پانچ عظیم الشّان دُنیوی تحریکیں
انقلابِ حقیقی, حصہ 3
انقلاب حقیقی
آئے۔یا بچہ ہو اور اس کا لباس ہو تو اچھا، لیکن قد بڑھ جانے کی وجہ سے اس کے قد پر پہلا
لباس درست نہ آتا ہو اور نیا لباس تیار کروانا پڑے۔اسی طرح تعلیم یا تو اس لئے بدلی جاتی
ہے کہ وہ خراب ہو جاتی ہے یا اس لئے بدلی جاتی ہے کہ انسانی حالت میں ایسا تغیر آ جاتا ہے
کہ پہلی تعلیم اس کے مطابق نہیں رہتی اور اللہ تعالیٰ فیصلہ فرماتا ہے کہ اب اس کیلئے دوسری
یہ
تعلیم کی ضرورت ہے۔جو تعلیم کے خراب ہو جانے کی صورت ہے یہ بھی درحقیقت اسی وقت واقع ہوتی
ہے جب وہ تعلیم نا قابل عمل ہو جائے ورنہ اس سے پہلے اللہ تعالیٰ اپنے دین کا خود محافظ ہوتا
ہے۔ہاں اس تعلیم کی ضرورت کا زمانہ ختم ہوجاتا ہے تو اللہ تعالیٰ بندوں سے کہتا ہے کہ اب
بیشک اس میں تغیر و تبدل کر لو مجھے پرواہ نہیں۔جیسے گھر میں بعض دفعہ کوئی خراب اور پھٹا
پرانا کپڑا ہو اور بچہ اسے پھاڑے تو ہم پرواہ نہیں کرتے اسی طرح مذہب میں قطع و برید کی
اجازت اللہ تعالیٰ اُسی وقت دیتا ہے جب زمانہ کو اس تعلیم کی ضرورت نہیں رہتی اور انسان
کے حالات نئی تعلیم کا تقاضا کرتے ہیں۔پس اُس وقت اللہ تعالیٰ اس فرسودہ مذہب کی
حفاظت چھوڑ دیتا ہے اور بندوں کو اجازت دے دیتا ہے کہ وہ اس میں تصرف کریں اور
اس سے کھیلیں۔انسان یہ سمجھتا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی تعلیم سے کھیل رہا ہے حالانکہ خدا اس
تعلیم کو زمانہ کے مطابق حال نہ پا کر اسے بندوں کے حوالے کر چکا ہوتا ہے اور اپنی حفاظت
کا ہاتھ اس سے اُٹھا چکا ہوتا ہے۔پس فرمایا کہ پیغام الہی کے متعلق دو ہی صورتیں ہیں:
(۱) جب وہ نا قابل عمل ہو جاتا ہے تو ہم اس سے بہتر تعلیم لاتے ہیں۔بہتر کا لفظ
اس لئے استعمال کیا کہ پہلی تعلیم نا قابل عمل ہو چکی ہوتی ہے اور اب اس سے بہتر کی
ضرورت ہوتی ہے۔اگر بہتر کی ضرورت نہ ہوتی تو پہلی تعلیم ہی کافی ہوتی۔اس حقیقت کے
44
۔انقلاب حقیقی
اظہار کیلئے نات بغیر منقا کے الفاظ استعمال فرمائے۔(۲) دوسری صورت یہ ہے کہ جب تعلیم تو قابل عمل ہو مگر لوگ اس پر عمل ترک کر
دیں اور اپنے لئے خود ایسے قواعد تجویز کر لیں جو الہی تعلیم کے مخالف ہوں۔اس حالت میں
نئی تعلیم کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ پُرانی تعلیم کی حکومت کو ازسر نو قائم کرنے کی ضرورت
ہوتی ہے اس لئے فرمایا آخر مثلما یعنی جب تعلیم اصلی حالت میں موجود ہو صرف لوگوں
نے اس پر عمل چھوڑ دیا ہو تو ہم پھر ویسی ہی تعلیم لے آتے ہیں یعنی اسی تعلیم کو دوبارہ قائم کر
دیتے ہیں۔مثل کا لفظ خدا تعالیٰ نے اس لئے استعمال کیا ہے تا یہ بتائے کہ پہلی تعلیم چونکہ
مر چکی ہوتی ہے اس لئے ہم اس میں نئی زندگی پیدا کرتے ہیں اور اس طرح وہ ایک رنگ
