیال کو فرعون کی طرف منسوب کیا ہے جس کی صداقت کا کوئی انکار نہیں کر سکتا۔اللہ
تعالیٰ فرعون کی نسبت فرماتا ہے کہ اس نے ہامان سے کہا کہ فَأَوْقِدْ لِيْ يَهَا مَنُ عَلَى
الطَّيْنِ فَاجْعَلْ لِي صَرْحًا لَّعَلِي اَطَّلِعُ إِلَى إِلَهِ مُوسَى وَإِنِّي لَأَظُنُّهُ مِنَ
الْكَذِبِينَ
یعنی فرعون کے سامنے جب حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اپنا دعویٰ پیش کیا تو فرعون
نے اسے سُن کر اپنے انجنیئر ہامان کو بلایا اور اسے حکم دیا کہ پھیر وں کو لگا دو اور ایسا اُونچامل
بناؤ اور ایسی ایسی دور بینیں اور رصد گاہیں تیار کرو کہ ہم آسمان کے راز کھول کر رکھ دیں اور
موسیٰ کے خدا کا سراغ نکال لیں۔اسی طرح سورۃ مومن میں آتا ہے۔وَقَالَ فِرْعَوْنُ يَهَا مَنُ ابْنِ لِي صَرْحًا
لَّعَتِي أَبْلُغُ الْأَسْبَابَ - أَسْبَابَ السَّمَواتِ فَاطَّلِعَ إِلَى إِلَهِ مُوْسَى وَإِنِّي لَأَظُنُّهُ
كَاذِباط ہے کہ فرعون نے اپنے انجینیئر ہامان سے کہا کہ ہمارے لئے ایک قلعہ بناؤ مگر وہ
اتنا اونچا ہو کہ اس پر چڑھ کر ہم آسمان کے راز معلوم کر سکیں اور موسیٰ کے خدا کا پتہ لگالیں۔یہ مطلب نہیں کہ آسمان پر پہنچ جائیں بلکہ مطلب یہ ہے کہ اتنا بلند ہو کہ وہاں سے آسمان کا
نظارہ آسانی سے ہو سکے۔وہاں ہم بڑی بھاری دُور بینیں لگائیں گے اور موسیٰ کے معبود کو
دیکھیں گے اور آخر میں کہا کہ میں تو اسے بالکل جھوٹا سمجھتا ہوں۔یعنی کوئی یہ نہ خیال کرے
کہ مجھے طبہ ہے کہ شاید جس خدا کا موسیٰ ذکر کرتا ہے وہ صحیح ہے تبھی تو میں ایک اونچا محل اس
کی تلاش کیلئے بنانا چاہتا ہوں میرے اس حکم کی غرض شبہ نہیں بلکہ میری غرض موسیٰ کو جھوٹا
ثابت کر کے دکھانا ہے۔اسی طرح عاد کے متعلق ایک اور آیت میں بھی ذکر آتا ہے کہ وہ بڑی بڑی اونچی
القصص : ٣٩
المؤمن: ۳۸،۳۷
33

انقلاب حقیقی
عمارتیں بنایا کرتے تھے اور وہ یہ ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔آتَبْنُونَ بِكُلِّ رِيْعِ آيَةً تَعْبَثُونَ
وَتَتَّخِذُوْنَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُوْنَ۔وَإِذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِيْنَ
فرماتا ہے عاد قوم سے مخاطب ہو کر ہم نے کہا تھا کہ تم لوگ ہر پہاڑی پر شاندار عمارتیں
بناتے ہو اور بڑی بڑی فیکٹریاں اور کیمسٹری کے مرکز تیار کرتے ہو اور خیال کرتے ہو کہ تم
ہمیشہ قائم رہو گے جیسے یورپ کے لوگ آج کل یہ خیال کرتے ہیں کہ ان کی تہذیب ہمیشہ
قائم رہے گی۔(مصانع سے مُراد فیکٹریاں اور کیمیکل ورکس ہیں ) پھر فرمایا جب تم کسی ملک
