مذہبی تحریکات کے بڑے بڑے دَور کون سے ہیں؟

انقلابِ حقیقی

۔انقلاب حقیقی
مذہبی تحریکات کے بڑے بڑے دور کون سے ہیں؟
اس تمہید کے بعد میں بتاتا ہوں کہ دنیوی تمدن اور تہذیب کے ادوار کے مقابل پر
الہی تہذیب کے جو دور گزرے ہیں وہ کیا تھے سو یا درکھنا چاہئے کہ:۔دو بر آدم کا پیغام
قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ موجودہ نسلِ انسانی کیلئے سب سے پہلا دور آدم
کا تھا۔قرآن کریم میں حضرت آدم علیہ السلام کی نسبت آتا ہے:۔وَإِذْ قَالَ رَبُّكَ
لِلْمَلَائِكَةِ إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً قَالُوا أَتَجْعَلُ فِيهَا مَن يُفْسِدُ فِيهَا
وَيَسْفِكُ الدِّمَاءَ (البقرة: ٣١)
اس سے ظاہر ہے کہ آدم وہ پہلے نبی تھے جنہوں نے تمدن کی بنیاد ڈالی اور نظام کو
قائم کیا مگر اس جگہ آدم سے مراد وہ آدم نہیں جن سے انسانی نسل چلی بلکہ وہ آدم مراد ہیں
جن سے تمدن کا دور چلا۔یعنی اس سے پہلے انسان تمدن کے اُس مقام تک نہیں پہنچا تھا
کہ شریعت کا حامل ہوتا بلکہ ابھی وہ متمدن بھی نہیں تھا اور نہ اس قابل تھا کہ انسان کہلاتا وہ
زیادہ سے زیادہ ایک اعلیٰ حیوان کہلانے کا مستحق تھا۔میں اس بات
کا قائل نہیں کہ بندر سے انسان بنا ہے اور میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے
اس بات کو غلط ثابت کرسکتا ہوں۔انسانی پیدائش ارتقائے مستقل سے ہوئی
مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ انسانی ترقی ارتقاء کے اصول کے مطابق ہوئی ہے۔اُس
60

۔انقلاب حقیقی
وقت انسان کی ایسی ہی حالت تھی جیسے بچہ کی۔اب اگر کوئی چار سالہ بچہ کو کہے کہ تو روزہ رکھ تو
اُسے ہر شخص پاگل سمجھے گا اسی طرح ابتداء میں انسان کی ایسی حالت تھی کہ وہ ابھی اس مقام
تک نہیں پہنچا تھا کہ وہ شریعت کا حامل ہوتا۔دور اول کی حقیقت
پس ایک زمانہ انسان پر ایسا آیا ہے کہ جب وہ گو انسان ہی کہلاتا تھا مگر ابھی وہ
حیات داگی پانے کا مستحق نہیں تھا۔جب اس حالت سے اس نے ترقی کی اور اس کا دماغ
اس قابل ہو گیا کہ وہ قانونِ شریعت کا حامل ہو سکے تو پہلا قانون جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے
اتر اوہ یہ تھا کہ مل کر رہو اور ایک افسر کے ماتحت اپنی زندگی بسر کرو۔گویا اللہ تعالیٰ کی طرف
سے پہلا قانون لانے والا سادہ عبادت الہی کے علاوہ صرف یہی پیغام لے کر آیا تھا کہ تم
عائلی اور تمدنی زندگی اختیار کرو۔تمہارا ایک حاکم ہونا چاہئے، تمہیں اُس کی اطاعت کرنی
چاہئے تم اپنے مقدمات اُس کے پاس لے جاؤ اُس سے اپنے جھگڑوں کا فیصلہ کراؤ اور ہر