میں پہلی تعلیم کا مثل ہوتی ہے۔پس اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ پیغام الہی بھی ایک عرصہ کے بعد :
(۱) یا قابل عمل نہیں رہتا۔(۲) یا لوگ اس پر عمل ترک کر دیتے ہیں۔قابل عمل نہ رہنا دو طرح ہوتا ہے:۔(1) لوگ اس میں ملاوٹ کر دیتے ہیں۔(۲) زمانہ کے مطابق تعلیم نہیں رہتی۔ان دونوں حالتوں کے مقابل پر اللہ تعالیٰ کی بھی دوسنتیں جاری ہیں۔جب کلام
نا قابل عمل ہو جائے تو اللہ تعالیٰ اسے منسوخ کر دیتا ہے۔اور اس سے بہتر تعلیم بھیج دیتا ہے
کیونکہ زمانہ ترقی کی طرف جا رہا ہوتا ہے۔لیکن جب لوگ عمل ترک کر دیں لیکن تعلیم محفوظ
ہو تو اللہ تعالیٰ اسی کلام کو ہرا دیتا ہے اور اُس کا مثل نازل کر دیتا ہے یعنی اس تعلیم میں ایک
نئی زندگی ڈال دیتا ہے۔45
۔۔انقلاب حقیقی
اس آیت کے آخر میں یہ جو فرمایا ہے کہ کیا تم خیال کرتے ہو کہ اللہ تعالیٰ اس بات
پر قادر نہیں۔ان الفاظ سے وہ معنی جو عام طور پر اس آیت کے کئے جاتے ہیں یعنی کہا جاتا
ہے کہ اس آیت میں قرآنی آیات کے منسوخ ہونے کا ذکر ہے رڈ ہو جاتے ہیں کیونکہ
قرآنی آیات کے منسوخ ہونے سے قدرت الہی کے اظہار کا کوئی بھی تعلق نہیں۔قدرت کا
مفہوم انہی معنوں میں پایا جاتا ہے جو میں نے کئے ہیں۔پھر یہ جو فرمایا ہے کہ الم تعلم ان اللَّهَ لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ
اس میں بھی اسی طرف اشارہ ہے کہ ہر کلام جب آئے یا جب اسے دوبارہ زندہ کیا جائے،
وہ ایک انقلاب چاہتا ہے اور یہی امرلوگوں کے خیال میں ناممکن ہوتا ہے مگر اللہ تعالیٰ ایسے
انقلاب پر قادر ہے خواہ نئے کلام کے ذریعہ سے وہ انقلاب پیدا کر دے خواہ پرانے کلام ہی
کو زندہ کر کے انقلاب پیدا کر دے۔یہ معنی جو میں نے کئے ہیں گو جدید ہیں لیکن آیت کے تمام ٹکڑوں کا حل انہی معنوں
کے ساتھ ہوتا ہے۔پہلے مفسر اس کے معنی یہ کیا کرتے تھے کہ قرآن میں بعض آیتیں اللہ
تعالیٰ نازل کرتا اور پھر انہیں منسوخ کر دیتا ہے۔مخالف ان معنوں پر تمسخر کیا کرتے تھے اور
کہا کرتے تھے کہ وہ آیت نازل کر کے اسے منسوخ کیوں کرتا ہے؟ کیا اسے حکم نازل
کرتے وقت یہ علم نہیں ہوتا کہ یہ حکم لوگوں کے مناسب حال نہیں۔دوسرے نسخ سے تو اس کی
کمزوری ثابت ہوتی ہے۔پھر اس کے ذکر کے بعد اس فقرہ کے کیا معنی ہیں کہ
ان الله عَلى كُلِّ شَيءٍ قدیر مگر جو معنی میں نے کئے ہیں ان میں ایک زبر دست
قدرت کا اظہار ہے یہ آسان کام نہیں کہ ایک ایسے قانون کو جولوگوں کے دلوں پر نقش فی
الْحَجَرِ کی طرح جما ہوا ہو اور جسے چھوڑنے کیلئے وہ کسی صورت میں
تیار نہ ہوں ، مٹا کر اس
کی جگہ ایک نیا قانون قائم کر دیا جائے۔یا جب کہ ایک قوم مرگئی ہو اور الہی قانون کو پس
46