پر غلبہ پاتے ہو تو تم اُس جگہ کی تہذیب کو بالکل تباہ کر دیتے ہو اور ان کی تہذیب اور ان کے
تمدن کی جگہ اپنی تہذیب اور اپنا تمدن قائم کرتے ہو۔(بہار کے معنی ہیں دوسرے کو نیچا
کر کے اپنے آپ کو اونچا کرنے والا۔اور ایک مطلب یہ ہے کہ دوسری اقوام کے تمدن
اور تہذیب کو تباہ کر کے اپنے تمدن اور تہذیب کو دُنیا میں قائم کرتے ہیں)
وَإِذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِيْنَ سے یہ استنباط بھی ہو سکتا ہے کہ آلات جنگ کی
ایجاد کا کمال انہیں کے زمانہ میں ہوا۔چنانچہ جس رنگ میں انہوں نے پہاڑوں میں عمارتیں
بنائیں ہیں ، ان سے بعض مؤرخین نے نتیجہ نکالا ہے کہ اس قوم نے بارود اور ڈائنامیٹ ایجاد
کر لیا تھا۔ان معنوں کی رُو سے آیت کا مطلب یہ ہوگا کہ تم ایسے ایسے سامانِ جنگ ایجاد
کرتے ہو جو نہایت ہی مہلک ہیں اور تم ان کے ذریعہ سے باقی اقوام کو تباہ کر کے اپنی
تہذیب اور اپنا تمدن قائم کرنا چاہتے ہو۔تہذیب مغربی کا فلسفہ
موجودہ مغربی تہذیب کی بنیا دبھی ایک فلسفہ پر ہے اور وہ فلسفہ ما دیت کا فلسفہ
الشعراء: ۱۲۹ تا ۱۳۱
34

۔انقلاب حقیقی
ہے جس کی بنیا د مشاہدہ اور تجربہ پر ہے۔اسی فلسفہ کی وجہ سے مغربی تہذیب نے قومیت کا
شدید احساس پیدا کرلیا ہے۔خالص قربانی انسان
تبھی حاصل کر سکتا ہے جب وہ سمجھتا ہو کہ اس دُنیا کے علاوہ بھی
کوئی اور دُنیا ہے اور اگر میں نے دوسروں
کیلئے قربانی کی تو گوئیں اس دنیا کا نفع حاصل نہ
کروں مگر مجھے روحانی فائدہ پہنچے گا لیکن جس کو یقین ہو کہ جو کچھ ہے یہی دُنیا ہے وہ کہتا ہے
کہ جو کچھ ملے مجھے ہی ملے کسی دوسرے کو نہ ملے۔پس انتہائی نیشنلزم (NATIONALISM) مادیت کا نتیجہ ہے اور پھر اس کا
ایک نتیجہ یہ بھی ہے کہ تعیش پیدا ہو جاتا ہے۔ہر قسم کے آرام کے سامانوں ، کھانے پینے اور
پہننے کے سامانوں میں زیادتی کی خواہش بھی مادیت سے ہی پیدا ہوتی ہے۔کیونکہ انسان یہ
سمجھتا ہے کہ جو کچھ میں نے حاصل کرنا ہے اسی دُنیا میں حاصل کرنا ہے۔پس جو مزہ اُڑایا جا
سکتا ہے اُڑا لو یہی وجہ ہے کہ مغربی تہذیب نے تعیش کو کمال تک پہنچا دیا ہے۔رومن اور مغربی تہذیب میں فرق
رومن تہذیب اور مغربی تہذیب میں یہ فرق ہے کہ رومیوں میں قانون کی
حکومت تھی اور اس وجہ سے ان کا فلسفہ کلیات سے جزئیات کی طرف رجوع کرتا تھا۔چنانچہ
رومی تہذیب اور فلسفہ میں میں یونانی تہذیب اور فلسفہ کو شامل سمجھتا ہوں۔فلسفہ کی تمام
شاخیں اسی اصول کے تابع ہیں۔ان کی طب کو دیکھو اس کی بنیاد گلیات پر رکھی گئی ہے اور پھر