بات قانون کے ماتحت کرو اور وہ پہلا انسان جس نے یہ قانون قائم کیا اس کا نام آدم تھا۔اور جب ہم اس نقطہ نگاہ سے آدم کو دیکھیں تو وہ تمام اعتراضات حل ہو جاتے ہیں
جو اس سے پہلے آدم کے واقعہ پر ہوا کرتے تھے۔مثلاً یہ جو آتا ہے کہ فرشتوں نے کہا۔اتَجْعَلُ فِيهَا مَن يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدّماء کہ کیا واب
زمین میں ایک ایسا شخص کھڑا کرنے والا ہے جو فساد کرے گا اور لوگوں کا خون بہائے گا؟
اس پر یہ اعتراض کیا جاتا ہے کہ فرشتوں کو کیونکر پتہ لگا کہ آدم کے ذریعہ سے خون بہیں گے
جبکہ آدم ابھی پیدا بھی نہ ہو اتھا؟
اس کے کئی جواب دیئے جاتے تھے مثلاً یہ کہ چونکہ حاکم فساد کو دور کرنے کے لئے
61

انقلاب حقیقی
ہوتا ہے فرشتوں نے سمجھ لیا کہ ضرور کوئی فساد کرنے والے بھی ہونگے اس وجہ سے انہوں
نے یہ سوال اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش کر دیا کہ کیا فسادی لوگ بھی دنیا میں پیدا کئے جائیں
گے کہ جن کو حدود کے اندر رکھنے کے لئے آدم کی پیدائش کی ضرورت ہے؟
بیشک خلیفہ کے لفظ سے یہ استنباط ہو سکتا ہے کہ کوئی مخلوق فساد کرنے والی بھی ہوگی
لیکن اگر یہ آدم نسلِ انسانی کا بھی پہلا فرد تھا تو پھر بھی یہ سوال ضرور پیدا ہوتا ہے کہ فساد تو
کبھی آئندہ زمانہ میں آدم کی اولاد نے کرنا تھا پھر آدم کو خلیفہ کس غرض اور کس کام کے لئے
بنایا گیا تھا؟ اور اگر خلیفہ کا وجود بغیر فساد کے بھی ہو سکتا ہے تو پھر فرشتوں کے اعتراض کی بنیاد
کیا تھی؟
غرض اس تشریح سے جو گو غیر معقول نہیں اس سوال کا جواب نہیں آتا کہ فرشتوں کو
اس سوال کا خیال کیوں پیدا ہوا اور یہ معنی اس آیت کے معانی میں سے ایک معنی تو کہلا سکتے
ہیں مگر مکمل معنی نہیں کہلا سکتے۔بعض مفسرین کہتے ہیں کہ اس کے یہ معنی ہیں کہ فرشتوں نے کہا جو قومی تو نے آدم میں
رکھے ہیں ان کے ماتحت ہمیں طبہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ ضرور فساد کرے گا اور لوگوں کے خون
بہائے گا حالانکہ آدم اگر خدا تعالیٰ کا نبی تھا تو اس نے وہی کچھ کرنا تھا جو خدا تعالیٰ اُسے حکم
دیتا اس کے خلاف عمل وہ کر ہی نہیں سکتا تھا۔اس آیت کے معنی کرتے ہوئے یہ امر یا درکھنا چاہئے کہ بادی النظر میں اس سے یہ
استنباط ہوتا ہے کہ جس فعل کو فرشتے عجیب خیال کرتے ہیں وہ خود آدم کا فعل ہے نہ کسی
دوسرے شخص کا کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ کیا تو اس دنیا میں ایسے وجود کو پیدا کرنے لگا ہے جو فساد
کرے گا اور خون بہائے گا اور دوسرا امر الفاظ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ فساد اور خونریزی خود
خلافت کے مفہوم سے ہی ظاہر ہوتی ہے اور یہ کہ جس فساد کی طرف فرشتے اشارہ کرتے ہیں
9
62

انقلاب حقیقی
وہ کوئی ایسا فعل ہے جو خلیفہ بنانے کی اغراض میں شامل ہے۔گویا فرشتوں
کو اللہ تعالیٰ کے
الفاظ ہی سے یہ معلوم ہوا ہے کہ خدا تعالیٰ آدم سے کوئی ایسا کام کروائے گا جو بظاہر فساد اور
سفک دم نظر آتا ہے جس پر وہ تعجب کرتے ہیں کہ خدا کا خلیفہ اور فساد اور سفک دم کا مرتکب؟
یہ کیسی عجیب بات ہے؟
سوال کے ان پہلوؤں کو مد نظر رکھ کر دیکھو تو آدم کا جو مقام میں نے ظاہر کیا ہے
اس کے ساتھ اس سوال کو پوری تطبیق حاصل ہے۔میں نے بتایا ہے کہ آدم جس کا ذکر سورہ
بقرہ میں ہے نسلِ انسانی کا پہلا باپ نہیں بلکہ شریعت کے ادوار کے پہلے دور کا مؤسس ہے
اور جیسا کہ قرآن سے استنباط کر کے میں نے بتایا ہے وہ دور دور تمدن تھا یعنی اُس دور میں
پہلی دفعہ تمدن کو دنیا سے روشناس کرایا گیا تھا۔آدم سے پہلے انسان تمدن اور نظام کا جوا
اپنی گردن پر اُٹھانے کی اہلیت نہیں رکھتا تھا مگر اُس وقت چونکہ انسان میں یہ قابلیت پیدا ہو
گئی اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ کے اصلح وجود کو نبوت کا مقام دے کر دور تمدن کا بانی بنایا اس
کے اجراء کا حکم دیا، اسی دور میں عورت اور مرد میں زوجیت کے اصول پر رشتہ اتحاد کا رواج
ڈالا گیا۔ورنہ جیسا کہ ظاہر ہے چونکہ اس سے پہلے انسان میں حمد نی قواعد کی اطاعت کا مادہ
نہ تھا اُس وقت تک ازدواج کے متعلق کوئی اصول مقرر نہ تھے۔تخلیق آدم پرفرشتوں کے سوال کی وجہ
اس نکتہ کو اچھی طرح سمجھ لینے کے بعد فرشتوں کے سوال کا مطلب واضح ہو جاتا
ہے۔جب تک تمدنی نظام نہ ہو ہر قسم کا قتل اور غارت ایک بُرائی کا رنگ رکھتا ہے اور گناہ
کہلاتا ہے لیکن جو نہی نظام حکومت قائم ہو بعض قسم کی لڑائیاں اور قتل جائز اور درست ہو
جاتے ہیں۔مثلاً جو لوگ حکومت کی اطاعت نہ کرتے ہوں، ان کے خلاف جنگ جائز سمجھی
63
653

۔انقلاب حقیقی
جاتی ہے جو فساد کرتے ہوں ان کا قتل جائز سمجھا جاتا ہے اور تمام حکومتیں ایسا کرتی ہیں بلکہ
ایسا کرنے پر مجبور ہیں۔پس جب آدم کے خَلِيفَه فِي الْأَرْضِ بنانے کا ارادہ اللہ تعالیٰ نے ظاہر کیا تو
ملائکہ نے حکومت کے تمام پہلوؤں پر نظر کی اور ان کو یہ نئی بات معلوم ہوئی کہ قتل اور خون اور
جنگ کی ایک جائز صورت بھی ہے اور آدم سے بعض دفعہ یہ افعال صادر ہونگے اور خدا تعالیٰ
کی نظر میں اس کا یہ فعل پسندیدہ سمجھا جائے گا نہ کہ بُرا اور چونکہ اس سے پہلے نظامِ حکومت کی
مثال
نہ تھی یہ امر فرشتوں کو عجیب معلوم ہوا۔اُسی طرح جس طرح بعض لوگ جو حقیقت حال
سے واقف نہیں رسول کریم ﷺ کی جنگوں پر اعتراض کرتے ہیں یا بعض قتل کی سزاؤں پر