اس سے جزئیات اخذ کی گئی ہیں۔ان کے فلسفہ الہیات کا بھی یہی حال ہے۔پہلے گلیات
تجویز کر کے پھر مجزئیات کو ان سے اخذ کیا گیا ہے۔سیاست کا بھی یہی حاصل ہے کہ کچھ
گلیات تجویز کر کے ان سے جزئیات کو اخذ کیا گیا ہے لیکن موجودہ مغربی تہذیب کی بنیاد
35

۔انقلاب حقیقی
چونکہ مادیت پر ہے یعنی جزئیات کے تجربہ اور مشاہدہ پر اُن کے ہاں سب زور جزئیات پر
ہے۔گلیات کو یا تو یہ لوگ مجزئیات سے اخذ کرتے ہیں یا پھر گلیات کے وجود ہی کولغو اور
فضول قرار دے دیتے ہیں۔ایک یونانی طبیب ہر بیماری کو چاروں خلطوں میں محصور
قرار دے کر کلیات طب سے مرض کی تشخیص اور علاج کرتا ہے۔مگر ایک طبّ جدید کا ماہر ہر
مرض کی مخصوص علامات کا پتہ لگا کر انہی مخصوص علامات کے مطابق اس کا علاج کرتا ہے۔اور قطعا اس کی ضرورت نہیں سمجھتا کہ تمام امراض کو کسی خاص سلسلہ کی کڑی قرار دے۔جہاں تک معلومہ تاریخ کا تعلق ہے دنیوی تحریکوں میں سے یہی پانچ تحریکیں دُنیا
میں نظر آتی ہیں اور تمام دنیا کی حکومتوں اور علوم اور تہذیبوں پر ان کا اثر معلوم ہوتا ہے۔باقی
سب حکومتیں اور فلسفے ان کے تابع نظر آتے ہیں۔انہیں اگر ان سے اختلاف ہے تو جز وی
ہے۔بعض فلسفے ان کے فلسفوں سے جُدا ہو کر بظاہر ایک نئی صورت اختیار کر گئے ہیں اور
بعض بہت تھوڑے تغیر سے انہی فلسفوں کے ترجمان بن گئے ہیں۔بڑی بڑی تحریکوں کی کامیابی کا سبب
ان پانچوں تحریکوں کی کامیابی کی وجہ یہی تھی کہ ان کے ساتھ ایک پیغام تھا۔وہ
صرف تلوار سے ملک کو فتح نہیں کرتے تھے بلکہ اس ملک کے ذہنوں کو بھی اپنا غلام بناتے
تھے اس لئے جب ان کی حکومت تباہ بھی ہو جاتی تو ان کا فلسفہ تباہ نہ ہوتا اور وہی غلام اس
فلسفہ کو لے کر دنیا میں حکومت کرنے لگ جاتے تھے اور اس طرح ایک ذہنی اور علمی تناسل کا
سلسلہ جاری رہتا تھا۔ان تحریکوں کے بانی سنتِ الہی کے ماتحت کچھ عرصہ تک حکومت کر
کے مٹ گئے مگر ان کی تحریکیں دیر تک قائم رہیں اور آج تک بھی ان میں سے کئی کا وجود
خلطوں : خلط آمیزش۔ملاوٹ۔جسم کی چار خلطیں ، خون بلغم ،صفراء، سوداء
36

۔انقلاب حقیقی
مختلف صورتوں میں پایا جاتا ہے۔چنانچہ ہندوستان میں اب تک آرین تہذیب کا یہ اثر
موجود ہے کہ برہمن اور کھتری ،شو در کو اپنے پاس تک پھٹکنے نہیں دیتے۔کچھ عرصہ ہو امدر اس کا ایک واقعہ بعض اخبارات نے بیان کیا تھا جو یہ ہے کہ ایک
برہمن کے بیٹے نے کسی چمارن سے شادی کر لی۔ماں باپ نے اس کا گھر الگ کر دیا اور وہ
علیحدہ اس چمارن کے ساتھ رہنے لگ گیا۔ایک دن ماں باپ نے کہا کہ اپنے بیٹے کا ایمان
دیکھنا چاہئے کہ کہیں چہارن سے شادی کر کے اس کا دھرم تو نہیں جاتا رہا۔چنانچہ انہوں نے
اسے ایک دن گھر میں بُلا کر خوب اچار کھلایا اور پانی کے جس قد رگھڑے تھے وہ یا تو توڑ پھوڑ
دیئے یا کہیں چھپا کر رکھ دیئے۔جب اس نے خوب اچار کھالیا تو اُسے پیاس لگی مگر اس نے
ادھر اُدھر دیکھا تو پانی موجود نہیں تھا اس لئے وہ پانی نہ پی سکا اور اپنے گھر کی طرف چل پڑا۔اس کا گھر ماں باپ کے گھر سے کوئی میل بھر دُور تھا۔وہاں دوڑا دوڑا پہنچا اور بیوی سے کہنے
لگا مجھے سخت پیاس لگی ہوئی ہے پانی ہے تو پلاؤ۔وہ کہنے لگی پانی تو ہے مگر برتن میرا ہے اگر کہو تو
اپنے برتن میں پانی پلا دوں؟ وہ کہنے لگا یہ تو دھرم کے خلاف ہے۔آخر جب پیاس سے اس
کا بہت ہی بُرا حال ہوا اور اُس نے سمجھا کہ اب میں مرا جاتا ہوں تو بیوی سے کہنے لگا اپنے
منہ میں پانی ڈال کر میرے منہ میں ڈال دے۔چنانچہ اس نے منہ میں پانی لیا اور اُس کے
منہ میں گھی کر دی۔ماں باپ جو کہیں چُھپ کر یہ تمام نظارہ دیکھ رہے تھے دوڑتے ہوئے
آئے اور اپنے بچہ سے یہ کہتے ہوئے چمٹ گئے کہ شکر ہے پر میشور کی دیاں سے ہمارے بچہ کا
دھرم بھرشٹ کے نہیں ہوا۔یہ قصہ اسی گہرے نسلی تعصب کا ایک مضحکہ خیز ظہور ہے۔جو آرین تہذیب کی
خصوصیات سے ہے اور اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آج تک اس تہذیب کے گہرے اثرات
لے دیا : مہربانی ، رحم، شفقت سے گھر شف : نا پاک، بد، بُرا نجس ، گنده
37

۔انقلاب حقیقی
کروڑوں آدمیوں کے دلوں پر منقش ہیں جس کی وجہ سے برہمن شودر کا جھگڑا اب تک
ہندوستان میں چلا جاتا ہے۔یہ تہذیبی فلسفے بعض دفعہ مخلوط بھی ہوتے ہیں اور بعض دفعہ ان میں اور نئی چیزیں آملتی
ہیں مگر اصلی فلسفہ کا نشان موجود رہتا ہے متا نہیں۔چنانچہ موجودہ زمانہ میں ہندوستان
میں اسی قسم کا ایک تغییر رونما ہورہا ہے۔انگریزوں کی لمبی حکومت نے اور مغربی اقوام کی ترقی
نے ہندوستان میں مغربیت کا پودا پیدا کر دیا ہے جو روز بروز جڑ پکڑتا جاتا ہے اور اس کی
شاخیں چاروں طرف پھیلتی جاتی ہیں خصوصاً تعلیم یافتہ لوگوں میں جن کا اوڑھنا بچھونا ہی
مغربیت ہے وہ مغربیت کے رنگ میں پورے طور پر رنگین ہیں اور اُسی کی عینک سے ہر ھے
کو دیکھتے ہیں۔آزادی کی تہذیب نے اس تہذیب کو ایک دھکا لگایا ہے مگر اُسی طرح جس
طرح قدیم زمانہ میں ہوا کرتا تھا یعنی سطحی تغیرات کے ساتھ مغربی فلسفہ کو اپنالیا گیا ہے۔اگر
آج انگریزی حکومت ہندوستان سے جاتی رہے تو بھی انگریزی حکومت کا طریق نہیں مٹ