اعتراض کرتے ہیں۔پس فرشتوں کا سوال آدم کے افعال ہی کے متعلق ہے جو وہ بحیثیت
حاکم وقت کرنے والا تھا اور انہیں یہ امر عجیب معلوم ہوتا ہے کہ وہ افعال یعنی جنگ اور قتل جو
پہلے گناہ سمجھے جاتے تھے اب ان کو بعض حالتوں میں جائز سمجھا جائے گا۔اور وہ کہتے ہیں۔الہی ! آپ ایک ایسا خلیفہ مقرر کرتے ہیں اور ایسے کام اس کے سپر د کرتے ہیں کہ جو پہلے
ناجائز تھے۔اللہ تعالیٰ ان کو جواب دیتا ہے کہ انِي أَعْلَمُ مَا لا تَعْلَمُونَ اتم نہیں
جانتے کہ اس نظام میں کیا خوبیاں ہیں۔گو بظاہر حکومت کے قیام سے بعض قسم کے جبر کی
اجازت دی جاتی ہے اور انفرادی آزادی میں فرق آتا ہے لیکن بحیثیت مجموعی یہ جبر اور قواعد
فرد کے لئے بھی اور قوم کے لئے بھی مفید ہوتے ہیں۔یہ ظاہر ہے کہ جو معنی میں نے کئے ہیں ان کو مدنظر رکھتے ہوئے
التي أعلمُ مَا لا تَعْلَمُونَ کا فقرہ عبارت میں نہایت ہی عمدہ طور پر چسپاں ہو جاتا
ہے اور دوسرے معنوں کے رو سے اس میں کسی قدر تکلف پایا جاتا ہے یا کم سے کم وہ معنی
البقرة: ٣١
64

، انقلاب حقیقی
ایک دوسرے معنوں کے محتاج رہتے ہیں۔تمدن کی حقیقت
یہ بھی ظاہر ہے کہ دنیا میں تمدن کے معنی ہی یہ ہیں کہ خون اور فساد کی بعض جائز
صورتیں پیدا کی جائیں۔چنانچہ دیکھ لوزید قتل کرتا ہے اور وہ دنیا کے نزدیک قاتل قرار پاتا
ہے مگر جب اسی زید کو گورنمنٹ پھانسی دیتی ہے تو وہ قاتل نہیں بنتی بلکہ اس کا فعل جائز اور
مستحسن سمجھا جاتا ہے۔اسی طرح لوگ اگر کسی کے مکان یا جائداد پر قبضہ کر لیں تو سب کہیں گے یہ فسادی
ہیں مگر گورنمنٹ ملکی ضرورت کے ماتحت اگر جائدادوں پر قبضہ کر لے تو یہ فعل لوگوں کی نظر
میں جائز سمجھا جاتا ہے۔اسی طرح اگر کوئی شخص کسی دوسرے شخص کو حبس بے جا میں رکھے تو ی ظلم قرار دیا جاتا
ہے۔لیکن گورنمنٹ اگر کسی کو نظر بند کر دے اور فردی آزادی میں دخل اندازی کرے تو یہ
جائز بلکہ ضروری سمجھا جاتا ہے۔پس جب خدا نے کہا کہ ہم دنیا کو متمدن بنانے والے ہیں اور ہم ایک شخص کو اپنا
خلیفہ بنانے والے ہیں جو قانون نافذ کرے گا، جو قانون کے ماتحت بعض لوگوں کو قتل کی سزا
دے گا ، جو قانون کے ماتحت بعض لوگوں کی جائدادوں پر زبر دستی قبضہ کرے گا، جو قانون
کے ماتحت فردی آزادی میں دخل انداز ہوگا، تو چونکہ یہ ایک بالکل نئی بات تھی اس لئے
فرشتوں نے اس پر تعجب کیا اور وہ حیران ہوئے کہ اس سے پہلے تو قتل کو ناجائز قرار دیا جاتا
تھا مگر اب قتل کی ایک قسم جائز ہو جائے گی۔پہلے فسادکو ناجائز قرار دیا جاتا تھا مگر اب فساد کی
ایک قسم جائز ہو جائے گی۔65

۔انقلاب حقیقی
یہ نقطہ نگاہ ابتدائی زمانہ کے لحاظ سے لوگوں کے لئے نہایت ہی اہم تھا بلکہ یہ