سکتا۔وہی کونسلیں ہونگی ، وہی پارلیمنٹیں ہونگی ، وہی دستور ہوگا اور کونسلوں کے سپیکروں کے
سامنے جب بھی کوئی مشکل سوال آئے گا وہ یہی کہیں گے کہ میں گل تک غور کر کے جواب
دونگا اور غور سے مُراد ان کی یہ ہوگی کہ مغربی پارلیمنوں کے دستور کو دیکھ کر نتیجہ نکالوں گا کہ
مجھے اس موقع پر کیا فیصلہ کرنا چاہئے۔گویا یہ فقیر جو ہندوستان میں پیدا ہوگا ویساہی ہوگا جیسا
کہ انگلستان میں مسٹر بالڈون (BALDWIN) کی جگہ مسٹر چیمبرلین
(CHAMBERLAIN) نے لے لی ہے یا آئندہ ان کی جگہ شاید میجر ایٹلی
(MAJOR ATTLEE) لے لیں۔ورنہ اگر کوئی نئی تہذیب اس عرصہ میں رونما نہ
ہوئی تو مغربیت ہی یہاں حکومت کر رہی ہوگی گو اس کی شکل کسی قدر بدل گئی ہو۔گاندھی جی
جو ایک فلسفہ کے موجد کہے جاتے ہیں وہ بھی باوجود زبانی مغربیت کے اثر کورڈ کرنے کے
38

،انقلاب حقیقی
اسی فلسفہ کے تابع چل رہے ہیں۔جب بھی وہ کوئی نئی بات سوچتے ہیں وہ اسی مغربی
تہذیب کے تابع ہوتی ہے اور چونکہ مغربی تہذیب کی بنیا د مادیت پر ہے جس کا یہ اُصول
ہے کہ مُنہ سے کچھ اور کہو اور عمل کچھ اور رکھو، اس لئے گاندھی جی کے پیر بھی منہ سے تو امن
امن کہتے ہیں مگر اندر سے لڑائی کی تیاریاں جاری رکھتے ہیں۔اتباع منہ سے شور مچاتے ہیں
کہ آہنسا قائم کرو، آہنسا قائم کرو مگر عملاً ہر اختلاف کے موقع پر بیسیوں مسلمانوں کو ذبح کرا
دیتے ہیں کیونکہ یہ اصول صرف کہنے کیلئے ہیں عمل کرنے کیلئے نہیں۔حقیقت یہ ہے کہ جب مادیت کے اثر کے نیچے انسان یہ سمجھ لیتا ہے کہ اگلا جہان
کوئی نہیں تو پھر اسے اس شخص کو تباہ کرنے سے کونسی چیز روک سکتی ہے جسے وہ اپنا دشمن سمجھ
بیٹھتا ہے۔وہ تو ہر رنگ میں اپنے مد مقابل کو زک پہنچانے کی کوشش کرتا ہے۔پس کانگری
گومنہ سے یہ کہتے جائیں کہ ہم گاندھی فلسفہ کے پیرو ہیں مگر حقیقتا ان کا عمل مغربی فلسفہ پر ہی
ہے اور جب تک مادیت کا اثر ان کے دلوں پر سے دُور نہ ہوگا وہ یورپ کے واقعات کو
ہندوستان
کی سیج پرتمثیلی رنگ میں دکھاتے رہیں گے۔غرض ان پانچوں تحریکوں کی کامیابی کی اصل وجہ یہی ہے کہ ان کے پیچھے ایک فلسفہ
تھا۔ان کے بانی، لوگوں کے مُلک پر ہی قبضہ نہیں کرتے تھے بلکہ ان کے دل و دماغ کو بھی
غلام بنا لیتے تھے جو غلامی کہ جسمانی غلامی کے دُور ہو جانے کے بعد بھی بعض دفعہ سینکڑوں
ہزاروں سال تک جاری
رہتی تھی۔مذہبی دنیا میں بھی حقیقی کامیابی انقلاب سے ہی ہوتی ہے
مذہبی دنیا میں بھی یہی قانون جاری ہے۔اس میں بھی حقیقی کامیابی انقلاب کے
ذریعہ سے اور انقلاب ہی کی وجہ سے ہوتی ہے۔اگر انقلاب نہ ہو تو مذہب کبھی کامیاب نہ ہو
39

۔انقلاب حقیقی
کیونکہ یہ قانونِ قدرت کے خلاف ہے اور قانونِ قدرت خدا کا فعل ہے اس کو نظر انداز کر
کے کامیابی نہیں ہو سکتی۔انقلاب کے معنی ہیں کسی چیز کا کلیہ بدل جانا۔اب اگر تم ایک پرانی عمارت کی جگہ
پر نئی عمارت بنانا چاہو جس کا نقشہ بالکل نیا ہو تو ا ز ما تمہیں پہلی عمارت کو گرا دینا پڑے گا
اور کوئی بیوقوف ہی ہوگا جونئی عمارت تو بنانا چاہے مگر پرانی عمارت کو توڑنے کیلئے تیار نہ ہو۔قرآن کریم نے بھی مذہبی ترقی کو اسی انقلابی طریق سے وابستہ قرار دیا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَمَا نُرُسِلُ الْمُرْسَلِينَ إِلَّا مُبَشِّرِينَ وَمُنذِرِينَ فَمَنْ آمَنَ
وَأَصْلَحَ فَلا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَاهُمُ يَحْزَنُوْنَ - وَالَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا يَمَسُّهُمُ
الْعَذَابُ بِمَا كَانُوا يَفْسُقُونَ
کہ ہم دُنیا میں جب بھی کوئی رسول بھیجتے ہیں وہ ہمیشہ دنیا میں دو اعلان کرتا ہے۔ایک تو یہ کہ
اس کی آمد سے پہلے جو نظام جاری تھا وہ اس کی موت کا اعلان کر دیتا ہے۔دوسرے یہ کہ وہ
اپنے لائے ہوئے سسٹم کے متعلق غیر مبہم الفاظ میں اعلان کر دیتا ہے کہ وہ اپنی اصلی شکل
میں دُنیا میں قائم کیا جائے گا اور کسی اثر یاد باؤ کی وجہ سے یا کسی قوم سے سمجھوتہ کرنے کی غرض
سے اس میں کوئی تبدیلی نہ کی جائے گی۔ان اعلانات کے بعد جو لوگ تو اس جدید سسٹم کے
تابع اپنے آپ کو کر لیتے ہیں اور اپنے آپ کو اس کے رنگ میں ڈھال لیتے ہیں وہ تباہی
سے بچ جاتے ہیں جو ایسا نہیں کرتے وہ آہستہ آہستہ مٹ جاتے ہیں۔اضلع کے معنی اپنے آپ کو کسی چیز کے مطابق بنا لینے کے ہیں۔پس عمل صالح
کے یہ معنی ہیں کہ وہ عمل جو اس نئی تحریک کے مطابق ہوں۔عمل صالح کے معنی نیک عمل کے
نہیں ہوتے جیسا کہ عام طور پر لوگ سمجھتے ہیں۔نیک کام اور عمل صالح میں فرق ہے۔الانعام: ۵۰،۴۹
40

۔انقلاب حقیقی
مثلا نماز پڑھنا ایک نیک کام ہے۔لیکن اگر کوئی شخص جہاد کے وقت نماز پڑھنا شروع کر
دے تو ہم کہیں گے کہ اس نے عملِ صالح نہیں کیا۔یا روزہ ایک نیک عمل ہے مگر رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ جہاد کے موقع پر بعض روزہ رکھنے والوں کے متعلق فرمایا کہ
آج وہ لوگ جو بے روزہ تھے ثواب میں روزہ داروں سے بڑھ گئے ہیں کیونکہ ان روزہ
داروں نے ایسی حالت میں روزہ رکھا جب کہ روزہ نہ رکھنا حالات کے لحاظ سے زیادہ