اعتراض آج بھی دنیا میں ہو رہا ہے۔چنانچہ یورپ میں ایک خاصی تعدا دایسے لوگوں کی ہے
جو پھانسی کی سزا کے مخالف ہے اور وہ اس کی دلیل یہی دیتے ہیں کہ جب کسی کو قتل کرنا ناجائز
ہے تو حکومت کسی آدمی کو کیوں قتل کرتی ہے؟ حالانکہ حکومت صرف پھانسی ہی نہیں دیتی اور
کئی قسم کے افعال جو بعض گناہوں سے شکل میں مشارکت رکھتے ہیں، حکومت کرتی ہے مثلاً
ٹیکس لیتی ہے۔اور اگر پہلا خیال درست ہے تو یہ بھی کہنا پڑے گا کہ ٹیکس کی وصولی چونکہ
ڈا کہ اور چوری کے مشابہ ہے اسے بھی ترک کر دینا چاہئے لیکن یہ لوگ ٹیکسوں پر اعتراض
نہیں کرتے۔پس معلوم ہوا کہ ان لوگوں کا پھانسی پر اعتراض محض ایک وہم ہے اور قلتِ
تدبر کا نتیجہ ہے۔ابتدائی زمانہ میں چونکہ ابھی بادشاہت کا طریق جاری نہیں تھا دنیا تمدن سے
کوسوں دور تھی اس لئے جب کوئی شخص کسی کو مارتا تو سمجھا جاتا کہ اس نے بہت بُرا کام کیا
ہے۔جب وہ کسی کو لوٹتا تو ہر کوئی کہتا کہ یہ نہایت کمینہ حرکت کی گئی ہے۔مگر جب خدا تعالیٰ
نے بادشاہت قائم کی اور یہ قانون جاری ہوا کہ جو شخص کسی کو قتل کرے اُسے قتل کیا جائے تو
لوگوں کو سخت حیرت ہوئی اور انہوں نے کہا کہ یہ کیا ہوا کہ ایک کے لئے مارنا جائز ہے اور
دوسرے کیلئے ناجائز ، ایک کے لئے لوٹ کھسوٹ جائز ہے اور دوسرے کے لئے ٹوٹ
کھسوٹ ناجائز۔گورنمنٹ ٹیکس لے لے تو یہ جائز ہومگر دوسرا کوئی شخص زبر دستی کسی کا روپیہ
اُٹھالے تو اسے ناجائز کہا جائے۔گویا وہ سارے افعال جن کو بُراسمجھا جاتا ہے انہیں جب حکومت کرتی ہے تو اس کا
نام تہذیب رکھا جاتا ہے اور کوئی ان پر بُر انہیں منا تا لیکن افراد وہی فعل کریں تو اُسے بُرا
سمجھا جاتا ہے۔66

۔انقلاب حقیقی
تمدن کے قیام پر اعتراضات
غرض جب فرشتوں
کو اللہ تعالیٰ نے بتایا کہ اب دنیا میں نظام قائم ہونے والا ہے تو
وہ بہت حیران ہوئے اور انہوں نے سوچا کہ اس نئے قانون کے ماتحت اگر آدم خون کرے
گا تو کہا جائے گا کہ یہ بڑا نیک ہے اگر آدم لوگوں سے زبردستی ٹیکس لے گا تو کہا جائے گا کہ
یہ بڑا شریف ہے یہ عجیب فلسفہ ہے۔آج ہم اس سوال کی اہمیت کو پوری طرح نہیں سمجھ سکتے لیکن جب یہ قانون نیا نیا
جاری ہوا ہو گا لوگ سخت حیرت میں پڑ گئے ہوں گے۔اب بھی جیسا کہ میں نے بتایا ہے
ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جو اس قانون پر معترض ہیں۔چنانچہ وحشی قبائل اب تک کہتے
ہیں کہ گورنمنٹ کیوں قتل کرتی ہے؟ اگر کوئی شخص ہم میں سے کسی کو قتل کرے گا تو ہم خود
اُسے قتل کریں گے گورنمنٹ کو خواہ مخواہ درمیان میں دخل دینے کی کیا ضرورت ہے؟ اور
انہیں تسلی نہیں ہوتی جب تک خود انتقام نہ لے لیں۔یہ انسانی دماغ کی ابتدائی حالت تھی اور
بوجہ تعلیم کی کمی کے آج بھی بعض لوگوں کے اندر پیدا ہو جاتی ہے۔خلاصہ کلام یہ ہے کہ فرشتے اس پر اعتراض نہیں کرتے کہ نسل آدم کی پیدائش سے
قتل اور خون ہو گا بلکہ اس پر کہ انسانوں پر ایک ایسا شخص مقرر کیا جائے گا جو یہ بُرے افعال
کرے گا اور اس کے ان افعال کو جائز قرار دیا جائے گا۔یہ ایک ایسا پہنی انقلاب تھا کہ اُس وقت کے لحاظ سے اس کو دیکھ کر عقلیں چکرا گئی
ہونگی اور لوگوں پر اس نظام کو تسلیم کرنا کہ ایک شخص ان کے مالوں پر ان کی مرضی کے خلاف
قبضہ کرے اور ان میں سے بعض کو پھانسی تک دے سکے اور اس کا یہ فعل جائز قرار دیا جائے
سخت ہی رگراں گزرتا ہو گا۔وہ کہتے ہوں گے کہ ہم نے ایک شخص کو مار دیا ہے تو یہ اس کے
67

، انقلاب حقیقی
رشتہ داروں کا معاملہ ہے وہ جانیں اور ہم جانیں یہ شخص بیچ میں کو دنے والا کون ہے۔چنانچہ آج بھی ناقص الخلقت لوگ انہی وہموں میں پڑے رہتے ہیں اور حکومتوں میں خلل
ایسے ہی لوگوں کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔چنانچہ تحکیم نے تو غالباً پھانسی کی سزا اُڑا ہی دی ہے
اور وہ محض اسی نقطہ نگاہ سے اُڑائی ہے جو میں نے بتایا ہے۔اگر وہ لوگ جن کے کہنے پر پھانسی کی سزا اُڑائی گئی میرے سامنے ہوتے تو میں
انہیں
کہتا کہ پھانسی کی سزا تم مٹاتے ہو تو ٹیکس کا طریق کیوں نہیں اُڑاتے وہ بھی تو دوسروں
کے اموال پر نا جائز تصرف ہے۔حقیقت یہ ہے کہ اس قسم کے خیالات اس بات کا ثبوت ہیں کہ یورپ کے دماغوں
میں تنزل پیدا ہونا شروع ہو گیا ہے اور دراصل حکومتوں میں خلل ایسے ہی ناقص الخلقت
لوگوں کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔صرف فرق یہ ہے کہ اب چونکہ تمدن کا خیال راسخ ہو گیا
ہے اب یہ خیال تو نہیں آتا کہ حکومت سرے سے اُڑا دی جائے ہاں یہ خیال آتا ہے کہ
شاید اس کی جگہ دوسری حکومت ہو تو وہ ہمارے حقوق کا زیادہ خیال رکھے اور اس وجہ سے تغییر
کی کوششیں کی جاتی ہیں۔مگر وحشی قبائل کی اب بھی یہی حالت ہے کہ وہ حکومت اور تمدن کو
ہر رنگ میں ناپسند کرتے ہیں اور اسے برداشت کرنا ان پر سخت گراں گزرتا ہے اور وہ
دوسروں کی دخل اندازی پر سخت حیران ہوتے ہیں۔مثلاً ان کے ننگا پھر نے پر اگر حکومت
معترض ہو تو وہ کہتے ہیں کہ ہم ننگے پھرتے ہیں تو کسی کا کیا حق ہے کہ وہ ہمیں کپڑے
پہنائے ؟ ہمیں نگارہنے سے ہوا لگتی ہے اور مزا آتا ہے ہم یہ برداشت نہیں کر سکتے کہ ہماری
آزادی میں کوئی اور مداخلت کرے۔چنانچہ برطانوی تصرف کی ابتداء میں جب ننگے حبشی افریقہ کے شہروں میں داخل
ہونے کے لئے آتے تو شہر کے دروازوں پر حکومت کی طرف سے افسر مقرر ہوتے تھے وہ