مناسب تھا۔غرض عملِ صالح عربی زبان میں مناسب حال فعل کو کہتے ہیں۔پس
فَمَن أمن واصلح کے یہ معنی نہیں ہیں کہ جو لوگ رسولوں پر ایمان لائے اور انہوں نے
نمازیں پڑھیں اور روزے رکھے وہ ہلاکت سے بچ گئے بلکہ اس کے معنی یہ ہیں کہ وہ لوگ جو
ایمان لائے اور انہوں نے انبیاء کی تعلیم کے مطابق اپنے آپ کو ڈھال لیا اور اس عمارت کی
اینٹ بن گئے جس کی تعمیر وقت کے نبی کے ہاتھوں ہورہی ہوتی ہے ان کے لئے کوئی خوف
اور کوئی محزن نہیں لیکن اس کے برخلاف جو لوگ اپنے آپ کو اس تعلیم کے مطابق نہیں بناتے
اور نئی عمارت کا جزو بننے سے انکار کر دیتے ہیں۔يَمَسُّهُمُ الْعَذَابُ بِمَا كَانُوا
يَفْسُقُونَ ان پر اللہ تعالیٰ کا عذاب اُترتا ہے اور بوسیدہ عمارت کی طرح انہیں تو ڑ کر رکھ دیتا
ہے۔بعثت انبیاء کا مقصد
اس آیت سے ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ کا جو نبی بھی دُنیا میں آتا ہے وہ اسی لئے آتا ہے
کہ اپنے سے پہلے نظام کو توڑ دے اور ایک نیا نظام قائم کرے اور اس کی آمد کے بعد وہی
حیات کو پاتا ہے جو اس کے نظام کو قبول کرے۔یہ بات ہر نبی کی بعثت کے بعد ضرور ظاہر
41

۔انقلاب حقیقی
ہوتی ہے خواہ وہ نبی چھوٹے ہوں یا بڑے لیکن جو اولوالعزم رسل ہوں اُن کے آنے پر تو گویا
ایک قیامت آجاتی ہے جس طرح کہ ان جدید تحریکات کے ظہور پر ہوتا ہے جن کا ذکر میں
او پر کر آیا ہوں۔ہاں جو شرعی رسول آتے ہیں وہ اپنے سے پہلے نبی کے نظام کو بھی تو ڑ دیتے
ہیں لیکن جو شریعت نہیں لاتے گو وہ پہلے نبی کے نظام کو تو نہیں توڑتے لیکن اُس رائج الوقت
نظام کو ضرور توڑ دیتے ہیں جو پہلے شریعت لانے والے نبی کی شریعت کو بگاڑ کر لوگوں نے
اپنی خواہشات کے مطابق قائم کر لیا ہوتا ہے۔مذہبی انقلابات کا طریق
مذہب میں جو اس قسم کے انقلابات ہوتے ہیں ان کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے۔مَا نَنْسَخُ مِنْ آيَةٍ أَوْ نُنسِهَا نَأْتِ بِخَيْرٍ مِّنْهَا أَوْ مِثْلِهَا أَلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللَّهَ عَلَى
كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ۔اَلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللَّهَ لَهُ مُلْكُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا لَكُم مِّنْ
دُونِ اللَّهِ مِنْ وَلِيٍّ وَلَا نَصِيرِ یعنی اللہ تعالیٰ کی طرف سے گزشتہ زمانوں میں جو پیغام
آتے رہے ہیں یا آئندہ آئیں گے ان سب کے متعلق ایک قانون جاری ہے اور وہ یہ ہے
کہ کبھی تو وہ اپنی ضرورت کو پورا کر چکتے ہیں اور اس قابل ہوتے ہیں کہ انہیں مٹا دیا جائے
اور اُن کی جگہ ایک نیا نظام آسمان سے اُتارا جائے اور کبھی لوگ انہیں بھلا دیتے ہیں اور
صرف اس امر کی ضرورت ہوتی ہے کہ جو نظام لوگوں کی غفلت کی وجہ سے الہی نظام کی جگہ
قائم ہو گیا ہے اسے مٹا کر پھر نئے سرے سے وہی پہلا الہی نظام قائم کیا جائے۔جب الہی
نظام ہی اپنی ضرورت پوری کر کے مٹائے جانے کے قابل ہو جائے تو اللہ تعالیٰ اس سے بہتر
نظام دُنیا میں بھجوا دیتا ہے اور جب وہ نظام تو صحیح ہو، صرف لوگوں نے اسے بھلا دیا ہو تو اللہ
البقره: ۱۰۸،۱۰۷
42

۔انقلاب حقیقی
تعالیٰ اسی پہلے نظام کو بچنسہ پھر دنیا میں قائم کر دیتا ہے۔اللہ تعالیٰ کو یہ دونوں قدرتیں حاصل
ہیں۔تمہیں
پھر فرماتا ہے الم تعلم ان الله له مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ کیا
معلوم نہیں کہ ہم ایسا کیوں کرتے ہیں؟ ہم ایک انقلاب عظیم کے پیدا کرنے کیلئے
اور ایک نیا آسمان اور ایک نئی زمین پیدا کرنے کیلئے ایسا کرتے ہیں۔یہ ظاہر ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کے کفار کو اس امر کا تو غصہ نہ تھا
کہ ان کے خیالات کے خلاف ایک خیال رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پیش کرتے ہیں۔انہیں جس بات کا خطرہ تھا اور جس کا تصور کر کے بھی انہیں تکلیف محسوس ہوتی تھی وہ یہی تھی
کہ کہیں قرآن کی حکومت قائم نہ ہو جائے۔پس فرمایا۔اَلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللَّهَ لَهُ مُلْكُ
السَّمواتِ وَالْأَرْضِ اے انکار کرنے والو! کیا تمہیں معلوم نہیں کہ خدا زمین و آسمان کا
بادشاہ ہے؟ پس جب اُس نے اس بادشاہت کو ایک نئے اصول پر قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا
ہے تو اس کے فیصلہ کے پورا ہونے کو کون روک سکتا ہے؟
مذہبی نظام کی مدت عمل
غرض قرآن کریم نے مذاہب کے بارہ میں بھی یہ قاعدہ بتایا ہے کہ ہر مذہبی نظام جو
قائم کیا جاتا ہے وہ کچھ عرصہ کے بعد یا تو نا قابل عمل ہو جاتا ہے یا لوگ اسے بھول جاتے
ہیں۔نا قابل عمل وہ دو طرح ہوتا ہے یا لوگ اس میں ملاوٹ کر دیتے ہیں یا زمانہ کے مطابق
اس کی تعلیم نہیں رہتی۔یعنی یا تو یہ ہوتا ہے کہ لوگ اس تعلیم میں تصرف کر دیتے ہیں اور یا پھر
تعلیم تو محفوظ ہوتی ہے مگر زمانہ چونکہ ترقی کر جاتا ہے اس لئے وہ قابل عمل نہیں رہتی۔اس
کی مثال ایسی ہے جیسے کسی کا لباس پھٹ جائے اور اسے نیا لباس سلوانے کی ضرورت پیش
43

·

آج 10 میں سے 10 باقی