68

انقلاب حقیقی
انہیں تہہ بند دے دیتے تھے اور کہتے تھے کہ تہہ بند پہن کر شہر جاسکتے ہو نگے نہیں جاسکتے۔اس
پر وہ تہہ بند باندھ تو لیتے مگر ادھر ادھر دیکھتے بھی جاتے کہ کہیں کوئی حبشی ان کی اس بے حیائی
کو تو نہیں دیکھ رہا اور جب وہ ایک دوسرے کو دیکھتے تو آنکھیں بند کر لیتے کہ ایسی بے حیائی
ہم سے دیکھی نہیں جاتی۔پھر جب شہر سے نکلتے تو جلدی سے تہہ بندا افسر کی طرف پھینک کر
بھاگ جاتے۔بلکہ اب تو یورپ میں بھی بعض ایسے لوگ پیدا ہو گئے ہیں جو ننگے رہتے ہیں اور
دوسروں کو بھی ننگا رہنے کی تلقین کرتے ہیں۔بلکہ ایک دفعہ تو اس بات پر لڑائی ہو گئی کہ وہ
لوگ زور دیتے تھے کہ ہم ننگ دھڑنگ شہر میں داخل ہونا چاہتے ہیں اور پولیس یہ کہتی کہ
کپڑے پہن کر آؤ۔وہ کہتے تم ہوتے کون ہو جو ہماری آزادی میں دخل دیتے ہو؟ تم
آنکھیں بند کر لو اور ہماری طرف نہ دیکھو۔مگر تم ہمیں مجبور کیوں کرتے ہو کہ ہم ضرور کپڑے
پہنیں ؟ آخر جب جھگڑا بڑھا تو پولیس کو گولی چلانی پڑی۔یہ بھی یورپ کے تنزل کی ایک علامت ہے کہ اب وہاں کے ایک طبقہ کی دماغی
طاقتیں بالکل کمزور ہوگئی ہیں۔یورپ میں بعض کلمہیں ایسی ہیں کہ ایسا شخص کسی صورت میں
بھی ان
کا ممبر نہیں بن سکتا جو کپڑے پہن کر نہاتا ہو کیونکہ ان کے نزدیک ابھی وہ شخص پورا
مہذب نہیں ہوا۔میں نے اس کے متعلق ایک کتاب بھی پڑھی ہے جس میں ایک ڈاکٹر لکھتا ہے کہ
میری بیٹی ننگے مذہب میں شامل ہو گئی۔مجھے یہ بات سخت ناگوار گزری اور میں نے اس پر ختی
کرنی شروع کر دی۔آخر ایک دن بیٹی نے مجھے کہا۔ابا ! ذرا چل کر دیکھو تو کہ جن کو آپ
بد تہذیب کہتے ہیں وہ کتنے مہذب اور شائستہ لوگ ہیں۔چنانچہ وہ لکھتا ہے کہ ایک دن
میری بیٹی مجھے زبر دستی اس سوسائٹی میں لے گئی۔جب میں وہاں پہنچا تو میں نے دیکھا کہ
59
69

، انقلاب حقیقی
سب لوگ ننگے پھر رہے ہیں۔میں یہ دیکھ کر پہلے تو شرم کے مارے زمین میں گڑ گیا مگر پھر
میں نے دیکھا کہ ان کے چہروں پر اتنی معصومیت برس رہی ہے کہ اس کی کوئی حد ہی نہیں۔چنانچہ یہ دیکھتے ہی میرے خیالات بھی بدل گئے اور میں بھی کپڑے اُتار کر اُن میں شامل ہو
غرض اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کے ذریعہ سے پہلی دفعہ نسلِ انسانی میں
تمدن قائم کیا اور فرمایا کہ تم میں سے بعض خواہ ننگے پھرنے کے قائل ہوں مگر ہم انہیں تنگا
نہیں پھرنے دینگے گویا انسانی حریت پر آدم نے بعض قیود لگا دیں اور اسے ایک قانون کا
پابند کر دیا۔تمدنی حکومت کے فوائد
آج آپ لوگ ان باتوں
کو معمولی سمجھتے اور ان پر ہنستے ہیں مگر جب پہلے پہل آدم
نے یہ باتیں لوگوں کے سامنے پیش کی ہوں گی تو میں سمجھتا ہوں اُس وقت خونریزیاں ہو گئی
ہونگی اور قوموں کی تو میں آدم کے خلاف کھڑی ہوگئی ہونگی۔جب آدم نے انہیں کہا ہوگا کہ کپڑے پہنو تو کئی قبائل کھڑے ہو گئے ہونگے اور
انہوں نے یہ کہنا شروع کر دیا ہوگا کہ حریت ضمیر کی حفاظت میں کھڑے ہو جاؤ اسی لئے اللہ
تعالیٰ نے آدم اور اس کے ساتھیوں کو وہ دلائل بھی سکھائے کہ کیوں نظام کی پابندی تمہارے
لئے مفید ہو گی۔فرماتا ہے اے آدم! جب لوگ اعتراض کریں اور کہیں کہ اس تمدنی
حکومت کا کیا فائدہ ہے؟ تو تم انہیں کہنا کہ اگر تم اس جنت نظام میں رہو گے تو بھو کے نہ رہو
گے، ننگے نہ رہو گے، پیاسے نہ رہو گے اور دھوپ کی تکلیف نہ اُٹھاؤ گے اور یہی مذہبی
حکومت کا فرض ہے کہ وہ ملکی بہبودی کے سامان کرے۔لوگوں نے غلطی سے قرآن کریم کی
70

انقلاب حقیقی
اس آیت کے یہ معنی لئے ہیں کہ آدم ایسے مقام پر رکھا گیا تھا جہاں نہ بھوک لگتی تھی نہ پیاس
حالانکہ یہ بالکل غلط ہے۔اس میں دراصل بتایا یہ گیا ہے کہ اسلامی حکومت کا یہ فرض ہے کہ
وہ لوگوں کے لئے کام مہیا کرے۔اگر کوئی کام نہ کر سکتا ہو تو اس کے لئے خوراک مہیا
کرے، پانیوں اور تالابوں کا انتظام کرے اور مکانوں کا انتظام کرے۔گویا کھانا، پانی
مکان اور کپڑا یہ چاروں چیزیں حکومت کے ذمہ ہیں اور یہ چاروں باتیں اِنَّ لَكَ أَلَّا
تَجُوْعَ فِيْهَا وَلَا تَعْرِى وَ أَنَّكَ لَا تَظْمُوا فِيْهَا وَلَا تَضْحَی لے میں بیان کی گئی
ہیں۔کہ اے آدم! اگر لوگ اعتراض کریں تو تو انہیں کہدے کہ حکومت کا پہلا فائدہ یہ ہوگا
کہ تم بھوکے نہیں رہو گے۔چنانچہ حکومت کا یہ فرض ہے کہ خواہ کوئی جنگل میں پڑا ہواس
کے لئے کھانا مہیا کرے۔ولا تغری اور پھر تم نگے بھی نہیں رہو گے کیونکہ تمہارے کپڑوں
کی بھی حکومت ذمہ وار ہو گی۔اسی طرح لا تظموا میں بتایا کہ حکومت تمہارے پانی کی
بھی ذمہ وار ہے۔اور ولا تضحی میں بتایا کہ تمہارے لئے مکانات بھی مہیا کئے جائیں
گے اور جس حکومت میں یہ چاروں باتیں ہوں وہ نہایت اعلیٰ درجہ کی مکمل امن والی حکومت
ہوا کرتی ہے۔پس اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے یہ بتایا کہ بیشک انفرادی آزادی پر پابندی گراں
ہے لیکن تمہارا فائدہ اسی میں ہے کہ نظام کے لئے کچھ پابندیاں قبول کرو کیونکہ اس کے بغیر
نہ بُھوک پیاس کا نہ لباس و مکان کا اور نہ دائگی امن یعنی جنت کا انتظام ہو سکتا ہے، پس یہ قیود
خود تمہارے فائدہ کے لئے ہیں۔غرض آدم کے وقت تک انسان کا دماغ پورا نشو و نما نہیں پا چکا تھا اور گناہ بھی پورے
ایجاد نہ ہوئے تھے سوائے چند ایک کے۔پس ان کے لئے کچھ احکام دے دیئے گئے اور وہ
طه: ۱۲۰،۱۱۹
71

آج 10 میں سے 10 باقی